Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 20:22 - کِتابِ مُقادّس

22 تب وہ عَورت اپنی دانائی سے سب لوگوں کے پاس گئی۔ سو اُنہوں نے سبع بِن بِکرؔی کا سر کاٹ کر اُسے باہر یُوآب کی طرف پھینک دِیا۔ تب اُس نے نرسِنگا پُھونکا اور لوگ شہر سے الگ ہو کر اپنے اپنے ڈیرے کو چلے گئے اور یُوآب یروشلیِم کو بادشاہ کے پاس لَوٹ آیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 تَب اُس عورت نے جا کر سَب لوگوں کو دانشمندانہ صلاح دی اَور اُنہُوں نے سبعؔ بِن بِکریؔ کا سَر کاٹ کر یُوآبؔ کی طرف پھینک دیا۔ پس اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور اُس کے آدمی اُس شہر سے ہٹ گیٔے اَور ہر ایک اَپنے اَپنے گھر کو لَوٹ گیا۔ اَور یُوآبؔ یروشلیمؔ میں بادشاہ کے پاس واپس چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 उसने अबील-बैत-माका के बाशिंदों से बात की और अपनी हिकमत से उन्हें क़ायल किया कि ऐसा ही करना चाहिए। उन्होंने सबा का सर क़लम करके योआब के पास फेंक दिया। तब योआब ने नरसिंगा बजाकर शहर को छोड़ने का हुक्म दिया, और तमाम फ़ौजी अपने अपने घर वापस चले गए। योआब ख़ुद यरूशलम में दाऊद बादशाह के पास लौट गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اُس نے ابیل بیت معکہ کے باشندوں سے بات کی اور اپنی حکمت سے اُنہیں قائل کیا کہ ایسا ہی کرنا چاہئے۔ اُنہوں نے سبع کا سر قلم کر کے یوآب کے پاس پھینک دیا۔ تب یوآب نے نرسنگا بجا کر شہر کو چھوڑنے کا حکم دیا، اور تمام فوجی اپنے اپنے گھر واپس چلے گئے۔ یوآب خود یروشلم میں داؤد بادشاہ کے پاس لوٹ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 20:22
10 حوالہ جات  

حِکمت صاحبِ حِکمت کو شہر کے دس حاکِموں سے زِیادہ زورآور بنا دیتی ہے۔


اور وہاں ایک شرِیر بِنیمِینی تھا اور اُس کا نام سبع بِن بِکری تھا۔ اُس نے نرسِنگا پُھونکا اور کہا کہ داؤُد میں ہمارا کوئی حِصّہ نہیں اور نہ ہماری مِیراث یسّی کے بیٹے کے ساتھ ہے۔ اَے اِسرائیلیو اپنے اپنے ڈیرے کو چلے جاؤ۔


چُونکہ بُرے کام پر سزا کا حُکم فَوراً نہیں دِیا جاتا اِس لِئے بنی آدمؔ کا دِل اُن میں بدی پر بہ شِدّت مائِل ہے۔


تب ایک دانِش مند عَورت شہر میں سے پُکار کر کہنے لگی کہ ذرا یُوآب سے کہہ دو کہ یہاں آئے تاکہ مَیں اُس سے کُچھ کہُوں۔


تب یُوآب نے نرسِنگا پُھونکا اور لوگ اِسرائیلِیوں کا پِیچھا کرنے سے لَوٹے کیونکہ یُوآب نے لوگوں کو روک لِیا۔


پِھر یوآب نے نرسِنگا پُھونکا اور سب لوگ ٹھہر گئے اور اِسرائیلؔ کا پِیچھا پِھر نہ کِیا اور نہ پِھر لڑے۔


اور اُنہوں نے ابی سلوؔم کو لے کربَن کے اُس بڑے گڑھے میں ڈال دِیا اور اُس پر پتّھروں کا ایک بُہت بڑا ڈھیر لگا دِیا اور سب اِسرائیلی اپنے اپنے ڈیرے کو بھاگ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات