Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 2:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور اُسے جِلعاد اور آشریوں اور یزرؔعیل اور اِفراؔئِیم اور بِنیمِین اور تمام اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور اُسے گِلعادؔ، اشُوری، یزرعیلؔ اَور اِفرائیمؔ، بِنیامین اَور تمام اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 बादशाह मुक़र्रर कर दिया। जिलियाद, यज़्रएल, आशर, इफ़राईम, बिनयमीन और तमाम इसराईल उसके क़ब्ज़े में रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 بادشاہ مقرر کر دیا۔ جِلعاد، یزرعیل، آشر، افرائیم، بن یمین اور تمام اسرائیل اُس کے قبضے میں رہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 2:9
19 حوالہ جات  

جلعاد میرا ہے۔ منسّی میرا ہے۔ اِفرائِیم میرے سر کا خود ہے یہُوداؔہ میرا عصا ہے۔


بلکہ آشری اُن کنعانِؔیوں کے درمیان جو اُس مُلک کے باشِندے تھے بس گئے کیونکہ اُنہوں نے اُن کو نِکالا نہ تھا۔


اور اُن کی حد یِزرعیل اور کِسُولوؔت اور شُونِیم۔


اور آشرؔ کی نسل کے لوگوں میں سے ایک ایک مَرد جو بِیس برس یا اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کا اور جنگ کرنے کے قابِل تھا وہ اپنے گھرانے اور آبائی خاندان کے مُطابِق گِنا گیا۔


تب لیاہؔ نے کہا مَیں خوش قِسمت ہُوں۔ عورتیں مُجھے خُوش قِسمت کہیں گی اور اُس نے اُس کا نام آشرؔ رکھّا۔


تب بنی رُوبِن اور بنی جد اور منسّی کا آدھا قبِیلہ لَوٹے اور وہ بنی اِسرائیل کے پاس سے سَیلا سے جو مُلکِ کنعانؔ میں ہے روانہ ہُوئے تاکہ وہ اپنے مِیراثی مُلک جِلعاد کو لَوٹ جائیں جِس کے مالِک وہ خُداوند کے اُس حُکم کے مُطابِق ہُوئے تھے جو اُس نے مُوسیٰ کی معرفت دِیا تھا۔


اور فلِستی اپنے سارے لشکر کو افِیق میں جمع کرنے لگے اور اِسرائیلی اُس چشمہ کے نزدِیک جو یزرعیل میں ہے خَیمہ زن ہُوئے۔


(اور ساؤُل کے بیٹے اِشبوؔست کی عُمر چالِیس برس کی تھی جب وہ اِسرائیلؔ کا بادشاہ ہُؤا اور اُس نے دو برس بادشاہی کی) لیکن یہُوداؔہ کے گھرانے نے داؤُد کی پَیروی کی۔


اور جب ساؤُل کے گھرانے اور داؤُد کے گھرانے میں جنگ ہو رہی تھی تو ابنیر نے ساؤُل کے گھرانے میں خُوب زور پَیدا کر لِیا۔


اور ساؤُل کے بھائی بنی بِنیمِین میں سے تِین ہزار لیکن اُس وقت تک اُن کا بُہت بڑا حِصّہ ساؤُل کے گھرانے کا طرف دار تھا۔


اور بنی اِفرائِیم کی سرحد اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یہ تھی۔ مشرِق کی طرف اُوپر کے بَیت حَورُوؔن تک عطاراؔت ادار اُن کی حد ٹھہری۔


اور وہ حد تفُّوؔح سے نِکل کر مغرِب کی طرف قاناہ کے نالے کو گئی اور اُس کا خاتِمہ سمُندر پر ہُؤا۔ بنی اِفرائِیم کے قبِیلہ کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یِہی ہے۔


اور اِس کے ساتھ بنی اِفرائِیم کے لِئے بنی منسّی کی مِیراث میں بھی شہر الگ کِئے گئے اور اُن سب شہروں کے ساتھ اُن کے گاؤں بھی تھے۔


اور منسّی کے قبِیلہ کا حِصّہ قُرعہ ڈال کر یہ ٹھہرا کیونکہ وہ یُوسفؔ کا پہلوٹھا تھا اور چُونکہ منسّی کا پہلوٹھا بیٹا مکِیر جو جِلعاد کا باپ تھا جنگی مَرد تھا اِس لِئے اُس کو جِلعاد اور بسن مِلے۔


اور بنی بِنیمِین کے قبِیلہ کا قُرعہ اُن کے گھرانوں کے مُطابِق نِکلا اور اُن کے حِصّہ کی حدّ بنی یہُوداؔہ اور بنی یُوسفؔ کے درمِیان پڑی۔


اور اُس کی مشرِقی سِمت کی حد یَردن ٹھہرا۔ بنی بِنیمِین کی مِیراث اُن کی چَوگِرد کی حدّوں کے اِعتبار سے اور اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ تھی۔


اور بنی اِفرائِیم میں سے بِیس ہزار آٹھ سَو زبردست سُورما جو اپنے آبائی خاندانوں میں نامی آدمی تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات