Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 2:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور ضرویاؔہ کا بیٹا یوآب اور داؤُد کے مُلازِم نِکلے اور جِبعُوؔن کے تالاب پر اُن سے مِلے اور دونوں فرِیق بَیٹھ گئے۔ ایک تالاب کی اِس طرف اور دُوسرا تالاب کی دُوسری طرف۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ اَور داویؔد کے آدمی نکلے اَور گِبعونؔ کے تالاب پر اُن سے ملے۔ ایک فریق تالاب کے ایک طرف بیٹھ گیا اَور دُوسرا دُوسری طرف۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 यह देखकर दाऊद की फ़ौज योआब बिन ज़रूयाह की राहनुमाई में उनसे लड़ने के लिए निकली। दोनों फ़ौजों की मुलाक़ात जिबऊन के तालाब पर हुई। अबिनैर की फ़ौज तालाब की उरली तरफ़ रुक गई और योआब की फ़ौज परली तरफ़।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 یہ دیکھ کر داؤد کی فوج یوآب بن ضرویاہ کی راہنمائی میں اُن سے لڑنے کے لئے نکلی۔ دونوں فوجوں کی ملاقات جِبعون کے تالاب پر ہوئی۔ ابنیر کی فوج تالاب کی اُرلی طرف رُک گئی اور یوآب کی فوج پرلی طرف۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 2:13
13 حوالہ جات  

اور اُن کی بہنیں ضرُویاہ اور ابِیجیلؔ تِھیں اور اَبیؔشے اور یُوآب اور عساہیل یہ تِینوں ضرُویاؔہ کے بیٹے ہیں۔


اور ضرویاہ کا بیٹا یوآؔب لشکر کا سردار تھا اور اخِیلُود کا بیٹا یہُوؔسفط مُورِّخ تھا۔


تو وہ سب لوگوں کو لے کر اُس سے لڑنے کو گئے اور جِبعُوؔن کے بڑے تالاب پر اُسے جا لِیا۔


اور داؤُد نے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سالار ہو گا اور یُوآب بِن ضرُوؔیاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔


اور اُس نے ضرویاہ کے بیٹے یُوآب اور ابی یاتر کاہِن سے گُفتگُو کی اور یہ دونوں ادُونیّاہ کے پَیرو ہو کر اُس کی مدد کرنے لگے۔


اور یُوآب اِسرائیل کے سارے لشکر کا سردار تھا اور بِنایاؔہ بِن یہویدؔع کریتِیوں اور فلِیتِیوں کا سردار تھا۔


اور ضروؔیاہ کے تِینوں بیٹے یوآب اور ابیشے اور عساہیل وہاں مَوجُود تھے اور عساہیل جنگلی ہرن کی مانِند سُبک پا تھا۔


اور جب وہ اُس بڑے پتّھر کے نزدِیک پُہنچے جو جِبعُوؔن میں ہے تو عماسا اُن سے مِلنے کو آیا اور یُوآب اپنا جنگی لِباس پہنے تھا اور اُس کے اُوپر ایک پٹکا تھا جِس سے ایک تلوار مِیان میں پڑی ہُوئی اُس کی کمر میں بندھی تھی اور اُس کے چلتے چلتے وہ نِکل پڑی۔


اور تُو آپ جانتا ہے کہ ضرویاہ کے بیٹے یُوآب نے مُجھ سے کیا کیا کِیا یعنی اُس نے اِسرائیلی لشکر کے دو سرداروں نیر کے بیٹے ابنیر اور یتر کے بیٹے عماسا سے کیا کِیا جِن کو اُس نے قتل کِیا اور صُلح کے وقت خُونِ جنگ بہایا اور خُونِ جنگ کو اپنے پٹکے پر جو اُس کی کمر میں بندھا تھا اور اپنی جُوتیوں پر جو اُس کے پاؤں میں تِھیں لگایا۔


تب داؤُد نے حِتّی اخِیملک اور ضرُوؔیاہ کے بیٹے ابِیشے سے جو یوآؔب کا بھائی تھا کہا کَون میرے ساتھ ساؤُل کے پاس خَیمہ گاہ میں چلے گا؟ ابِیشے نے کہا مَیں تیرے ساتھ چلُوں گا۔


اور تِیسوں میں یُوآب کا بھائی عساہیل اور الحناؔن بَیت لحم کے دودو کا بیٹا۔


چَوتھے مہِینے کے لِئے یُوآؔب کا بھائی عساہیل تھا اور اُس کے پِیچھے اُس کا بیٹا زبدؔیاہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات