Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 19:39 - کِتابِ مُقادّس

39 اور سب لوگ یَردن کے پار ہو گئے اور بادشاہ بھی پار ہُؤا۔ پِھر بادشاہ نے برزِؔلّی کو چُوما اور اُسے دُعا دی اور وہ اپنی جگہ کو لَوٹ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 تَب سَب لوگ دریائے یردنؔ کے پار ہُوئے اَور پھر بادشاہ بھی پار ہُوئے۔ اَور بادشاہ نے برزِلّئیؔ کو چُوما اَور اُسے دعا دی اَور وہ اَپنے گھر کو لَوٹ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 फिर दाऊद ने अपने साथियों समेत दरिया को उबूर किया। बरज़िल्ली को बोसा देकर उसने उसे बरकत दी। बरज़िल्ली अपने शहर वापस चल पड़ा

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 پھر داؤد نے اپنے ساتھیوں سمیت دریا کو عبور کیا۔ برزلی کو بوسہ دے کر اُس نے اُسے برکت دی۔ برزلی اپنے شہر واپس چل پڑا

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 19:39
18 حوالہ جات  

اور لابنؔ صُبح سویرے اُٹھا اور اپنے بیٹوں اور اپنی بیٹِیوں کو چُوما اور اُن کو دُعا دے کر روانہ ہو گیا اور اپنے مکان کو لَوٹا۔


تب وہ پِھر چِلاّ چِلاّ کر روئِیں اور عُرفہ نے اپنی ساس کو چُوما پر رُوت اُس سے لِپٹی رہی۔


اور یُوسفؔ اپنے باپ یعقُوبؔ کو اندر لایا اور اُسے فرِعونؔ کے سامنے حاضِر کِیا اور یعقُوبؔ نے فرِعونؔ کو دُعا دی۔


پاک بوسہ کے ساتھ سب بھائِیوں کو سلام کرو۔


اور وہ سب بُہت روئے اور پَولُس کے گلے لگ لگ کر اُس کے بوسے لِئے۔


اور شمعُوؔن نے اُن کے لِئے دُعائے خَیر کی اور اُس کی ماں مریمؔ سے کہا دیکھ یہ اِسرائیلؔ میں بُہتوں کے گِرنے اور اُٹھنے کے لِئے اور اَیسا نِشان ہونے کے لِئے مُقرّر ہُؤا ہے جِس کی مُخالفت کی جائے گی۔


سو وہ بَیلوں کو چھوڑ کر ایلیّاہؔ کے پِیچھے دَوڑا اور کہنے لگا مُجھے اپنے باپ اور اپنی ماں کو چُوم لینے دے پِھر مَیں تیرے پِیچھے ہو لُوں گا۔ اُس نے اُس سے کہا کہ لَوٹ جا۔ مَیں نے تُجھ سے کیا کِیا ہے؟


تب یوآب نے بادشاہ کے پاس جا کر اُسے یہ پَیغام دِیا اور جب اُس نے ابی سلوؔم کو بُلوایا تب وہ بادشاہ کے پاس آیا اور بادشاہ کے آگے زمِین پر سرنِگُوں ہو گیا اور بادشاہ نے ابی سلوؔم کو بوسہ دِیا۔


تب بادشاہ نے ابی سلوؔم سے کہا نہیں میرے بیٹے ہم سب کے سب نہ چلیں تا نہ ہو کہ تُجھ پر ہم بوجھ ہو جائیں اور وہ اُس سے بجِد ہُؤا تَو بھی وہ نہ گیا پر اُسے دُعا دی۔


تب داؤُد لَوٹا تاکہ اپنے گھرانے کو برکت دے اور ساؤُل کی بیٹی مِیکل داؤُد کے اِستِقبال کو نِکلی اور کہنے لگی کہ اِسرائیلؔ کا بادشاہ آج کَیسا شان دار معلُوم ہوتا تھا جِس نے آج کے دِن اپنے مُلازِموں کی لَونڈیوں کے سامنے اپنے کو برہنہ کِیا جَیسے کوئی بانکا بے حیائی سے برہنہ ہو جاتا ہے۔


اور جب داؤُد سوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانِیاں چڑھا چُکا تو اُس نے ربُّ الافواج کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔


سو داؤُد نے ساؤُل سے قَسم کھائی اور ساؤُل گھر کو چلا گیا پر داؤُد اور اُس کے لوگ اُس گڑھ میں جا بَیٹھے۔


اِس کے بعد بلعاؔم اُٹھ کر روانہ ہُؤا اور اپنے مُلک کو لَوٹا اور بلق نے بھی اپنی راہ لی۔


اور یعقُوبؔ فرِعونؔ کو دُعا دے کر اُس کے پاس سے چلا گیا۔


اور اُس نے سب بھائِیوں کو چُوما اور اُن سے مِل کر رویا۔ اِس کے بعد اُس کے بھائی اُس سے باتیں کرنے لگے۔


اور قادِرِ مُطلق خُدا تُجھے برکت بخشے اور تُجھے برومند کرے اور بڑھائے کہ تُجھ سے قوموں کے جتھے پَیدا ہوں۔


اور اُس نے اُس کو برکت دے کر کہا کہ خُدا تعالیٰ کی طرف سے جو آسمان اور زمِین کا مالِک ہے ابرامؔ مُبارک ہو۔


تب بادشاہ نے کہا کِمہاؔم میرے ساتھ پار چلے گا اور جو کُچھ تُجھے بھلا معلُوم ہو وُہی مَیں اُس کے ساتھ کرُوں گا اور جو کُچھ تُو چاہے گا مَیں تیرے لِئے وُہی کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات