Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 19:20 - کِتابِ مُقادّس

20 کیونکہ تیرا بندہ یہ جانتا ہے کہ مَیں نے گُناہ کِیا ہے اور دیکھ آج کے دِن مَیں ہی یُوسفؔ کے گھرانے میں سے پہلے آیا ہُوں کہ اپنے مالِک بادشاہ کا اِستِقبال کرُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 کیونکہ آپ کا خادِم جانتا ہے کہ اُس نے گُناہ کیا ہے۔ لیکن آج وہ یُوسیفؔ کے قبیلہ کے آدمیوں میں سَب سے پہلے اَپنے آقا بادشاہ کا اِستِقبال کرنے کے لیٔے یہاں آیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 मैंने जान लिया है कि मुझसे बड़ा जुर्म सरज़द हुआ है, इसलिए आज मैं यूसुफ़ के घराने के तमाम अफ़राद से पहले ही अपने आक़ा और बादशाह के हुज़ूर आ गया हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 مَیں نے جان لیا ہے کہ مجھ سے بڑا جرم سرزد ہوا ہے، اِس لئے آج مَیں یوسف کے گھرانے کے تمام افراد سے پہلے ہی اپنے آقا اور بادشاہ کے حضور آ گیا ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 19:20
12 حوالہ جات  

مَیں روانہ ہُوں گا اور اپنے مسکن کو چلا جاؤُں گا جب تک کہ وہ اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے میرے چِہرہ کے طالِب نہ ہوں۔ وہ اپنی مُصِیبت میں بڑی سرگرمی سے میرے طالِب ہوں گے۔


مَیں اِفرائِیم کو جانتا ہُوں اور اِسرائیل بھی مُجھ سے چِھپا نہیں کیونکہ اَے اِفرائِیم تُو نے بدکاری کی ہے۔ اِسرائیل نِجس ہُؤا۔


اَے لُبناؔن کی بسنے والی جو اپنا آشیانہ دیوداروں پر بناتی ہے تُو کَیسی عاجِز ہو گی جب تُو زچّہ کی مانِند دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گی!


تب یرُبعاؔم نے اِفرائِیم کے کوہستانی مُلک میں سِکم کو تعمِیر کِیا اور اُس میں رہنے لگا اور وہاں سے نِکل کر اُس نے فنواؔیل کو تعمِیر کِیا۔


اور جب سارے اِسرائیلؔ نے سُنا کہ یرُبعاؔم لَوٹ آیا ہے تو اُنہوں نے لوگ بھیج کر اُسے جماعت میں بُلوایا اور اُسے سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنایا اور یہُوداؔہ کے قبِیلہ کے سِوا کِسی نے داؤُد کے گھرانے کی پَیروی نہ کی۔


اور اِسرائیل کے قبِیلوں کے سب لوگوں میں جھگڑا تھا اور وہ کہتے تھے کہ بادشاہ نے ہمارے دُشمنوں کے ہاتھ سے اور فِلستِیوں کے ہاتھ سے ہم کو بچایا اور اب وہ ابی سلوؔم کے سامنے سے مُلک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔


جب داؤُد بادشاہ بحُورِیم پُہنچا تو وہاں سے ساؤُل کے گھر کے لوگوں میں سے ایک شخص جِس کا نام سِمعی بِن جیرا تھا نِکلا اور لَعنت کرتا ہُؤا آیا۔


اور اُس نے اُن کو اُس دِن برکت بخشی اور کہا کہ اِسرائیلی تیرا نام لے لے کر یُوں دُعا دِیا کریں گے کہ خُدا تُجھ کو اِفرائِیمؔ اور مُنسیؔ کی مانِند اِقبال مند کرے! سو اُس نے اِفرائِیمؔ کو مُنّسیؔ پر فضِیلت دی۔


اور اِسرائیلؔ نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر اِفرائِیمؔ کے سر پر جو چھوٹا تھا اور بایاں ہاتھ مُنّسیؔ کے سر پر رکھ دِیا۔ اُس نے جان بُوجھ کر اپنے ہاتھ یُوں رکھّے کیونکہ پہلوٹھا تو مُنّسیؔ ہی تھا۔


اور ضرویاہ کے بیٹے ابِیشے نے جواب دِیا کیا سِمعی اِس سبب سے مارا نہ جائے کہ اُس نے خُداوند کے ممسُوح پر لَعنت کی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات