Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 19:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور جیرا کے بیٹے بِنیمِینی سِمعی نے جو بحُورِؔیم کا تھا جلدی کی اور بنی یہُوداؔہ کے ساتھ داؤُد بادشاہ کے اِستِقبال کو آیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور بحوریمؔ کا شِمعیؔ بِن گیراؔ بِنیامینی بھی بنی یہُوداہؔ کے آدمیوں کے ہمراہ جلدی سے داویؔد بادشاہ کے اِستِقبال کو آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 बिनयमीनी शहर बहूरीम का सिमई बिन जीरा भी भागकर यहूदाह के आदमियों के साथ दाऊद से मिलने आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 بن یمینی شہر بحوریم کا سِمعی بن جیرا بھی بھاگ کر یہوداہ کے آدمیوں کے ساتھ داؤد سے ملنے آیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 19:16
8 حوالہ جات  

اور دیکھ بِنیمِینی جیرا کا بیٹا بحُوریمی سِمعی تیرے ساتھ ہے جِس نے اُس دِن جب کہ مَیں محنایم کو جاتا تھا بُہت بُری طرح مُجھ پر لَعنت کی پر وہ یَردؔن پر مُجھ سے مِلنے کو آیا اور مَیں نے خُداوند کی قَسم کھا کر اُس سے کہا کہ مَیں تُجھے تلوار سے قتل نہیں کرُوں گا۔


جب تک تُو اپنے مُدّعی کے ساتھ راہ میں ہے اُس سے جلد صُلح کر لے۔ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ مُدّعی تُجھے مُنصِف کے حوالہ کر دے اور مُنصِف تُجھے سِپاہی کے حوالہ کر دے اور تُو قَید خانہ میں ڈالا جائے۔


شَیطان نے خُداوند کو جواب دِیا کہ کھال کے بدلے کھال بلکہ اِنسان اپنا سارا مال اپنی جان کے لِئے دے ڈالے گا۔


اور اُس کا شَوہر اُس کے ساتھ چلا اور اُس کے پِیچھے پِیچھے بحورِؔیم تک روتا ہُؤا چلا آیا۔ تب ابنیر نے اُس سے کہا لَوٹ جا۔ سو وہ لَوٹ گیا۔


اور تُو مُجھ سے پیشتر جِلجاؔل کو جانا اور دیکھ مَیں تیرے پاس آؤُں گا تاکہ سوختنی قُربانِیاں کرُوں اور سلامتی کے ذبِیحوں کو ذبح کرُوں۔ تُو سات دِن تک وہِیں رہنا جب تک مَیں تیرے پاس آ کر تُجھے بتا نہ دُوں کہ تُجھ کو کیا کرنا ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات