Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 18:20 - کِتابِ مُقادّس

20 لیکن یُوآب نے اُس سے کہا کہ آج کے دِن تُو کوئی خبر نہ پُہنچا بلکہ دُوسرے دِن خبر پُہنچا دینا پر آج تُجھے کوئی خبر نہیں لے جانا ہو گا اِس لِئے کہ بادشاہ کا بیٹا مَر گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 لیکن یُوآبؔ نے اُس سے کہا، ”آج نہیں، یہ خبر کسی اَور وقت لے جانا۔ آج اَیسا ہرگز نہ کرنا کیونکہ مرنے والا بادشاہ کا بیٹا تھا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 लेकिन योआब ने इनकार किया, “जो पैग़ाम आपको बादशाह तक पहुँचाना है वह उसके लिए ख़ुशख़बरी नहीं है, क्योंकि उसका बेटा मर गया है। किसी और वक़्त मैं ज़रूर आपको उसके पास भेज दूँगा, लेकिन आज नहीं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 لیکن یوآب نے انکار کیا، ”جو پیغام آپ کو بادشاہ تک پہنچانا ہے وہ اُس کے لئے خوش خبری نہیں ہے، کیونکہ اُس کا بیٹا مر گیا ہے۔ کسی اَور وقت مَیں ضرور آپ کو اُس کے پاس بھیج دوں گا، لیکن آج نہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 18:20
8 حوالہ جات  

تب بادشاہ بُہت بے چَین ہو گیا اور اُس کوٹھری کی طرف جو پھاٹک کے اُوپر تھی روتا ہُؤا چلا اور چلتے چلتے یُوں کہتا جاتا تھا ہائے میرے بیٹے ابی سلوؔم! میرے بیٹے! میرے بیٹے ابی سلوؔم! کاش مَیں تیرے بدلے مَر جاتا! اَے ابی سلوؔم! میرے بیٹے! میرے بیٹے!


بادشاہ نے پُوچھا کیا وہ جوان ابی سلوؔم سلامت ہے؟ اخِیمعض نے کہا کہ جب یُوآب نے بادشاہ کے خادِم کو یعنی مُجھ کو جو تیرا خادِم ہُوں روانہ کِیا تو مَیں نے ایک بڑی ہلچل تو دیکھی پر مَیں نہیں جانتا کہ وہ کیا تھی۔


اور پہرے والے نے کہا کہ مُجھے اگلے کا دَوڑنا صدُوؔق کے بیٹے اخِیمعض کے دَوڑنے کی طرح معلُوم دیتا ہے۔ تب بادشاہ نے کہا وہ بھلا آدمی ہے اور اچّھی خبر لاتا ہو گا۔


اور بادشاہ نے یُوآب اور ابِیشے اور اِتی کو فرمایا کہ میری خاطِر اُس جوان ابی سلوم کے ساتھ نرمی سے پیش آنا۔ جب بادشاہ نے سب سرداروں کو ابی سلوؔم کے حق میں تاکِید کی تو سب لوگوں نے سُنا۔


تب صدُوؔق کے بیٹے اخِیمعض نے کہا کہ مُجھے دَوڑ کر بادشاہ کو خبر پُہنچانے دے کہ خُداوند نے اُس کے دُشمنوں سے اُس کا اِنتِقام لِیا۔


تب یُوآب نے کُوشی سے کہا کہ جا کر جو کُچھ تُو نے دیکھا ہے سو بادشاہ کو بتا دے۔ سو وہ کُوشی یُوآب کو سِجدہ کر کے دَوڑ گیا۔


اور یُوآب کو بتایا گیا کہ دیکھ بادشاہ ابی سلوؔم کے لِئے نَوحہ اور ماتم کر رہا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات