Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 17:25 - کِتابِ مُقادّس

25 اور ابی سلوؔم نے یُوآب کے بدلے عماسا کو لشکر کا سردار کِیا۔ یہ عماسا ایک اِسرائیلی آدمی کا بیٹا تھا جِس کا نام اِترا تھا۔ اُس نے ناحس کی بیٹی ابِیجیلؔ سے جو یُوآب کی ماں ضروؔیاہ کی بہن تھی صُحبت کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اَبشالومؔ نے یُوآبؔ کی جگہ عماساؔ کو فَوج کا سپہ سالار مُقرّر کیا۔ عماساؔ ایک بنی اِشمعیلی آدمی اِسرائیلی یترؔ کا بیٹا تھا جِس نے ابیگیلؔ سے شادی کی تھی جو ناحسؔ کی بیٹی تھی اَور یُوآبؔ کی ماں ضرویاہؔ کی بہن تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 उसने अमासा को फ़ौज पर मुक़र्रर किया था, क्योंकि योआब तो दाऊद के साथ था। अमासा एक इसमाईली बनाम इतरा का बेटा था। उस की माँ अबीजेल बिंत नाहस थी, और वह योआब की माँ ज़रूयाह की बहन थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اُس نے عماسا کو فوج پر مقرر کیا تھا، کیونکہ یوآب تو داؤد کے ساتھ تھا۔ عماسا ایک اسماعیلی بنام اِترا کا بیٹا تھا۔ اُس کی ماں ابی جیل بنت ناحس تھی، اور وہ یوآب کی ماں ضرویاہ کی بہن تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 17:25
11 حوالہ جات  

یسّی سے اُس کا پہلوٹھا الِیاؔب پَیدا ہُؤا اور ابِیندؔاب دُوسرا اور سِمع تِیسرا۔


اور عماسا سے کہنا کیا تُو میری ہڈّی اور گوشت نہیں؟ سو اگر تُو یُوآب کی جگہ میرے حضُور ہمیشہ کے لِئے لشکر کا سردار نہ ہو تو خُدا مُجھ سے اَیسا ہی بلکہ اِس سے بھی زِیادہ کرے۔


اور خُداوند اُس کا خُون اُلٹا اُسی کے سر پر لائے گا کیونکہ اُس نے دو شخصوں پر جو اُس سے زِیادہ راست باز اور اچّھے تھے یعنی نیر کے بیٹے ابنیر پر جو اِسرائیلی لشکر کا سردار تھا اور یتر کے بیٹے عماسا پر جو یہُوداؔہ کی فَوج کا سردار تھا وار کِیا اور اُن کو تلوار سے قتل کِیا اور میرے باپ داؤُد کو معلُوم نہ تھا۔


اور تُو آپ جانتا ہے کہ ضرویاہ کے بیٹے یُوآب نے مُجھ سے کیا کیا کِیا یعنی اُس نے اِسرائیلی لشکر کے دو سرداروں نیر کے بیٹے ابنیر اور یتر کے بیٹے عماسا سے کیا کِیا جِن کو اُس نے قتل کِیا اور صُلح کے وقت خُونِ جنگ بہایا اور خُونِ جنگ کو اپنے پٹکے پر جو اُس کی کمر میں بندھا تھا اور اپنی جُوتیوں پر جو اُس کے پاؤں میں تِھیں لگایا۔


اور بادشاہ نے عماسا کو حُکم کِیا کہ تِین دِن کے اندر بنی یہُوداؔہ کو میرے پاس جمع کر اور تُو بھی یہاں حاضِر ہو۔


اور اِسرائیلی اور ابی سلوؔم جِلعاد کے مُلک میں خَیمہ زن ہُوئے۔


اور یہ خبر یُوآب تک پُہنچی کیونکہ یُوآب ادُوؔنیّاہ کا تو پیَرو ہو گیا تھا گو وہ ابی سلوؔم کا پَیرو نہیں ہُؤا تھا۔ سو یُوآب خُداوند کے خَیمہ کو بھاگ گیا اور مذبح کے سِینگ پکڑ لِئے۔


اور اُس نے سب بنی یہُوداؔہ کا دِل ایک آدمی کے دِل کی طرح مائِل کر لِیا چُنانچہ اُنہوں نے بادشاہ کو پَیغام بھیجا کہ تُو اپنے سب خادِموں کو ساتھ لے کر لَوٹ آ۔


اور منسّی میں سے کُچھ لوگ داؤُد سے مِل گئے جب وہ ساؤُل کے مُقابِل جنگ کے لِئے فِلستیوں کے ساتھ نِکلا۔ پر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہ فِلستیوں کے اُمرا نے صلاح کر کے اُسے لَوٹا دِیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹ کر اپنے آقا ساؤُل سے جا مِلے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات