Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 16:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور سِمعی لَعنت کرتے وقت یُوں کہتا تھا دُور ہو! دُور ہو! اَے خُونی آدمی اَے خبِیث!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 لعنت کرتے وقت شِمعیؔ نے کہا: ”دفع ہو جا۔ دُورہو جا۔ او خُونی۔ او بدکار!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लानत करते करते सिमई चीख़ रहा था, “चल, दफ़ा हो जा! क़ातिल! बदमाश!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لعنت کرتے کرتے سِمعی چیخ رہا تھا، ”چل، دفع ہو جا! قاتل! بدمعاش!

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 16:7
16 حوالہ جات  

اَے خُدا! اَے میرے نجات بخش خُدا مُجھے خُون کے جُرم سے چُھڑا تو میری زُبان تیری صداقت کا گِیت گائے گی۔


تُو اُن کو جو جُھوٹ بولتے ہیں ہلاک کرے گا۔ خُداوند کو خُون خوار اور دغاباز آدمی سے کراہِیت ہے۔


اور وہ دونوں آدمی جو شرِیر تھے آ کر اُس کے آگے بَیٹھ گئے اور اُن شرِیروں نے لوگوں کے سامنے اُس کے یعنی نبوت کے خِلاف یہ گواہی دی کہ نبوت نے خُدا پر اور بادشاہ پر لَعنت کی ہے۔ تب وہ اُسے شہر سے باہر نِکال لے گئے اور اُس کو اَیسا سنگسار کِیا کہ وہ مَر گیا۔


اور دو آدمِیوں کو جو شرِیر ہوں اُس کے سامنے کر دو کہ وہ اُس کے خِلاف یہ گواہی دیں کہ تُو نے خُدا پر اور بادشاہ پر لَعنت کی۔ پِھر اُسے باہر لے جا کر سنگسار کرو تاکہ وہ مَر جائے۔


سو تُو نے کیوں خُداوند کی بات کی تحقِیر کر کے اُس کے حضُور بدی کی؟ تُو نے حِتّی اورِیّاؔہ کو تلوار سے مارا اور اُس کی بِیوی لے لی تاکہ وہ تیری بِیوی بنے اور اُس کو بنی عمُّون کی تلوار سے قتل کروایا۔


سو سب لوگوں نے اور تمام اِسرائیلؔ نے اُسی دِن جان لِیا کہ نیر کے بیٹے ابنیر کا قتل ہونا بادشاہ کی طرف سے نہ تھا۔


سو اب سوچ سمجھ لے کہ تُو کیا کرے گی کیونکہ ہمارے آقا اور اُس کے سب گھرانے کے خِلاف بدی کا منصُوبہ باندھا گیا ہے کیونکہ یہ اَیسا خبِیث آدمی ہے کہ کوئی اِس سے بات نہیں کر سکتا۔


اور عیلی کے بیٹے بہت شرِیر تھے۔ اُنہوں نے خُداوند کو نہ پہچانا۔


چند خبِیث آدمِیوں نے تیرے ہی بِیچ میں سے نِکل کر اپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہہ کر گُمراہ کر دِیا ہے کہ چلو! ہم اَور معبُودوں کی جِن سے تُم واقِف نہیں پُوجا کریں۔


اور اُس نے داؤُد پر اور داؤُد بادشاہ کے سب خادِموں پر پتّھر پھینکے اور سب لوگ اور سب سُورما اُس کے دہنے اور بائیں ہاتھ تھے۔


اور ضرویاہ کے بیٹے ابِیشے نے جواب دِیا کیا سِمعی اِس سبب سے مارا نہ جائے کہ اُس نے خُداوند کے ممسُوح پر لَعنت کی؟


اور وہاں ایک شرِیر بِنیمِینی تھا اور اُس کا نام سبع بِن بِکری تھا۔ اُس نے نرسِنگا پُھونکا اور کہا کہ داؤُد میں ہمارا کوئی حِصّہ نہیں اور نہ ہماری مِیراث یسّی کے بیٹے کے ساتھ ہے۔ اَے اِسرائیلیو اپنے اپنے ڈیرے کو چلے جاؤ۔


دُشمن کے آوازہ سے اور شرِیر کے ظُلم کے باعِث کیونکہ وہ مُجھ پر بدی لادتے اور قہر میں مُجھے ستاتے ہیں۔


بُہت سے میری جان کے بارے میں کہتے ہیں کہ خُدا کی طرف سے اُس کی کُمک نہ ہو گی۔ (سِلاہ)


میرا دِل مُجھ میں بیتاب ہے اور مَوت کا ہول مُجھ پر چھا گیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات