Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 16:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور اَیسا ہُؤا کہ جب داؤُد کا دوست ارکی حُوسی ابی سلوؔم کے پاس آیا تو حُوسی نے ابی سلوؔم سے کہا بادشاہ جِیتا رہے! بادشاہ جِیتا رہے!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 تَب داویؔد کے ہمراز ارکی حُوشائی نے اَبشالومؔ کے پاس جا کر کہا، ”بادشاہ سلامت رہے! بادشاہ سلامت رہے!“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 थोड़ी देर के बाद दाऊद का दोस्त हूसी अरकी अबीसलूम के दरबार में हाज़िर होकर पुकारा, “बादशाह ज़िंदाबाद! बादशाह ज़िंदाबाद!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 تھوڑی دیر کے بعد داؤد کا دوست حوسی ارکی ابی سلوم کے دربار میں حاضر ہو کر پکارا، ”بادشاہ زندہ باد! بادشاہ زندہ باد!“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 16:16
13 حوالہ جات  

پِھر اُس نے شہزادہ کو باہر لا کر اُس پر تاج رکھّا اور شہادت نامہ اُسے دِیا اور اُنہوں نے اُسے بادشاہ بنایا اور اُسے مَسح کِیا اور اُنہوں نے تالِیاں بجائِیں اور کہا بادشاہ جِیتا رہے۔


اور سموئیل نے اُن لوگوں سے کہا تُم اُسے دیکھتے ہو جِسے خُداوند نے چُن لِیا کہ اُس کی مانِند سب لوگوں میں ایک بھی نہیں؟ تب سب لوگ للکار کر بول اُٹھے کہ بادشاہ جِیتا رہے!


کیونکہ اُس نے آج جا کر بَیل اور موٹے موٹے جانور اور بھیڑیں کثرت سے ذبح کی ہیں اور بادشاہ کے سب بیٹوں اور لشکر کے سرداروں اور ابیاتر کاہِن کی دعوت کی ہے اور دیکھ وہ اُس کے حضُور کھا پی رہے ہیں اور کہتے ہیں ادُونیّاہ بادشاہ جِیتا رہے!


اور بِھیڑ جو اُس کے آگے آگے جاتی اور پِیچھے پِیچھے چلی آتی تھی پُکار پُکار کر کہتی تھی اِبنِ داؤُد کو ہوشعنا۔ مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام پر آتا ہے۔ عالَمِ بالا پر ہوشعنا۔


تب دانی ایل نے بادشاہ سے کہا اَے بادشاہ ابد تک جِیتا رہ۔


پس یہ وزِیر اور ناظِم بادشاہ کے حضُور جمع ہُوئے اور اُس سے یُوں کہنے لگے کہ اَے دارا بادشاہ ابد تک جِیتا رہ۔


اب بادشاہ اور اُس کے اُمرا کی باتیں سُن کر بادشاہ کی والِدہ جشن گاہ میں آئی اور کہنے لگی اَے بادشاہ ابد تک جِیتا رہ۔ تیرے خیالات تُجھ کو پریشان نہ کریں اور تیرا چِہرہ مُتغیّر نہ ہو۔


تب کسدیوں نے بادشاہ کے حضُور ارامی زُبان میں عرض کی کہ اَے بادشاہ ابد تک جِیتا رہ! اپنے خادِموں سے خواب بیان کر اور ہم اُس کی تعبِیر کریں گے۔


اور وہاں صدُوق کاہِن اور ناتن نبی اُسے مَسح کریں کہ وہ اِسرائیل کا بادشاہ ہو اور تُم نرسنِگا پھُونکنا اور کہنا کہ سُلیمان بادشاہ جِیتا رہے۔


سو داؤُد کا دوست حُوسی شہر میں آیا اور ابی سلوؔم بھی یروشلیِم میں پُہنچ گیا۔


پر اگر تُو شہر کو لَوٹ جائے اور ابی سلوؔم سے کہے کہ اَے بادشاہ مَیں تیرا خادِم ہُوں گا جَیسے گُذرے زمانہ میں تیرے باپ کا خادِم رہا وَیسے ہی اب تیرا خادِم ہُوں تو تُو میری خاطِر اخِیتُفل کی مشوَرت کو باطِل کر دے گا۔


جب داؤُد چوٹی پر پُہنچا جہاں خُدا کو سِجدہ کِیا کرتے تھے تو ارکی حُوسی اپنی قبا پھاڑے اور سر پر خاک ڈالے اُس کے اِستِقبال کو آیا۔


اور ناتن کا بیٹا عزرؔیاہ مَنصبداروں کا داروغہ تھا اور ناتن کا بیٹا زبُود کاہِن اور بادشاہ کا دوست تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات