Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 15:31 - کِتابِ مُقادّس

31 اور کِسی نے داؤُد کو بتایا کہ اخِیتُفل بھی مُفسِدوں میں شامِل اور ابی سلوؔم کے ساتھ ہے۔ تب داؤُد نے کہا اَے خُداوند! مَیں تُجھ سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اخِیتُفل کی صلاح کو بیُوقُوفی سے بدل دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 داویؔد کو خبر مِلی، ”سازش کرنے والوں میں اَبشالومؔ کے ساتھ اخِیتُفلؔ بھی شامل ہے۔“ لہٰذا داویؔد نے دعا مانگی، ”یَاہوِہ! اخِیتُفلؔ کی صلاح اَور مشورت کو ناکام بنادے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 रास्ते में दाऊद को इत्तला दी गई, “अख़ीतुफ़ल भी अबीसलूम के साथ मिल गया है।” यह सुनकर दाऊद ने दुआ की, “ऐ रब, बख़्श दे कि अख़ीतुफ़ल के मशवरे नाकाम हो जाएँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 راستے میں داؤد کو اطلاع دی گئی، ”اخی تُفل بھی ابی سلوم کے ساتھ مل گیا ہے۔“ یہ سن کر داؤد نے دعا کی، ”اے رب، بخش دے کہ اخی تُفل کے مشورے ناکام ہو جائیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 15:31
23 حوالہ جات  

جب اخِیُتفل نے دیکھا کہ اُس کی مشورَت پر عمل نہیں کِیا گیا تو اُس نے اپنے گدھے پر زِین کَسا اور اُٹھ کر اپنے شہر کو اپنے گھر گیا اور اپنے گھرانے کا بندوبست کر کے اپنے کو پھانسی دی اور مَر گیا اور اپنے باپ کی قبر میں دفن ہُؤا۔


تب ابی سلوؔم اور سب اِسرائیلی کہنے لگے کہ یہ مشورَت جو ارکی حُوسی نے دی ہے اخِیُتفل کی مشورَت سے اچّھی ہے کیونکہ یہ تو خُداوند ہی نے ٹھہرا دِیا تھا کہ اخِیُتفل کی اچّھی صلاح باطِل ہو جائے تاکہ خُداوند ابی سلوؔم پر بلا نازِل کرے۔


یہ حِکمت وہ نہیں جو اُوپر سے اُترتی ہے بلکہ دُنیَوی اور نفسانی اور شَیطانی ہے۔


بلکہ میرے دِلی دوست نے جِس پر مُجھے بھروسا تھا اور جو میری روٹی کھاتا تھا مُجھ پر لات اُٹھائی ہے۔


اور اخِیُتفل کی مشورَت جو اِن دِنوں ہوتی وہ اَیسی سمجھی جاتی تھی کہ گویا خُدا کے کلام سے آدمی نے بات پُوچھ لی۔ یُوں اخِیُتفل کی مشورَت داؤُد اور ابی سلوؔم کی خِدمت میں اَیسی ہی ہوتی تھی۔


کہاں کا حکِیم؟ کہاں کا فقِیہہ؟ کہاں کا اِس جہان کا بحث کرنے والا؟ کیا خُدا نے دُنیا کی حِکمت کو بیوُقُوفی نہیں ٹھہرایا؟


اَے خُداوند میرے ستانے والے کِتنے بڑھ گئے! وہ جو میرے خِلاف اُٹھتے ہیں بُہت ہیں۔


وہ عیّاروں کی تدبِیروں کو باطِل کر دیتا ہے۔ یہاں تک کہ اُن کے ہاتھ اُن کے مقصُود کو پُورا نہیں کر سکتے


اور ابی سلوؔم نے قُربانِیاں گُذرانتے وقت جِلونی اخِیُتفل کو جو داؤُد کا مُشِیر تھا اُس کے شہر جِلوہ سے بُلوایا۔ یہ بڑی بھاری سازِش تھی اور ابی سلوؔم کے پاس لوگ برابر بڑھتے ہی جاتے تھے۔


مَیں تُم سب کی بابت نہیں کہتا۔ جِن کو مَیں نے چُنا اُنہیں مَیں جانتا ہُوں لیکن یہ اِس لِئے ہے کہ یہ نوِشتہ پُورا ہو کہ جو میری روٹی کھاتا ہے اُس نے مُجھ پر لات اُٹھائی۔


اور مِصرؔ کی رُوح افسُردہ ہو جائے گی اور مَیں اُس کے منصُوبہ کو فنا کرُوں گا اور وہ بُتوں اور افسُوں گروں اور جِنّات کے یاروں اور جادُوگروں کی تلاش کریں گے۔


اُنہوں نے عداوت کی باتوں سے مُجھے گھیر لِیا اور بے سبب مُجھ سے لڑے ہیں۔


جِس نے مُجھے ملامت کی وہ دُشمن نہ تھا ورنہ مَیں اُس کو برداشت کر لیتا اور جِس نے میرے خِلاف تکبُّر کِیا وہ مُجھ سے عداوت رکھنے والا نہ تھا نہیں تو مَیں اُس سے چِھپ جاتا


مَیں جُھوٹوں کے نِشانوں کو باطِل کرتا اور فال گِیروں کو دِیوانہ بناتا ہُوں اور حِکمت والوں کو ردّ کرتا اور اُن کی حِکمت کو حماقت ٹھہراتا ہُوں۔


اور ابی سلوؔم نے کہا اب ارکی حُوسی کو بھی بُلاؤ اور جو وہ کہے ہم اُسے بھی سُنیں۔


حُوسی نے ابی سلوؔم سے کہا کہ وہ صلاح جو اخِیُتفل نے اِس بار دی ہے اچّھی نہیں۔


دِن رات وہ اُس کی فصِیل پر گشت لگاتے ہیں۔ بدی اور فساد اُس کے اندر ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات