Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 13:39 - کِتابِ مُقادّس

39 اور داؤُد بادشاہ کے دِل میں ابی سلوؔم کے پاس جانے کی بڑی آرزُو تھی کیونکہ امنُوؔن کی طرف سے اُسے تسلّی ہو گئی تھی اِس لِئے کہ وہ مَر چُکا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 داویؔد بادشاہ کے دِل میں اَبشالومؔ تک پہُنچنے کی بڑی آرزُو تھی کیونکہ وہ امنُونؔ کی موت کے غم سے تسلّی پاچُکا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 फिर एक वक़्त आ गया कि दाऊद का अमनोन के लिए दुख दूर हो गया, और उसका अबीसलूम पर ग़ुस्सा थम गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 پھر ایک وقت آ گیا کہ داؤد کا امنون کے لئے دُکھ دُور ہو گیا، اور اُس کا ابی سلوم پر غصہ تھم گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 13:39
10 حوالہ جات  

اور اِضحاقؔ رِبقہ کو اپنی ماں سارؔہ کے ڈیرے میں لے گیا۔ تب اُس نے رِبقہؔ سے بیاہ کر لِیا اور اُس سے مُحبّت کی اور اِضحاقؔ نے اپنی ماں کے مَرنے کے بعد تسلّی پائی۔


اور ایک عرصہ کے بعد اَیسا ہُؤا کہ سُوعؔ کی بیٹی جو یہُوداؔہ کی بِیوی تھی مَر گئی اور جب یہُوداؔہ کو اُس کا غم بُھولا تو وہ اپنے عدُلّامی دوست حِیرہؔ کے ساتھ اپنی بھیڑوں کی پشم کے کترنے والوں کے پاس تِمنَتؔ کو گیا۔


اور اُس کے سب بیٹے بیٹِیاں اُسے تسلّی دینے جاتے تھے پر اُسے تسلّی نہ ہوتی تھی۔ وہ یِہی کہتا رہا کہ مَیں تو ماتم ہی کرتا ہُؤا قبر میں اپنے بیٹے سے جا مِلُوں گا۔ سو اُس کا باپ اُس کے لِئے روتا رہا۔


کیونکہ وہ تُم سب کا بُہت مُشتاق تھا اور اِس واسطے بے قرار رہتا تھا کہ تُم نے اُس کی بِیماری کا حال سُنا تھا۔


میرا دِل تیرے احکام کے اِشتیاق میں ہر وقت تڑپتا رہتا ہے۔


میری جان خُداوند کی بارگاہوں کی مُشتاق ہے بلکہ گُداز ہو چلی۔ میرا دِل اور میرا جِسم زِندہ خُدا کے لِئے خُوشی سے للکارتے ہیں۔


تیرے بیٹے اور بیٹِیاں دُوسری قَوم کو دی جائیں گی اور تیری آنکھیں دیکھیں گی اور سارے دِن اُن کے لِئے ترستے ترستے رہ جائیں گی اور تیرا کُچھ بس نہیں چلے گا۔


خیر! اب تُو چلا آیا تو چلا آیا کیونکہ تُو اپنے باپ کے گھر کا بُہت مُشتاق ہے لیکن میرے بُتوں کو کیوں چُرا لایا؟


اور ضروؔیاہ کے بیٹے یوآؔب نے تاڑ لِیا کہ بادشاہ کا دِل ابی سلوؔم کی طرف لگا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات