Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 12:31 - کِتابِ مُقادّس

31 اور اُس نے اُن لوگوں کو جو اُس میں تھے باہر نِکال کر اُن کو آروں اور لوہے کے ہینگوں اور لوہے کے کُلہاڑوں کے نِیچے کر دِیا اور اُن کو اِینٹوں کے پزاوے میں سے چلوایا اور اُس نے بنی عمُّون کے سب شہروں سے اَیسا ہی کِیا۔ پِھر داؤُد اور سب لوگ یروشلِیم کو لَوٹ آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 اَورجو لوگ وہاں تھے اُنہیں باہر نکال کر آروں، لوہے کی کُدالوں اَور کُلہاڑوں سے محنت مزدُوری کرنے اَور اینٹیں بنانے کے کام پر لگا دیا۔ آپ نے عمُّونیوں کے تمام قصبوں کے ساتھ اَیسا ہی کیا۔ پھر داویؔد اَور اُن کی فَوج کے سَب لوگ یروشلیمؔ کو لَوٹ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 उसके बाशिंदों को ग़ुलाम बना लिया। उन्हें पत्थर काटने की आरियाँ, लोहे की कुदालें और कुल्हाड़ियाँ दी गईं ताकि वह मज़दूरी करें और भट्टों पर काम करें। यही सुलूक बाक़ी अम्मोनी शहरों के बाशिंदों के साथ भी किया गया। जंग के इख़्तिताम पर दाऊद पूरी फ़ौज के साथ यरूशलम लौट आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 اُس کے باشندوں کو غلام بنا لیا۔ اُنہیں پتھر کاٹنے کی آریاں، لوہے کی کدالیں اور کلہاڑیاں دی گئیں تاکہ وہ مزدوری کریں اور بھٹوں پر کام کریں۔ یہی سلوک باقی عمونی شہروں کے باشندوں کے ساتھ بھی کیا گیا۔ جنگ کے اختتام پر داؤد پوری فوج کے ساتھ یروشلم لوٹ آیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 12:31
10 حوالہ جات  

اور اُس نے اُن لوگوں کو جو اُس میں تھے باہر نِکال کر اّروں اور لوہے کے ہینگوں اور کُلہاڑوں سے کاٹا اور داؤُد نے بنی عمُّون کے سب شہروں سے اَیسا ہی کِیا۔ تب داؤُؔد اور سب لوگ یروشلیِم کو لَوٹ آئے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دمِشق کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے جِلعاد کو کھلِیہان میں داؤنے کے آہنی اَوزار سے رَوند ڈالا ہے۔


اور اُس نے موآب کو مارا اور اُن کو زمِین پر لِٹا کر رسّی سے ناپا۔ سو اُس نے قتل کرنے کے لِئے دو رسِّیوں سے ناپا اور جِیتا چھوڑنے کے لِئے ایک پُوری رسّی سے۔ یُوں موآبی داؤُد کے خادِم بن کر ہدئے لانے لگے۔


سنگسار کِئے گئے۔ آرے سے چِیرے گئے آزمایش میں پڑے۔ تلوار سے مارے گئے۔ بھیڑوں اور بکرِیوں کی کھال اوڑھے ہُوئے مُحتاجی میں۔ مُصِیبت میں۔ بدسلُوکی کی حالت میں مارے مارے پِھرے۔


اور داؤُد نے اُن کے بادشاہ کے تاج کو اُس کے سر پر سے اُتار لِیا اور اُس کا وزن ایک قِنطار سونا پایا اور اُس میں بیش قِیمت جواہِر جڑے تھے۔ سو وہ داؤُد کے سر پر رکھّا گیا اور وہ اُس شہر میں سے بُہت سا لُوٹ کا مال نِکال لایا۔


کہ بڑے پتّھر اپنے ہاتھ میں لے اور اُن کو فرِعونؔ کے محلّ کے مدخل پر جو تحفخِیس میں ہے بنی یہُوداؔہ کی آنکھوں کے سامنے چُونے سے فرش میں لگا۔


پِھر یشُوع اور اُس کے ساتھ سب اِسرائیلی جِلجاؔل کو خَیمہ گاہ میں لَوٹے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ بنی عمُّون کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے اپنی حدُود کو بڑھانے کے لِئے جِلعاد کی باردار عَورتوں کے پیٹ چاک کِئے۔


پس مَیں ربّہ کی شہر پناہ پر آگ بھڑکاؤُں گا جو اُس کے قصروں کو لڑائی کے دِن للکار اور آندھی کے دِن گِردباد کے ساتھ کھا جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات