Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 12:24 - کِتابِ مُقادّس

24 پِھر داؤُد نے اپنی بِیوی بت سبع کو تسلّی دی اور اُس کے پاس گیا اور اُس سے صُحبت کی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور داؤُد نے اُس کا نام سُلیَماؔن رکھّا اور وہ خُداوند کا پِیارا ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 پھر داویؔد نے اَپنی بیوی بتشیبؔا کو تسلّی دی اَور وہ اُس کے پاس گئے اَور ہمبستر ہُوئے۔ اَور اُن کے یہاں ایک بیٹا پیدا ہُوا اَور اُنہُوں نے اُس کا نام شُلومونؔ رکھا اَور وہ یَاہوِہ کو عزیز تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 फिर दाऊद ने अपनी बीवी बत-सबा के पास जाकर उसे तसल्ली दी और उससे हमबिसतर हुआ। तब उसके एक और बेटा पैदा हुआ। दाऊद ने उसका नाम सुलेमान यानी अमनपसंद रखा। यह बच्चा रब को प्यारा था,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 پھر داؤد نے اپنی بیوی بت سبع کے پاس جا کر اُسے تسلی دی اور اُس سے ہم بستر ہوا۔ تب اُس کے ایک اَور بیٹا پیدا ہوا۔ داؤد نے اُس کا نام سلیمان یعنی امن پسند رکھا۔ یہ بچہ رب کو پیارا تھا،

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 12:24
13 حوالہ جات  

اور یسّیؔ سے داؤُدؔ بادشاہ پَیدا ہُؤا۔ اور داؤُدؔ سے سُلیماؔن اُس عَورت سے پَیدا ہُؤا جو پہلے اُورِیّاہؔ کی بِیوی تھی۔


اور داؤُد بادشاہ نے ساری جماعت سے کہا کہ خُدا نے فقط میرے بیٹے سُلیماؔن کو چُنا ہے اور وہ ہنُوز لڑکا اور ناتجربہ کار ہے اور کام بڑا ہے کیونکہ وہ محلّ اِنسان کے لِئے نہیں بلکہ خُداوند خُدا کے لِئے ہے۔


اور یہ یروشلیِم میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔ سِمعا اور سُوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔


اور جب تیرے دِن پُورے ہو جائیں گے اور تُو اپنے باپ دادا کے ساتھ سو جائے گا تو مَیں تیرے بعد تیری نسل کو جو تیرے صُلب سے ہو گی کھڑا کر کے اُس کی سلطنت کو قائِم کرُوں گا۔


اور اُس نے ناتن نبی کی معرفت پَیغام بھیجا سو اُس نے اُس کا نام خُداوند کی خاطِر یدِیدؔیاہ رکھّا۔


پر ناتن نبی اور بِنایاؔہ اور بہادُر لوگوں اور اپنے بھائی سُلیمان کو نہ بُلایا۔


تب ناتن نے سُلیمان کی ماں بت سبع سے کہا کیا تُو نے نہیں سُنا کہ حجِیّت کا بیٹا ادُونیّاہ بادشاہ بن بَیٹھا ہے اور ہمارے مالِک داؤُد کو یہ معلُوم نہیں؟


کیا شاہِ اِسرائیل سُلیماؔن نے اِن باتوں سے گُناہ نہیں کِیا؟ اگرچہ اکثر قَوموں میں اُس کی مانِند کوئی بادشاہ نہ تھا اور وہ اپنے خُدا کا پِیارا تھا اور خُدا نے اُسے سارے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا تَو بھی اجنبی عَورتوں نے اُسے بھی گُناہ میں پھنسایا۔


اور بِنیمِین کے حق میں اُس نے کہا:- خُداوند کا پیارا سلامتی کے ساتھ اُس کے پاس رہے گا۔ وہ سارے دِن اُسے ڈھانکے رہتا ہے اور وہ اُس کے کندھوں کے بِیچ سکُونت کرتا ہے۔


اور جو یروشلِیم میں اُس کے ہاں پَیدا ہُوئے اُن کے نام یہ ہیں سمّوؔعہ اور سوباب اور ناتن اور سُلیماؔن۔


کیونکہ مَیں بھی اپنے باپ کا بیٹا تھا اور اپنی ماں کی نِگاہ میں نازُک اور اکیلا لاڈلا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات