Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 11:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور شام کے وقت داؤُد اپنے پلنگ پر سے اُٹھ کر بادشاہی محلّ کی چھت پر ٹہلنے لگا اور چھت پر سے اُس نے ایک عَورت کو دیکھا جو نہا رہی تھی اور وہ عَورت نِہایت خُوب صُورت تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ایک شام داویؔد بادشاہ اَپنے پلنگ سے اُٹھ کر محل کی چھت پر ٹہلنے لگا۔ اُس نے چھت پر سے دیکھا کہ ایک عورت نہا رہی ہے۔ وہ عورت بڑی خُوبصورت تھی

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 एक दिन वह दोपहर के वक़्त सो गया। जब शाम के वक़्त जाग उठा तो महल की छत पर टहलने लगा। अचानक उस की नज़र एक औरत पर पड़ी जो अपने सहन में नहा रही थी। औरत निहायत ख़ूबसूरत थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ایک دن وہ دوپہر کے وقت سو گیا۔ جب شام کے وقت جاگ اُٹھا تو محل کی چھت پرٹہلنے لگا۔ اچانک اُس کی نظر ایک عورت پر پڑی جو اپنے صحن میں نہا رہی تھی۔ عورت نہایت خوب صورت تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 11:2
28 حوالہ جات  

لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جِس کِسی نے بُری خواہِش سے کِسی عَورت پر نِگاہ کی وہ اپنے دِل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چُکا۔


میری آنکھوں کو بُطلان پر نظر کرنے سے باز رکھ اور مُجھے اپنی راہوں میں زِندہ کر۔


کیونکہ جو کُچھ دُنیا میں ہے یعنی جِسم کی خواہِش اور آنکھوں کی خواہِش اور زِندگی کی شَیخی وہ باپ کی طرف سے نہیں بلکہ دُنیا کی طرف سے ہے۔


دُوسرے دِن جب وہ راہ میں تھے اور شہر کے نزدِیک پُہنچے تو پطرؔس دوپہر کے قرِیب کوٹھے پر دُعا کرنے کو چڑھا۔


تُو اپنے دِل میں اُس کے حُسن پر عاشِق نہ ہو اور وہ تُجھ کو اپنی پلکوں سے شِکار نہ کرے۔


مَیں نے اپنی آنکھوں سے عہد کِیا ہے۔ پِھر مَیں کِسی کُنواری پر کیونکر نظر کرُوں؟


سب چِیزوں کا خاتِمہ جلد ہونے والا ہے۔ پس ہوشیار رہو اور دُعا کرنے کے لِئے تیّار۔


حُسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے لیکن وہ عَورت جو خُداوند سے ڈرتی ہے ستُودہ ہو گی۔


جب تُو کوئی نیا گھر بنائے تو اپنی چھت پر مُنڈیر ضرُور لگانا تا نہ ہو کہ کوئی آدمی وہاں سے گِرے اور تیرے سبب سے وہ خُون تیرے ہی گھر والوں پر ہو۔


عَورت نے جو دیکھا کہ وہ درخت کھانے کے لِئے اچھّا اور آنکھوں کو خُوش نُما معلُوم ہوتا ہے اور عقل بخشنے کے لِئے خُوب ہے تو اُس کے پَھل میں سے لِیا اور کھایا اور اپنے شَوہر کو بھی دِیا اور اُس نے کھایا۔


جو کُچھ مَیں تُم سے اندھیرے میں کہتا ہُوں اُجالے میں کہو اور جو کُچھ تُم کان میں سُنتے ہو کوٹھوں پر اُس کی مُنادی کرو۔


اور یروشلیِم کے گھر اور یہُوداؔہ کے بادشاہوں کے گھر تُوفت کے مقام کی مانِند ناپاک ہو جائیں گے۔ ہاں وہ سب گھر جِن کی چھتوں پر اُنہوں نے تمام اجرامِ فلک کے لِئے بخُور جلایا اور غَیر معبُودوں کے لِئے تپاون تپائے۔


کاہِلی نِیند میں غرق کر دیتی ہے اور کاہِل آدمی بُھوکا رہے گا۔


جب وہ گھر میں گُھسے تو وہ اپنی خواب گاہ میں اپنے بِستر پر سوتا تھا۔ سو اُنہوں نے اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کا سر کاٹ دِیا اور اُس کا سر لے کر تمام رات مَیدان کی راہ چلے۔


تب اُس مُلک کے امیر حوی حمورؔ کے بیٹے سِکمؔ نے اُسے دیکھا اور اُسے لے جا کر اُس کے ساتھ مُباشرت کی اور اُسے ذلِیل کِیا۔


تو خُدا کے بیٹوں نے آدمی کی بیٹِیوں کو دیکھا کہ وہ خُوب صُورت ہیں اور جِن کو اُنہوں نے چُنا اُن سے بیاہ کر لِیا۔


اور بیرُوتی رِمُّون کے بیٹے ریکاؔب اور بعنہ چلے اور کڑی دُھوپ کے وقت اِشبوؔست کے گھر آئے جب وہ دوپہر کو آرام کر رہا تھا۔


اور جب وہ اُونچے مقام سے اُتر کر شہر میں آئے تو اُس نے ساؤُل سے گھر کی چھت پر باتیں کِیں۔


اور اُس نے اپنا سب کُچھ یُوسفؔ کے ہاتھ میں چھوڑ دِیا اور سِوا روٹی کے جِسے وہ کھا لیتا تھا اُسے اپنی کِسی چِیز کا ہوش نہ تھا اور یُوسفؔ خُوب صُورت اور حسیِن تھا۔


جو کوٹھے پر ہو وہ اپنے گھر کا اسباب لینے کو نِیچے نہ اُترے۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب وہ مِصرؔ میں داخِل ہونے کو تھا تو اُس نے اپنی بِیوی سارَی سے کہا کہ دیکھ مَیں جانتا ہُوں کہ تُو دیکھنے میں خُوب صُورت عَورت ہے۔


تُو اپنے پڑوسی کی بِیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اپنے پڑوسی کے گھر یا اُس کے کھیت یا غُلام یا لَونڈی یا بَیل یا گدھے یا اُس کی کِسی اور چِیز کا خواہاں ہونا۔


اور اِس کے بعد اَیسا ہُؤا کہ داؤُد کے بیٹے ابی سلوؔم کی ایک خُوب صُورت بہن تھی جِس کا نام تمر تھا۔ اُس پر داؤُد کا بیٹا امنُوؔن عاشِق ہو گیا۔


اور ابی سلوؔم سے تِین بیٹے پَیدا ہُوئے اور ایک بیٹی جِس کا نام تمر تھا۔ وہ بُہت خُوب صُورت عَورت تھی۔


کہ اُس عَورت کے گھر کے پاس گلی کے موڑ سے جا رہا ہے اور اُس نے اُس کے گھر کا راستہ لِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات