۲-سموئیل 11:11 - کِتابِ مُقادّس11 اورِیّاؔہ نے داؤُد سے کہا کہ صندُوق اور اِسرائیلؔ اور یہُوداؔہ جھونپڑِیوں میں رہتے ہیں اور میرا مالِک یوآب اور میرے مالِک کے خادِم کُھلے مَیدان میں ڈیرے ڈالے ہُوئے ہیں تو کیا مَیں اپنے گھر جاؤُں اور کھاؤُں پِیوں اور اپنی بِیوی کے ساتھ سوؤُں؟ تیری حیات اور تیری جان کی قَسم مُجھ سے یہ بات نہ ہو گی۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ11 اورِیّاہؔ نے داویؔد سے کہا، ”عہد کا صندُوق اَور بنی اِسرائیل اَور یہُوداہؔ خیموں میں رہتے ہیں اَور میرا آقا یُوآبؔ اَور میرے مالک کے آدمی کھُلے کھیتوں میں ڈالے ہُوئے ہیں۔ بھلا میں کس طرح کھانے پینے اَور اَپنی بیوی کے ساتھ سونے کے لیٔے گھر جا سَکتا ہُوں؟ آپ کی حیات کی قَسم میں اَیسا کام نہیں کروں گا!“ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 ऊरियाह ने जवाब दिया, “अहद का संदूक़ और इसराईल और यहूदाह के फ़ौजी झोंपड़ियों में रह रहे हैं। योआब और बादशाह के अफ़सर भी खुले मैदान में ठहरे हुए हैं तो क्या मुनासिब है कि मैं अपने घर जाकर आराम से खाऊँ पियूँ और अपनी बीवी से हमबिसतर हो जाऊँ? हरगिज़ नहीं! आपकी हयात की क़सम, मैं कभी ऐसा नहीं करूँगा।” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 اُوریاہ نے جواب دیا، ”عہد کا صندوق اور اسرائیل اور یہوداہ کے فوجی جھونپڑیوں میں رہ رہے ہیں۔ یوآب اور بادشاہ کے افسر بھی کھلے میدان میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو کیا مناسب ہے کہ مَیں اپنے گھر جا کر آرام سے کھاؤں پیوں اور اپنی بیوی سے ہم بستر ہو جاؤں؟ ہرگز نہیں! آپ کی حیات کی قَسم، مَیں کبھی ایسا نہیں کروں گا۔“ باب دیکھیں |
بادشاہ نے کہا کیا اِس سارے مُعاملہ میں یوآب کا ہاتھ تیرے ساتھ ہے؟ اُس عَورت نے جواب دِیا تیری جان کی قَسم اَے میرے مالِک بادشاہ کوئی اِن باتوں سے جو میرے مالِک بادشاہ نے فرمائی ہیں دہنی یا بائِیں طرف نہیں مُڑ سکتا کیونکہ تیرے خادِم یوآب ہی نے مُجھے حُکم دِیا اور اُسی نے یہ سب باتیں تیری لَونڈی کو سِکھائِیں۔