Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 11:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور اَیسا ہُؤا کہ دُوسرے سال جِس وقت بادشاہ جنگ کے لِئے نِکلتے ہیں داؤُد نے یوآؔب اور اُس کے ساتھ اپنے خادِموں اور سب اِسرائیلِیوں کو بھیجا اور اُنہوں نے بنی عمُّون کو قتل کِیا اور ربّہ کو جا گھیرا پر داؤُد یروشلِیم ہی میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 موسمِ بہار میں جَب بادشاہ جنگ کرنے نکلتے تھے، تَب داویؔد نے یُوآبؔ کو اَپنے سرداروں اَور ساری بنی اِسرائیل فَوج کے ہمراہ بھیج دیا۔ اُنہُوں نے عمُّونیوں کو ہلاک کیا اَور ربّہؔ کا محاصرہ کر لیا لیکن داویؔد یروشلیمؔ ہی میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 बहार का मौसम आ गया, वह वक़्त जब बादशाह जंग के लिए निकलते हैं। दाऊद बादशाह ने भी अपने फ़ौजियों को लड़ने के लिए भेज दिया। योआब की राहनुमाई में उसके अफ़सर और पूरी फ़ौज अम्मोनियों से लड़ने के लिए रवाना हुए। वह दुश्मन को तबाह करके दारुल-हुकूमत रब्बा का मुहासरा करने लगे। दाऊद ख़ुद यरूशलम में रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 بہار کا موسم آ گیا، وہ وقت جب بادشاہ جنگ کے لئے نکلتے ہیں۔ داؤد بادشاہ نے بھی اپنے فوجیوں کو لڑنے کے لئے بھیج دیا۔ یوآب کی راہنمائی میں اُس کے افسر اور پوری فوج عمونیوں سے لڑنے کے لئے روانہ ہوئے۔ وہ دشمن کو تباہ کر کے دار الحکومت ربّہ کا محاصرہ کرنے لگے۔ داؤد خود یروشلم میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 11:1
15 حوالہ جات  

پِھر نئے سال کے شرُوع میں جب بادشاہ جنگ کے لِئے نِکلتے ہیں یُوآؔب نے زبردست لشکر لے جا کر بنی عمُّون کے مُلک کو اُجاڑ ڈالا اور آ کر ربّہ کو گھیر لِیا لیکن داؤُد یروشلیِم میں رہ گیا تھا اور یُوآؔب نے ربّہ کو سر کر کے اُسے ڈھا دِیا۔


اور اگلے سال بِن ہدد نے ارامِیوں کی مَوجُودات لی اور اِسرائیلؔ سے لڑنے کے لِئے اقِیق کو گیا۔


اور وہ نبی شاہِ اِسرائیلؔ کے پاس آیا اور اُس سے کہا جا اپنے کو مضبُوط کر اور جو کُچھ تُو کرے اُسے غَور سے دیکھ لینا کیونکہ اگلے سال شاہِ اراؔم پِھر تُجھ پر چڑھائی کرے گا۔


مُحبّت کا ایک وقت ہے اور عداوت کا ایک وقت ہے۔ جنگ کا ایک وقت ہے اور صُلح کا ایک وقت ہے۔


اور نئے سال کے شرُوع ہوتے ہی نبُوکدؔنضر بادشاہ نے اُسے خُداوند کے گھر کے نفِیس برتنوں کے ساتھ بابل کو بُلوا لِیا اور اُس کے بھائی صِدقیاہ کو یہُوداؔہ اور یروشلیِم کا بادشاہ بنایا۔


(کیونکہ رفائِیمؔ کی نسل میں سے فقط بسنؔ کا بادشاہ عوجؔ باقی رہا تھا۔ اُس کا پلنگ لوہے کا بنا ہُؤا تھا اور وہ بنی عَمّون کے شہر رَبّہؔ میں مَوجُود ہے اور آدمی کے ہاتھ کے ناپ کے مُطابِق نَو ہاتھ لمبا اور چار ہاتھ چَوڑا ہے)۔


ایک راہ نِکال جِس سے تلوار بنی عمُّون کی ربّہ پر اور پِھر ایک اَور جِس سے یہُوداؔہ کے محصُور شہر یروشلیِم پر آئے۔


تب خُداوند خرُوج کرے گا اور اُن قَوموں سے لڑے گا جَیسے جنگ کے دِن لڑا کرتا تھا۔


پِھر فِلستِیوں کے سرداروں نے دھاوا کِیا اور جب جب اُنہوں نے دھاوا کِیا ساؤُل کے سب خادِموں کی نِسبت داؤُد نے زِیادہ دانائی کا کام کِیا۔ اِس سے اُس کا نام بُہت بڑا ہو گیا۔


جب بنی عمُّون نے دیکھا کہ ارامی بھاگ گئے تو وہ بھی ابِیشے کے سامنے سے بھاگ کر شہر کے اندر گُھس گئے۔ تب یوآؔب بنی عمُّون کے پاس سے لَوٹ کر یروشلِیم میں آیا۔


اِس لِئے دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں بنی عمُّون کے ربّہ میں لڑائی کا ہُلڑ برپا کرُوں گا اور وہ کھنڈر ہو جائے گا اور اُس کی بیٹِیاں آگ سے جلائی جائیں گی۔ تب اِسرائیل اُن کا جو اُس کے وارِث بن بَیٹھے تھے وارِث ہو گا خُداوند فرماتا ہے۔


اَے حسبُوؔن واوَیلا کر کہ عَی برباد کی گئی۔ اَے ربّہ کی بیٹِیو چِلاّؤ اور ٹاٹ اوڑھ کر ماتم کرو اور اِحاطوں میں اِدھر اُدھر دَوڑو کیونکہ مِلکوؔم اَسِیری میں جائے گا اور اُس کے کاہِن اور اُمرا بھی ساتھ جائیں گے۔


پس مَیں ربّہ کی شہر پناہ پر آگ بھڑکاؤُں گا جو اُس کے قصروں کو لڑائی کے دِن للکار اور آندھی کے دِن گِردباد کے ساتھ کھا جائے گی۔


مُجھے اُس مُحکم شہر میں کَون پُہنچائے گا؟ کَون مُجھے ادوؔم تک لے گیا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات