Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 10:19 - کِتابِ مُقادّس

19 اور جب اُن بادشاہوں نے جو ہدد عزر کے خادِم تھے دیکھا کہ وہ اِسرائیلِیوں سے ہار گئے تو اُنہوں نے اِسرائیلِیوں سے صُلح کر لی اور اُن کی خِدمت کرنے لگے۔ غرض ارامی بنی عمُّون کی پِھر کُمک کرنے سے ڈرے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 جَب اُن تمام بادشاہوں نے جو ہددعزرؔ کے مطیع تھے دیکھا کہ وہ اِسرائیل سے شِکست کھا چُکے ہیں تو اُنہُوں نے بنی اِسرائیل سے صُلح کرلی اَور اُن کے مطیع ہو گئے۔ ارامیوں نے ڈر کے مارے پھر کبھی عمُّونیوں کی مدد کرنے کی جُرأت نہ کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 जो अरामी बादशाह पहले हददअज़र के ताबे थे उन्होंने अब हार मानकर इसराईलियों से सुलह कर ली और उनके ताबे हो गए। उस वक़्त से अरामियों ने अम्मोनियों की मदद करने की फिर जुर्रत न की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 جو اَرامی بادشاہ پہلے ہدد عزر کے تابع تھے اُنہوں نے اب ہار مان کر اسرائیلیوں سے صلح کر لی اور اُن کے تابع ہو گئے۔ اُس وقت سے اَرامیوں نے عمونیوں کی مدد کرنے کی پھر جرأت نہ کی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 10:19
12 حوالہ جات  

تب داؤُد نے دمشق کے ارام میں سِپاہِیوں کی چَوکِیاں بِٹھائِیں سو ارامی بھی داؤُد کے خادِم بن کر ہدئے لانے لگے اور خُداوند نے داؤُد کو جہاں کہِیں وہ گیا فتح بخشی۔


اور اُس کے عذاب کے ڈر سے دُور کھڑے ہُوئے کہیں گے اَے بڑے شہر! اَے بابل! اَے مضبُوط شہر! افسوس! افسوس! گھڑی ہی بھر میں تُجھے سزا مِل گئی۔


اَے بادشاہ تُو شاہنشاہ ہے جِس کو آسمان کے خُدا نے بادشاہی و توانائی اور قُدرت و شَوکت بخشی ہے۔


اَے خُداوند! تیرا ہاتھ بُلند ہے پر وہ نہیں دیکھتے لیکن وہ لوگوں کے لِئے تیری غَیرت کو دیکھیں گے اور شرمسار ہوں گے بلکہ آگ تیرے دُشمنوں کو کھا جائے گی۔


جب ہدد عزر کے مُلازِموں نے دیکھا کہ وہ اِسرائیلؔ سے ہار گئے تو وہ داؤُد سے صُلح کر کے اُس کے مُطِیع ہو گئے اور ارامی بنی عمُّون کی کُمک پر پِھر کبھی راضی نہ ہُوئے۔


اور اراؔم کے بادشاہ بِن ہدد نے اپنے سارے لشکر کو اِکٹّھا کِیا اور اُس کے ساتھ بتِّیس بادشاہ اور گھوڑے اور رتھ تھے اور اُس نے سامرؔیہ پر چڑھائی کر کے اُس کا مُحاصرہ کِیا اور اُس سے لڑا۔


تب ادُوؔنی بزق نے کہا کہ ہاتھ اور پاؤں کے انگُوٹھے کٹے ہُوئے ستّر بادشاہ میری میز کے نِیچے ریزہ چِینی کرتے تھے سو جَیسا مَیں نے کِیا وَیسا ہی خُدا نے مُجھے بدلہ دِیا۔ پِھر وہ اُسے یروشلِیم میں لائے اور وہ وہاں مَر گیا۔


پِھر یشُوع اُسی وقت لَوٹا اور اُس نے حصُور کو سر کر کے اُس کے بادشاہ کو تلوار سے مارا کیونکہ اگلے وقت میں حصُور اُن سب سلطنتوں کا سردار تھا۔


اور داؤُد نے ضوباؔہ کے بادشاہ رحوب کے بیٹے ہدد عزر کو بھی جب وہ اپنی دریایِ فرات پر کی سلطنت پر پِھر قبضہ کرنے کو جا رہا تھا مار لِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات