Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 1:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اَے جِلبُوعہ کے پہاڑو! تُم پر نہ اوس پڑے اور نہ بارِش ہو اور نہ ہدیہ کی چِیزوں کے کھیت ہوں۔ کیونکہ وہاں زبردستوں کی سِپر بُری طرح سے پھینک دی گئی یعنی ساؤُل کی سِپر جِس پر تیل نہیں لگایا گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 ”اَے گِلبوعہؔ کی پہاڑیو، تُم پر نہ تو شبنم گِرے، نہ بارش ہو، نہ فصلوں بھرے کھیت ہُوں۔ کیونکہ وہاں شہزوروں کی سِپر خاک آلُودہ پڑی ہے، یعنی شاؤل کی سِپر جِس پر اَب کویٔی تیل نہ ملے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 ऐ जिलबुअ के पहाड़ो! ऐ पहाड़ी ढलानो! आइंदा तुम पर न ओस पड़े, न बारिश बरसे। क्योंकि सूरमाओं की ढाल नापाक हो गई है। अब से साऊल की ढाल तेल मलकर इस्तेमाल नहीं की जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اے جِلبوعہ کے پہاڑو! اے پہاڑی ڈھلانو! آئندہ تم پر نہ اوس پڑے، نہ بارش برسے۔ کیونکہ سورماؤں کی ڈھال ناپاک ہو گئی ہے۔ اب سے ساؤل کی ڈھال تیل مَل کر استعمال نہیں کی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 1:21
14 حوالہ جات  

اور فِلستی اِسرائیلؔ سے لڑے اور اِسرائیلی مَرد فِلستِیوں کے سامنے سے بھاگے اور کوہِستانِ جِلبوؔعہ میں قتل ہو کر گِرے۔


دسترخوان بِچھایا گیا۔ نِگہبان کھڑا کِیا گیا۔ وہ کھاتے ہیں اور پِیتے ہیں۔ اُٹھو اَے سردارو! سِپر پر تیل ملو۔


پِھر سموئیل نے تیل کی کُپّی لی اور اُس کے سر پر اُنڈیلی اور اُسے چُوما اور کہا کہ کیا یِہی بات نہیں کہ خُداوند نے تُجھے مَسح کِیا تاکہ تُو اُس کی مِیراث کا پیشوا ہو؟


کَون جانتا ہے کہ وہ باز رہے اور برکت باقی چھوڑے جو خُداوند تُمہارے خُدا کے لِئے نذر کی قُربانی اور تپاون ہو۔


نذر کی قُربانی اور تپاون خُداوند کے گھر سے مَوقُوف ہو گئے۔ خُداوند کے خِدمت گُذار کاہِن ماتم کرتے ہیں۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جِس روز وہ پاتال میں اُترے مَیں ماتم کراؤُں گا۔ مَیں اُس کے سبب سے گہراؤ کو چِھپا دُوں گا اور اُس کی نہروں کو روک دُوں گا اور بڑے سَیلاب تھم جائیں گے ہاں مَیں لُبناؔن کو اُس کے لِئے سِیاہ پوش کراؤُں گا اور اُس کے لِئے مَیدان کے سب درخت غشی میں آئیں گے۔


اور مَیں اُسے بِالکُل وِیران کر دُوں گا۔ وہ نہ چھانٹا جائے گا نہ نِرایا جائے گا۔ اُس میں اُونٹ کٹارے اور کانٹے اُگیں گے اور مَیں بادلوں کو حُکم کرُوں گا کہ اُس پر مِینہہ نہ برسائیں۔


اور دُوسرے دِن صُبح کو جب فِلستی مقتُولوں کو ننگا کرنے آئے تو اُنہوں نے ساؤُل اور اُس کے بیٹوں کو کوہِ جلبوؔعہ پر پڑے پایا۔


اور فِلستی اِسرائیلؔ سے لڑے اور اِسرائیلؔ کے لوگ فِلستیوں کے آگے سے بھاگے اور کوہِستانِ جلبوؔعہ میں قتل ہو کر گِرے۔


خُداوند کے فرِشتہ نے کہا کہ تُم مِیروز پر لَعنت کرو۔ اُس کے باشِندوں پر سخت لَعنت کرو۔ کیونکہ وہ خُداوند کی کُمک کو زورآوروں کے مُقابِل خُداوند کی کُمک کو نہ آئے


تیری گردن داؤُد کا بُرج ہے جو سِلاح خانہ کے لِئے بنا جِس پر ہزار سِپریں لٹکائی گئی ہیں۔ وہ سب کی سب پہلوانوں کی سِپریں ہیں۔


دُوسرے دِن جب فِلستی لاشوں کے کپڑے اُتارنے آئے تو اُنہوں نے ساؤُل اور اُس کے تِینوں بیٹوں کو کوہِ جِلبوؔعہ پر مُردہ پایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات