۲-پطرس 1:1 - کِتابِ مُقادّس1 شمعُوؔن پطرس کی طرف سے جو یِسُوعؔ مسِیح کا بندہ اور رسُول ہے اُن لوگوں کے نام جنہوں نے ہمارے خُدا اور مُنّجی یِسُوعؔ مسِیح کی راست بازی میں ہمارا سا قِیمتی اِیمان پایا ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ1 شمعُونؔ پطرس کی جانِب سے جو یِسوعؔ المسیح کا خادِم اَور رسول ہے، اُن لوگوں کے نام خط، جنہوں نے ہمارے خُدا اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کی راستبازی کے وسیلہ سے ہماری طرح بیش قیمتی ایمان پایا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 यह ख़त ईसा मसीह के ख़ादिम और रसूल शमौन पतरस की तरफ़ से है। मैं उन सबको लिख रहा हूँ जिन्हें हमारे ख़ुदा और नजातदहिंदा ईसा मसीह की रास्तबाज़ी के वसीले से वही बेशक़ीमत ईमान बख़्शा गया है जो हमें भी मिला। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 یہ خط عیسیٰ مسیح کے خادم اور رسول شمعون پطرس کی طرف سے ہے۔ مَیں اُن سب کو لکھ رہا ہوں جنہیں ہمارے خدا اور نجات دہندہ عیسیٰ مسیح کی راست بازی کے وسیلے سے وہی بیش قیمت ایمان بخشا گیا ہے جو ہمیں بھی ملا۔ باب دیکھیں |