Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 9:37 - کِتابِ مُقادّس

37 اور اِیزؔبِل کی لاش یِزرؔعیل کے عِلاقہ میں کھیت کی کھاد کی طرح پڑی رہے گی۔ یہاں تک کہ کوئی نہ کہے گا کہ یہ اِیزؔبِل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اَور اِیزبِلؔ کی لاش یزرعیلؔ کے کھُلے میدان میں کھیت کے گوبر کی طرح پڑی رہے گی یہاں تک کہ کویٔی نہ کہے گا، ’یہ اِیزبِلؔ ہے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 उस की लाश यज़्रएल की ज़मीन पर गोबर की तरह पड़ी रहेगी ताकि कोई यक़ीन से न कह सके कि वह कहाँ है’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 اُس کی لاش یزرعیل کی زمین پر گوبر کی طرح پڑی رہے گی تاکہ کوئی یقین سے نہ کہہ سکے کہ وہ کہاں ہے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 9:37
14 حوالہ جات  

اور اُن کو سُورج اور چاند اور تمام اجرامِ فلک کے سامنے جِن کو وہ دوست رکھتے اور جِن کی خِدمت و پَیروی کرتے تھے جِن سے وہ صلاح لیتے تھے اور جِن کو سِجدہ کرتے تھے بِچھائیں گے۔ وہ نہ جمع کی جائیں گی نہ دفن ہوں گی بلکہ رُویِ زمِین پر کھاد بنیں گی۔


کہ وہ بُری مَوت مریں گے۔ نہ اُن پر کوئی ماتم کرے گا اور نہ وہ دفن کِئے جائیں گے۔ وہ سطحِ زمِین پر کھاد کی مانِند ہوں گے۔ وہ تلوار اور کال سے ہلاک ہوں گے اور اُن کی لاشیں ہوا کے پرِندوں اور زمِین کے درِندوں کی خُوراک ہوں گی۔


جو عَین دور میں ہلاک ہُوئے۔ وہ گویا زمِین کی کھاد ہو گئے۔


اور وہ بادشاہ کے پاس صحن میں گئے لیکن اُس طُومار کو الِیسمع مُنشی کی کوٹھری میں رکھ گئے اور وہ باتیں بادشاہ کو کہہ سُنائِیں۔


اور خُداوند کے مقتُول اُس روز زمِین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک پڑے ہوں گے اُن پر کوئی نَوحہ نہ کرے گا۔ نہ وہ جمع کِئے جائیں گے نہ دفن ہوں گے وہ کھاد کی طرح رُویِ زمِین پر پڑے رہیں گے۔


اُس کا دفن گدھے کا سا ہو گا۔ اُس کو گھسِیٹ کر یروشلیِم کے پھاٹکوں کے باہر پھینک دیں گے۔


کہہ دے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ آدمِیوں کی لاشیں مَیدان میں کھاد کی طرح گِریں گی اور اُس مُٹّھی بھر کی مانِند ہوں گی جو فصل کانٹے والے کے پِیچھے رہ جائے جِسے کوئی جمع نہیں کرتا۔


اگر آدمی کے سَو فرزند ہوں اور وہ بُہت برسوں تک جِیتا رہے یہاں تک کہ اُس کی عُمر کے دِن بے شُمار ہوں پر اُس کا جی شادمانی سے سیر نہ ہو اور اُس کا دفن نہ ہو تو مَیں کہتا ہُوں کہ وہ حمل جو گِر جائے اُس سے بِہتر ہے۔


یزرعیل اور یقدِعاؔم اور زنُوؔح۔


اِس لِئے خُداوند کا قہر اُس کے لوگوں پر بھڑکا اور اُس نے اُن کے خِلاف اپنا ہاتھ بڑھایا اور اُن کو مارا چُنانچہ پہاڑ کانپ گئے اور اُن کی لاشیں بازاروں میں غلاظت کی مانِند پڑی ہیں۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


خُداوند فرماتا ہے کہ اُس وقت وہ یہُوداؔہ کے بادشاہوں اور اُس کے سرداروں اور کاہِنوں اور نبِیوں اور یروشلیِم کے باشِندوں کی ہڈِّیاں اُن کی قبروں سے نِکال لائیں گے۔


اُن کے سرداروں کو عوریب اور زئیب کی مانِند بلکہ اُن کے شاہزادوں کو زِبح اور ضِلمُنع کی مانِند بنا دے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات