Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 9:28 - کِتابِ مُقادّس

28 اور اُس کے خادِم اُس کو ایک رتھ میں یروشلیِم کو لے گئے اور اُسے اُس کی قبر میں داؤُد کے شہر میں اُس کے باپ دادا کے ساتھ دفن کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اَور اُس کے خادِم آکر اُسے اُس کے رتھ میں یروشلیمؔ لے گیٔے اَور اُسے داویؔد کے شہر میں اُس کے آباؤاَجداد کے ساتھ دفن کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 उसके मुलाज़िम लाश को रथ पर रखकर यरूशलम लाए। वहाँ उसे यरूशलम के उस हिस्से में जो ‘दाऊद का शहर’ कहलाता है ख़ानदानी क़ब्र में दफ़नाया गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اُس کے ملازم لاش کو رتھ پر رکھ کر یروشلم لائے۔ وہاں اُسے یروشلم کے اُس حصے میں جو ’داؤد کا شہر‘ کہلاتا ہے خاندانی قبر میں دفنایا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 9:28
9 حوالہ جات  

سو اُس کے نَوکروں نے اُسے اُس رتھ پر سے اُتار کر اُس کے دُوسرے رتھ پر چڑھایا اور اُسے یروشلیِم کو لے گئے اور وہ مَر گیا اور اپنے باپ دادا کی قبروں میں دفن ہُؤا اور سارے یہُوداؔہ اور یروشلیِم نے یُوسیاؔہ کے لِئے ماتم کِیا۔


اور اُس کے مُلازِم اُس کو ایک رتھ میں مجِدّو سے مرا ہُؤا لے گئے اور اُسے یروشلیِم میں لا کر اُسی کی قبر میں دفن کِیا اور اُس مُلک کے لوگوں نے یُوسیاؔہ کے بیٹے یہُوآؔخز کو لے کر اُسے مَسح کِیا اور اُس کے باپ کی جگہ اُسے بادشاہ بنایا۔


اور وہ اُسے گھوڑوں پر لے آئے اور یہُوداؔہ کے شہر میں اُس کے باپ دادا کے ساتھ اُسے دفن کِیا۔


اور اُس نے اُونچے مقاموں کے سب کاہِنوں کو جو وہاں تھے اُن مذبحوں پر قتل کِیا اور آدمِیوں کی ہڈِّیاں اُن پر جلائِیں۔ پِھر وہ یروشلیِم کو لَوٹ آیا۔


یعنی اُس کے خادِموں یُوسکا ربِن سماعت اور یہُوزبد بِن شُو مِیر نے اُسے مارا اور وہ مَر گیا اور اُنہوں نے اُسے اُس کے باپ دادا کے ساتھ داؤُد کے شہر میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا امصِیاؔہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور اُس نے اخزیاؔہ کو ڈُھونڈا (وہ سامرِیہ میں چِھپا تھا) سو وہ اُسے پکڑ کر یاہُو کے پاس لائے اور اُسے قتل کِیا اور اُنہوں نے اُسے دفن کِیا کیونکہ وہ کہنے لگے کہ وہ یہُوسفط کا بیٹا ہے جو اپنے سارے دِل سے خُداوند کا طالِب رہا اور اخزیاؔہ کے گھرانے میں سلطنت سنبھالنے کی طاقت کِسی میں نہ رہی۔


اور داؤُد اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤُد کے شہر میں دفن ہُؤا۔


اور یُوراؔم اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤُد کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا اخزیاؔہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات