Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 9:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اور یزرعیل میں نِگہبان بُرج پر کھڑا تھا اور اُس نے جو یاہُو کے جتھے کو آتے ہُوئے دیکھا تو کہا مُجھے ایک جتھا دِکھائی دیتا ہے۔ یُوراؔم نے کہا ایک سوار کو لے کر اُن سے مِلنے کو بھیج۔ وہ یہ پُوچھے ”خَیر ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 جَب یزرعیلؔ کے بُرج پر مُعیّن نگہبان نے یِہُو اَور اُس کے فَوجیوں کو قریب آتے دیکھا تو وہ پُکار پُکار کر کہنے لگا، ”میں کچھ فَوجیوں کو آتے دیکھ رہا ہُوں۔“ یہُورامؔ نے حُکم دیا، ”ایک گُھڑسوار کو اُن سے مُلاقات کرنے اَور دریافت کرنے کے لیٔے بھیجو، ’کیا سَب خیریت ہے اَور تُم لوگ اَمن کے ساتھ آ رہے ہو؟‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 जब यज़्रएल के बुर्ज पर खड़े पहरेदार ने याहू के ग़ोल को शहर की तरफ़ आते हुए देखा तो उसने बादशाह को इत्तला दी। यूराम ने हुक्म दिया, “एक घुड़सवार को उनकी तरफ़ भेजकर उनसे मालूम करें कि सब ख़ैरियत है या नहीं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 جب یزرعیل کے بُرج پر کھڑے پہرے دار نے یاہو کے غول کو شہر کی طرف آتے ہوئے دیکھا تو اُس نے بادشاہ کو اطلاع دی۔ یورام نے حکم دیا، ”ایک گھڑسوار کو اُن کی طرف بھیج کر اُن سے معلوم کریں کہ سب خیریت ہے یا نہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 9:17
17 حوالہ جات  

اور سموئیل نے وُہی جو خُداوند نے کہا تھا کِیا اور بَیت لحم میں آیا۔ تب شہر کے بزُرگ کانپتے ہُوئے اُس سے مِلنے کو گئے اور کہنے لگے تُو صُلح کے خیال سے آیا ہے؟


اَے یروشلیِم مَیں نے تیری دِیواروں پر نِگہبان مُقرّر کِئے ہیں۔ وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ اَے خُداوند کا ذِکر کرنے والو خاموش نہ ہو۔


اُس کے نِگہبان اندھے ہیں۔ وہ سب جاہِل ہیں۔ وہ سب گُونگے کُتّے ہیں جو بَھونک نہیں سکتے۔ وہ خواب دیکھنے والے ہیں جو پڑے رہتے ہیں اور اُونگھتے رہنا پسند کرتے ہیں۔


تب اُس نے دُوسرے کو گھوڑے پر روانہ کِیا جِس نے اُن کے پاس جا کر اُن سے کہا بادشاہ یُوں کہتا ہے ”خَیر ہے“؟ یاہُو نے جواب دِیا تُجھے خَیر سے کیا کام؟ میرے پِیچھے ہو لے۔


سو اُنہوں نے دو رتھ گھوڑوں سمیت لِئے اور بادشاہ نے اُن کو ارامیوں کے لشکر کے پِیچھے بھیجا کہ جا کر دیکھیں۔


اُس نے کہا تُو جانتی ہے کہ سلطنت میری تھی اور سب اِسرائیلی میری طرف مُتوجّہِ تھے کہ مَیں سلطنت کرُوں لیکن سلطنت پلٹ گئی اور میرے بھائی کی ہو گئی کیونکہ خُداوند کی طرف سے یہ اُسی کی تھی۔


اور داؤُد دونوں پھاٹکوں کے درمِیان بَیٹھا تھا اور پہرے والا پھاٹک کی چھت سے ہو کر فصِیل پر گیا اور کیا دیکھتا ہے کہ ایک شخص اکیلا دَوڑا آتا ہے۔


اور ابی سلوؔم بھاگ گیا اور اُس جوان نے جو نِگہبان تھا اپنی آنکھیں اُٹھا کر نِگاہ کی اور کیا دیکھا کہ بہت سے لوگ اُس کے پِیچھے کی طرف سے پہاڑ کے دامن کے راستہ سے چلے آ رہے ہیں۔


اور داؤُد اپنا سامان اسباب کے نِگہبان کے ہاتھ میں چھوڑ کر آپ لشکر میں دَوڑ گیا اور جا کر اپنے بھائِیوں سے خَیر و عافِیّت پُوچھی۔


تب یاہُو اپنے آقا کے خادِموں کے پاس باہر آیا اور ایک نے اُس سے پُوچھا سب خَیر تو ہے؟ یہ دِیوانہ تیرے پاس کیوں آیا تھا؟ اُس نے اُن سے کہا تُم اُس شخص سے اور اُس کے پَیغام سے واقِف ہو۔


اور یاہُو رتھ پر سوار ہو کر یزرعیل کو گیا کیونکہ یُوراؔم وہِیں پڑا ہُؤا تھا اور شاہِ یہُوداؔہ اخزیاؔہ یُوراؔم کی مُلاقات کو آیا ہُؤا تھا۔


چُنانچہ ایک شخص گھوڑے پر اُس سے مِلنے کو گیا اور کہا بادشاہ پُوچھتا ہے خَیر ہے؟ یاہُو نے کہا تُجھ کو خَیر سے کیا کام؟ میرے پِیچھے ہو لے۔ پِھر نِگہبان نے کہا کہ قاصِد اُن کے پاس پُہنچ تو گیا لیکن واپس نہیں آتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات