Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 9:15 - کِتابِ مُقادّس

15 لیکن یُوراؔم بادشاہ لَوٹ گیا تھا تاکہ یزرعیل میں اُن زخموں کا عِلاج کرائے جو شاہِ اراؔم حزائیل سے لڑتے وقت ارامیوں کے ہاتھ سے لگے تھے) تب یاہُو نے کہا اگر تُمہاری مرضی یِہی ہے تو کوئی یزرعیل جا کر خبر کرنے کے لِئے اِس شہر سے بھاگنے اور نِکلنے نہ پائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 مگر یہُورامؔ بادشاہ ارامی فَوج اَور شاہِ ارام حزائیلؔ کے ساتھ جنگ میں زخمی ہو گیا تھا اَور اُن زخموں کے علاج کے لیٔے وہ یزرعیلؔ لَوٹ آیاتھا۔ اَور یِہُو نے یہ اعلان کیا، ”اگر تُم سَب کی یہی مرضی ہے کہ اَب مَیں بادشاہ بنُوں، تو کسی کو بھی شہر سے نکلنے مت دینا کہ وہ یزرعیلؔ جا کر یہ خبر دے سکے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 बादशाह शाम के फ़ौजियों के हाथों ज़ख़मी हो गया था और मैदाने-जंग को छोड़कर यज़्रएल वापस आया था ताकि ज़ख़म भर जाएँ। अब याहू ने अपने साथी अफ़सरों से कहा, “अगर आप वाक़ई मेरे साथ हैं तो किसी को भी शहर से निकलने न दें, वरना ख़तरा है कि कोई यज़्रएल जाकर बादशाह को इत्तला दे दे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 بادشاہ شام کے فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہو گیا تھا اور میدانِ جنگ کو چھوڑ کر یزرعیل واپس آیا تھا تاکہ زخم بھر جائیں۔ اب یاہو نے اپنے ساتھی افسروں سے کہا، ”اگر آپ واقعی میرے ساتھ ہیں تو کسی کو بھی شہر سے نکلنے نہ دیں، ورنہ خطرہ ہے کہ کوئی یزرعیل جا کر بادشاہ کو اطلاع دے دے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 9:15
5 حوالہ جات  

سو یُوراؔم بادشاہ لَوٹ گیا تاکہ وہ یزرعیل میں اُن زخموں کا عِلاج کرائے جو شاہِ اراؔم حزائیل سے لڑتے وقت رامہ میں ارامیوں کے ہاتھ سے لگے تھے اور شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم کا بیٹا اخزیاؔہ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کو دیکھنے کے لِئے یزرعیل میں آیا کیونکہ وہ بِیمار تھا۔


اور وہ یزرعیل کو اُن زخموں کے عِلاج کے لِئے لَوٹا جو اُسے رامہ میں شاہِ اراؔم حزائیل کے ساتھ لڑتے وقت اُن لوگوں کے ہاتھ سے لگے تھے اور شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم کا بیٹا عزریاؔہ یہُورام بِن اخیاؔب کو یزرعیل میں دیکھنے گیا کیونکہ وہ بِیمار تھا۔


یزرعیل اور یقدِعاؔم اور زنُوؔح۔


اور وہ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کے ساتھ راماؔت جِلعاؔد میں شاہِ اراؔم حزائیل سے لڑنے کو گیا اور ارامیوں نے یُوراؔم کو زخمی کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات