Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 8:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور شاہِ اِسرائیلؔ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کے پانچویں سال جب یہُوسفط یہُوداؔہ کا بادشاہ تھا شاہِ یہُوداؔہ یہُوسفط کا بیٹا یہُوراؔم سلطنت کرنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 شاہِ اِسرائیل احابؔ کے بیٹے یُورامؔ کے دَورِ حُکومت کے پانچویں سال میں جَب یہُورامؔ بِن یہوشافاطؔ نے بطور شاہِ یہُودیؔہ اَپنی حُکمرانی شروع کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 यहूराम बिन यहूसफ़त इसराईल के बादशाह यूराम की हुकूमत के पाँचवें साल में यहूदाह का बादशाह बना। शुरू में वह अपने बाप के साथ हुकूमत करता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 یہورام بن یہوسفط اسرائیل کے بادشاہ یورام کی حکومت کے پانچویں سال میں یہوداہ کا بادشاہ بنا۔ شروع میں وہ اپنے باپ کے ساتھ حکومت کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 8:16
10 حوالہ جات  

سو وہ خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو ایلیّاہؔ نے کہا تھا مَر گیا اور چُونکہ اُس کا کوئی بیٹا نہ تھا اِس لِئے شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم بِن یہُوؔسفط کے دُوسرے سال سے یہُوراؔم اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ یہُوؔسفط کے اٹھارھویں برس سے اخیاؔب کا بیٹا یہُوراؔم سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے بارہ سال سلطنت کی۔


اور یہُوؔسفط اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے باپ داؤُد کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا یہُوراؔم اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور یہُوؔسفط نے شاہِ اِسرائیلؔ سے صُلح کی۔


اور جب یہُوؔسفط سلطنت کرنے لگا تو پَینتِیس برس کا تھا اور اُس نے یروشلیِم میں پچِیّس برس سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام عزُوؔبہ تھا جو سِلحی کی بیٹی تھی۔


اور اخیاؔب کا بیٹا اخزیاؔہ شاہِ یہُوداؔہ یہُوؔسفط کے سترھویں سال سے سامرؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے اِسرائیلؔ پر دو برس سلطنت کی۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کے بارھویں برس سے شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم کا بیٹا اخزیاؔہ سلطنت کرنے لگا۔


پر یُوراؔم بادشاہ کی بیٹی یہُوسبع نے جو اخزیاؔہ کی بہن تھی اخزیاؔہ کے بیٹے یُوآؔس کو لِیا اور اُسے اُن شہزادوں سے جو قتل ہُوئے چُپکے سے جُدا کِیا اور اُسے اُس کی دَدَا سمیت بِستروں کی کوٹھری میں کر دِیا اور اُنہوں نے اُسے عتلیاؔہ سے چِھپائے رکھّا۔ وہ مارا نہ گیا۔


اور یروشلیِم کے باشِندوں نے اُس کے سب سے چھوٹے بیٹے اخزیاؔہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا کیونکہ لوگوں کے اُس جتھے نے جو عربوں کے ساتھ چھاؤنی میں آیا تھا سب بڑے بیٹوں کو قتل کر دِیا تھا۔ سو شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم کا بیٹا اخزیاؔہ بادشاہ ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات