Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 6:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اُس نے جواب دِیا خَوف نہ کر کیونکہ ہمارے ساتھ والے اُن کے ساتھ والوں سے زِیادہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 الِیشعؔ نے جَواب دیا، ”خوف نہ کرو کیونکہ وہ جو ہمارے ساتھ ہیں تعداد میں اُن سے زِیادہ ہیں جو اُن کے ساتھ ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 लेकिन इलीशा ने उसे तसल्ली दी, “डरो मत! जो हमारे साथ हैं वह उनकी निसबत कहीं ज़्यादा हैं जो दुश्मन के साथ हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 لیکن الیشع نے اُسے تسلی دی، ”ڈرو مت! جو ہمارے ساتھ ہیں وہ اُن کی نسبت کہیں زیادہ ہیں جو دشمن کے ساتھ ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 6:16
23 حوالہ جات  

پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟


اَے بچّو! تُم خُدا سے ہو اور اُن پر غالِب آ گئے ہو کیونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔


اُس نے اُس لڑائی سے جو میرے خِلاف تھی میری جان کو سلامت چُھڑا لِیا۔ کیونکہ مُجھ سے جھگڑا کرنے والے بُہت تھے۔


تُم منصُوبہ باندھو پر وہ باطِل ہو گا۔ تُم کُچھ کہو اور اُسے قِیام نہ ہو گا کیونکہ خُدا ہمارے ساتھ ہے۔


تب مُوسیٰ ؔنے لوگوں سے کہا ڈرو مت۔ چُپ چاپ کھڑے ہو کر خُداوند کی نجات کے کام کو دیکھو جو وہ آج تُمہارے لِئے کرے گا کیونکہ جِن مِصریوں کو تُم آج دیکھتے ہو اُن کو پِھر کبھی ابد تک نہ دیکھو گے۔


کیا تُو نہیں سمجھتا کہ مَیں اپنے باپ سے مِنّت کر سکتا ہُوں اور وہ فرِشتوں کے بارہ تُمن سے زِیادہ میرے پاس ابھی مَوجُود کر دے گا؟


خواہ میرے خِلاف لشکر خَیمہ زن ہو میرا دِل نہیں ڈرے گا۔ خواہ میرے مُقابلہ میں جنگ برپا ہو تَو بھی مَیں خاطِر جمع رہُوں گا۔


لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)


اور کِسی بات میں مُخالِفوں سے دہشت نہیں کھاتے۔ یہ اُن کے لِئے ہلاکت کا صاف نِشان ہے لیکن تُمہاری نجات کا اور یہ خُدا کی طرف سے ہے۔


کیونکہ خُداوند کی آنکھیں ساری زمِین پر پِھرتی ہیں تاکہ وہ اُن کی اِمداد میں جِن کا دِل اُس کی طرف کامِل ہے اپنے تئِیں قوی دِکھائے۔ اِس بات میں تُو نے بے وقُوفی کی کیونکہ اب سے تیرے لِئے جنگ ہی جنگ ہے۔


لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)


مَیں اُن دس ہزار آدمِیوں سے نہیں ڈرنے کا جو گِرداگِرد میرے خِلاف صف بستہ ہیں۔


اُس نے اُن سے کہا اَیسی حَیران نہ ہو۔ تُم یِسُوعؔ ناصری کو جو مصلُوب ہُؤا تھا ڈُھونڈتی ہو۔ وہ جی اُٹھا ہے۔ وہ یہاں نہیں ہے۔ دیکھو یہ وہ جگہ ہے جہاں اُنہوں نے اُسے رکھّا تھا۔


میرا توکُّل خُداوند پر ہے۔ تُم کیونکر میری جان سے کہتے ہو کہ چڑیا کی طرح اپنے پہاڑ پر اُڑ جا؟


اور یعقُوبؔ نے بھی اپنی راہ لی اور خُدا کے فرِشتے اُسے مِلے۔


اور جب اُس مَردِ خُدا کا خادِم صُبح کو اُٹھ کر باہر نِکلا تو دیکھا کہ ایک لشکر مع گھوڑوں اور رتھوں کے شہر کے چَوگِرد ہے۔ سو اُس خادِم نے جا کر اُس سے کہا ہائے اَے میرے مالِک! ہم کیا کریں؟


تب خُداوند نے یشُوع سے کہا اُن سے نہ ڈر کیونکہ کل اِس وقت مَیں اُن سب کو اِسرائیلیوں کے سامنے مار کر ڈال دُوں گا۔ تُو اُن کے گھوڑوں کی کُونچیں کاٹ ڈالنا اور اُن کے رتھ آگ سے جلا دینا۔


پر اُس دِن مَیں تُجھے رہائی دُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور تُو اُن لوگوں کے حوالہ نہ کِیا جائے گا جِن سے تُو ڈرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات