Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 4:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اب ذرا اُس کے اِستِقبال کو دَوڑ جا اور اُس سے پُوچھ کیا تُو خَیرِیت سے ہے؟ تیرا شَوہر خَیرِیت سے؟ بچّہ خَیرِیت سے ہے؟ اُس نے جواب دِیا خَیرِیت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 فوراً اُس سے مُلاقات کرنے کے لیٔے دَوڑو اَور اُس سے دریافت کرو، ’کیا سَب خیریت ہے، کیا تمہارا شوہر خیریت سے ہے، اَور کیا تمہارا بیٹا خیریت سے ہے؟‘ “ اُس عورت نے جَواب دیا، ”سَب خیریت ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 भागकर उसके पास जाओ और पूछो कि क्या आप, आपका शौहर और बच्चा ठीक हैं?” जैहाज़ी ने जाकर उसका हाल पूछा तो औरत ने जवाब दिया, “जी, सब ठीक है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 بھاگ کر اُس کے پاس جاؤ اور پوچھو کہ کیا آپ، آپ کا شوہر اور بچہ ٹھیک ہیں؟“ جیحازی نے جا کر اُس کا حال پوچھا تو عورت نے جواب دیا، ”جی، سب ٹھیک ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 4:26
16 حوالہ جات  

چند روز بعد پَولُس نے برنباؔس سے کہا کہ جِن جِن شہروں میں ہم نے خُدا کا کلام سُنایا تھا آؤ پِھر اُن میں چل کر بھائِیوں کو دیکھیں کہ کَیسے ہیں۔


اور اُن کے ہزاری سردار کے پاس پنِیر کی یہ دس ٹِکیاں لے جا اور دیکھ کہ تیرے بھائِیوں کا کیا حال ہے اور اُن کی کُچھ نِشانی لے آ۔


مَیں گُونگا بنا۔ مَیں نے مُنہ نہ کھولا۔ کیونکہ تُو ہی نے یہ کِیا ہے۔


اُس نے کہا آج تُو اُس کے پاس کیوں جانا چاہتی ہے؟ آج نہ تو نیا چاند ہے نہ سبت۔ اُس نے جواب دِیا کہ اچّھا ہی ہو گا۔


تب سموئیل نے اُس کو رتی رتی حال بتایا اور اُس سے کُچھ نہ چِھپایا۔ اُس نے کہا وہ خُداوند ہے جو وہ بھلا جانے سو کرے۔


تب اُس نے کہا تُو جا کر دیکھ کہ تیرے بھائِیوں کا اور بھیڑ بکریوں کا کیا حال ہے اور آ کر مُجھے خبر دے۔ سو اُس نے اُسے حبرُونؔ کی وادی سے بھیجا اور وہ سِکمؔ میں آیا۔


اُس نے پُوچھا کیا وہ خیریت سے ہے؟ اُنہوں نے کہا خیریت سے ہے اور وہ دیکھ اُس کی بیٹی راخِل بھیڑ بکریوں کے ساتھ چلی آتی ہے۔


اور اُس سے کہا دَوڑ اور اِس جوان سے کہہ کہ یروشلیِم اِنسان و حَیوان کی کثرت کے باعِث بے فصِیل بستِیوں کی مانِند آباد ہو گا۔


تب مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ سے کہا یہ وُہی بات ہے جو خُداوند نے کہی تھی کہ جو میرے نزدِیک آئیں ضرُور ہے کہ وہ مُجھے مُقدّس جانیں اور سب لوگوں کے آگے میری تمجِید کریں اور ہارُونؔ چُپ رہا۔


بادشاہ نے پُوچھا کیا وہ جوان ابی سلوؔم سلامت ہے؟ اخِیمعض نے کہا کہ جب یُوآب نے بادشاہ کے خادِم کو یعنی مُجھ کو جو تیرا خادِم ہُوں روانہ کِیا تو مَیں نے ایک بڑی ہلچل تو دیکھی پر مَیں نہیں جانتا کہ وہ کیا تھی۔


سو وہ چلی اور کوہِ کرمِل کو مَردِ خُدا کے پاس گئی۔ اُس مَردِ خُدا نے دُور سے اُسے دیکھ کر اپنے خاِدم جیحازؔی سے کہا دیکھ اُدھر وہ شُونِیمی عَورت ہے۔


اور جب وہ اُس پہاڑ پر مَردِ خُدا کے پاس آئی تو اُس کے پاؤں پکڑ لِئے اور جیحازؔی اُسے ہٹانے کے لِئے نزدِیک آیا پر مَردِ خُدا نے کہا کہ اُسے چھوڑ دے کیونکہ اُس کا جی پریشان ہے اور خُداوند نے یہ بات مُجھ سے چِھپائی اور مُجھے نہ بتائی۔


اُس نے کہا سب خَیر ہے۔ میرے مالِک نے مُجھے یہ کہنے کو بھیجا ہے کہ دیکھ انبیا زادوں میں سے ابھی دو جوان اِفرائِیم کے کوہستانی مُلک سے میرے پاس آ گئے ہیں سو ذرا ایک قِنطار چاندی اور دو جوڑے کپڑے اُن کے لِئے دیدے۔


اُس نے اُن سے خیر و عافِیّت پُوچھی اور کہا کہ تُمہارا بُوڑھا باپ جِس کا تُم نے ذِکر کِیا تھا اچھّا تو ہے؟ کیا وہ اب تک جِیتا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات