Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 4:14 - کِتابِ مُقادّس

14 پِھر اُس نے کہا اُس کے لِئے کیا کِیا جائے؟ تب جیحازؔی نے جواب دِیا کہ واقِعی اُس کے کوئی فرزند نہیں اور اُس کا شَوہر بُڈھّا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تَب الِیشعؔ نے گیحازیؔ سے دریافت کیا، ”اِس عورت کے لیٔے کیا کیا جا سکتا ہے،“ گیحازیؔ نے جَواب دیا، ”حقیقت تو یہ ہے کہ یہ عورت بے اَولاد ہے اَور اُس کا خَاوند بھی بُوڑھا ہو چُکاہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 बाद में इलीशा ने जैहाज़ी से बात की, “हम उसके लिए क्या करें?” जैहाज़ी ने जवाब दिया, “एक बात तो है। उसका कोई बेटा नहीं, और उसका शौहर काफ़ी बूढ़ा है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 بعد میں الیشع نے جیحازی سے بات کی، ”ہم اُس کے لئے کیا کریں؟“ جیحازی نے جواب دیا، ”ایک بات تو ہے۔ اُس کا کوئی بیٹا نہیں، اور اُس کا شوہر کافی بوڑھا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 4:14
11 حوالہ جات  

اور اُن کے اَولاد نہ تھی کیونکہ اِلیشِبَع بانجھ تھی اور دونوں عُمر رسِیدہ تھے۔


سو اُس کے خاوند القانہ نے اُس سے کہا اَے حنّہ تُو کیوں روتی ہے اور کیوں نہیں کھاتی اور تیرا دِل کیوں آزُردہ ہے؟ کیا مَیں تیرے لِئے دس بیٹوں سے بڑھ کر نہیں؟


اور دانِیوں کے گھرانے میں صُرعہ کا ایک شخص تھا جِس کا نام منوحہ تھا۔ اُس کی بِیوی بانجھ تھی۔ سو اُس کے کوئی بچّہ نہ ہُؤا۔


اور اِضحاقؔ نے اپنی بِیوی کے لِئے خُداوند سے دُعا کی کیونکہ وہ بانجھ تھی اور خُداوند نے اُس کی دُعا قبُول کی اور اُس کی بِیوی رِبقہؔ حامِلہ ہُوئی۔


اُس کے دو بِیویاں تِھیں۔ ایک کا نام حنّہ تھا اور دُوسری کا فنِنّہ اور فنِنّہ کے اَولاد ہُوئی پر حنّہ بے اَولاد تھی۔


اور جب راخِلؔ نے دیکھا کہ یعقُوبؔ سے اُس کے اَولاد نہیں ہوتی تو راخِلؔ کو اپنی بہن پر رشک آیا سو وہ یعقُوبؔ سے کہنے لگی کہ مُجھے بھی اَولاد دے نہیں تو مَیں مَر جاؤں گی۔


تب ابرہامؔ سرنِگُوں ہُؤا اور ہنس کر دِل میں کہنے لگا کہ کیا سَو برس کے بُڈّھے سے کوئی بچّہ ہو گا اور کیا سارہؔ کے جو نوّے برس کی ہے اَولاد ہو گی؟


پِھر اُس نے اپنے خادِم سے کہا تُو اُس سے پُوچھ کہ تُو نے جو ہمارے لِئے اِس قدر فِکریں کِیں تو تیرے لِئے کیا کِیا جائے؟ کیا تُو چاہتی ہے کہ بادشاہ سے یا فَوج کے سردار سے تیری سِفارِش کی جائے؟ اُس نے جواب دِیا مَیں تو اپنے ہی لوگوں میں رہتی ہُوں۔


تب اُس نے کہا اُسے بُلا لے اور جب اُس نے اُسے بُلایا تو وہ دروازہ پر کھڑی ہُوئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات