Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 3:9 - کِتابِ مُقادّس

9 چُنانچہ شاہِ اِسرائیلؔ اور شاہِ یہُوداؔہ اور شاہِ ادوؔم نِکلے اور اُنہوں نے سات دِن کی منزِل کا چکّر کاٹا اور اُن کے لشکر اور چَوپایوں کے لِئے جو پِیچھے پِیچھے آتے تھے کہِیں پانی نہ تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 لہٰذا شاہِ اِسرائیل کے ساتھ شاہِ یہُودیؔہ اَور شاہِ اِدُوم بھی شامل ہو گیٔے۔ اَور وہ سات دِن تک چکّر پر چکّر کاٹتے رہے لیکن ریگستان میں نہ تو لشکر کے لیٔے اَور نہ ہی جانوروں کے لیٔے پانی مَوجُود تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 चुनाँचे इसराईल का बादशाह यहूदाह के बादशाह के साथ मिलकर रवाना हुआ। मुल्के-अदोम का बादशाह भी साथ था। अपने मनसूबे के मुताबिक़ उन्होंने रेगिस्तान का रास्ता इख़्तियार किया। लेकिन चूँकि वह सीधे नहीं बल्कि मुतबादिल रास्ते से होकर गए इसलिए सात दिन के सफ़र के बाद उनके पास पानी न रहा, न उनके लिए, न जानवरों के लिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 چنانچہ اسرائیل کا بادشاہ یہوداہ کے بادشاہ کے ساتھ مل کر روانہ ہوا۔ ملکِ ادوم کا بادشاہ بھی ساتھ تھا۔ اپنے منصوبے کے مطابق اُنہوں نے ریگستان کا راستہ اختیار کیا۔ لیکن چونکہ وہ سیدھے نہیں بلکہ متبادل راستے سے ہو کر گئے اِس لئے سات دن کے سفر کے بعد اُن کے پاس پانی نہ رہا، نہ اُن کے لئے، نہ جانوروں کے لئے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 3:9
16 حوالہ جات  

اور ادوؔم میں کوئی بادشاہ نہ تھا بلکہ ایک نائِب حُکُومت کرتا تھا۔


اور کہنا بادشاہ یُوں فرماتا ہے کہ اِس شخص کو قَید خانہ میں ڈال دو اور اِسے مُصِیبت کی روٹی کِھلانا اور مُصِیبت کا پانی پِلانا جب تک مَیں سلامت نہ آؤُں۔


اور برق نے زبُولُون اور نفتالی کو قادِس میں بُلایا اور دس ہزار مَرد اپنے ہمراہ لے کر چڑھا اور دبورؔہ بھی اُس کے ساتھ چڑھی۔


اور الُوؔس سے چل کر رفِیدِؔیم میں ڈیرے ڈالے۔ یہاں اِن لوگوں کو پِینے کے لِئے پانی نہ مِلا۔


اور لوگ خُدا کی اور مُوسیٰ کی شِکایت کر کے کہنے لگے کہ تُم کیوں ہم کو مِصرؔ سے بیابان میں مَرنے کے لِئے لے آئے؟ یہاں تو نہ روٹی ہے نہ پانی اور ہمارا جی اِس نِکمّی خُوراک سے کراہِیّت کرتا ہے۔


تُم خُداوند کی جماعت کو اِس دشت میں کیوں لے آئے ہو کہ ہم بھی اور ہمارے جانور بھی یہاں مَریں؟


اور جماعت کے لوگوں کے لِئے وہاں پانی نہ مِلا۔ سو وہ مُوسیٰ اور ہارُون کے برخِلاف اِکٹّھے ہُوئے۔


پِھر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت صینؔ کے بیابان سے چلی اور خُداوند کے حُکم کے مُطابِق سفر کرتی ہُوئی رفیدیمؔ میں آ کر ڈیرا کِیا۔ وہاں اُن لوگوں کے پِینے کو پانی نہ مِلا۔


پِھر مُوسیٰؔ بنی اِسرائیل کو بحرِ قُلزؔم سے آگے لے گیا اور وہ شور کے بیابان میں آئے اور بیابان میں چلتے ہُوئے تِین دِن تک اُن کو کوئی پانی کا چشمہ نہ مِلا۔


اور تیرے یہ سب نوکر میرے پاس آ کر میرے آگے سرنگُوں ہوں گے اور کہیں گے کہ تُو بھی نِکل اور تیرے سب پَیرو بھی نِکلیں۔ اِس کے بعد مَیں نِکل جاؤُں گا۔ یہ کہہ کر وہ بڑے طَیش میں فرِعونؔ کے پاس سے نِکل کر چلا گیا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ یہُوؔسفط کے اٹھارھویں برس سے اخیاؔب کا بیٹا یہُوراؔم سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے بارہ سال سلطنت کی۔


اور اُس نے جا کر شاہِ یہُوداؔہ یہُوؔسفط سے پُچھوا بھیجا کہ شاہِ موآب مُجھ سے باغی ہو گیا ہے سو کیا تُو موآب سے لڑنے کے لِئے میرے ساتھ چلے گا؟ اُس نے جواب دِیا کہ مَیں چلُوں گا کیونکہ جَیسا مَیں ہوں وَیسا ہی تُو ہے اور جَیسے میرے لوگ وَیسے ہی تیرے لوگ اور جَیسے میرے گھوڑے وَیسے ہی تیرے گھوڑے ہیں۔


تب اُس نے پُوچھا کہ ہم کِس راہ سے جائیں؟ اُس نے جواب دِیا دشتِ ادوؔم کی راہ سے۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ نے کہا افسوس! کہ خُداوند نے اِن تِین بادشاہوں کو اِکٹّھا کِیا ہے تاکہ اُن کو شاہِ موآب کے حوالہ کر دے۔


اُسی کے دِنوں میں ادُوؔم یہُوداؔہ کی اِطاعت سے مُنحرِف ہو گیا اور اُنہوں نے اپنے لِئے ایک بادشاہ بنا لِیا۔


اور یہُوؔسفط نے تَرسِیس کے جہاز بنائے تاکہ اوفِیر کو سونے کے لِئے جائیں پر وہ گئے نہیں کیونکہ وہ عصیُون جابر ہی میں ٹُوٹ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات