Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 3:26 - کِتابِ مُقادّس

26 جب شاہِ موآؔب نے دیکھا کہ جنگ اُس کے لِئے نِہایت سخت ہو گئی تو اُس نے سات سَو شمشیرزن مرد اپنے ساتھ لِئے تاکہ صف چِیر کر شاہِ ادُوؔم تک جا پڑیں پر وہ اَیسا نہ کر سکے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 جَب مُوآب کے بادشاہ نے دیکھا کہ جنگ میں اُس کی فَوج شِکست کھا رہی ہے تو اُس نے سات سَو شمشیر زن مَرد اَپنے ساتھ لیٔے تاکہ وہ صفوں کو چیرتے ہُوئے شاہِ اِدُوم تک پہُنچ جایٔیں۔ لیکن وہ کامیاب نہ ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 जब मोआब के बादशाह ने जान लिया कि मैं शिकस्त खा रहा हूँ तो उसने तलवारों से लैस 700 आदमियों को अपने साथ लिया और अदोम के बादशाह के क़रीब दुश्मन का मुहासरा तोड़कर निकलने की कोशिश की, लेकिन बेफ़ायदा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 جب موآب کے بادشاہ نے جان لیا کہ مَیں شکست کھا رہا ہوں تو اُس نے تلواروں سے لیس 700 آدمیوں کو اپنے ساتھ لیا اور ادوم کے بادشاہ کے قریب دشمن کا محاصرہ توڑ کر نکلنے کی کوشش کی، لیکن بےفائدہ۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 3:26
5 حوالہ جات  

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مُوآؔب کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے شاہِ ادُوؔم کی ہڈِّیوں کو جلا کر چُونا بنا دِیا ہے۔


چُنانچہ شاہِ اِسرائیلؔ اور شاہِ یہُوداؔہ اور شاہِ ادوؔم نِکلے اور اُنہوں نے سات دِن کی منزِل کا چکّر کاٹا اور اُن کے لشکر اور چَوپایوں کے لِئے جو پِیچھے پِیچھے آتے تھے کہِیں پانی نہ تھا۔


اور اُنہوں نے شہروں کو مِسمار کِیا اور زمِین کے ہر اچّھے قطعہ پر سبھوں نے ایک ایک پتّھر ڈال کر اُسے بھر دِیا اور اُنہوں نے پانی کے سب چشمے بند کر دِئے اور سب اچّھے درخت کاٹ ڈالے۔ فقط قِیر حراؔست ہی کے پتّھروں کو باقی چھوڑا پر گوپیا چلانے والوں نے اُس کو بھی جا گھیرا اور اُسے مارا۔


تب اُس نے اپنے پہلوٹھے بیٹے کو لِیا جو اُس کی جگہ بادشاہ ہوتا اور اُسے دِیوار پر سوختنی قُربانی کے طَور پر گُذرانا۔ یُوں اِسرائیلؔ پر قہرِ شدِید ہُؤا۔ سو وہ اُس کے پاس سے ہٹ گئے اور اپنے مُلک کو لَوٹ آئے۔


اُسی کے دِنوں میں ادُوؔم یہُوداؔہ کی اِطاعت سے مُنحرِف ہو گیا اور اُنہوں نے اپنے لِئے ایک بادشاہ بنا لِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات