Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 3:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور اُس نے خُداوند کے آگے بدی کی پر اپنے باپ اور اپنی ماں کی طرح نہیں کیونکہ اُس نے بعل کے اُس سُتُون کو جو اُس کے باپ نے بنایا تھا دُور کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی حالانکہ وَیسی نہیں جَیسے اُس کے والدین نے کی تھی کیونکہ اُس نے اَپنے باپ کے بنائے ہویٔے بَعل کے مُقدّس سُتونوں کو نِیست و نابود کر دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उसका चाल-चलन रब को नापसंद था, अगरचे वह अपने माँ-बाप की निसबत कुछ बेहतर था। क्योंकि उसने बाल देवता का वह सतून दूर कर दिया जो उसके बाप ने बनवाया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُس کا چال چلن رب کو ناپسند تھا، اگرچہ وہ اپنے ماں باپ کی نسبت کچھ بہتر تھا۔ کیونکہ اُس نے بعل دیوتا کا وہ ستون دُور کر دیا جو اُس کے باپ نے بنوایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 3:2
14 حوالہ جات  

پِھر یاہُو نے سب لوگوں کو فراہم کِیا اور اُن سے کہا کہ اخیاؔب نے بعل کی تھوڑی پرستِش کی۔ یاہُو اُس کی بُہت ہی پرستِش کرے گا۔


(کیونکہ اخیاؔب کی مانِند کوئی نہیں ہُؤا تھا جِس نے خُداوند کے حضُور بدی کرنے کے لِئے اپنے آپ کو بیچ ڈالا تھا اور جِسے اُس کی بِیوی اِیزؔبِل اُبھارا کرتی تھی۔


تُو اُن کے معبُودوں کو سِجدہ نہ کرنا نہ اُن کی عِبادت کرنا نہ اُن کے سے کام کرنا بلکہ تُو اُن کو بالکل اُلٹ دینا اور اُن کے سُتُونوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالنا۔


اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی جَیسے اُس کے باپ منسّی نے کی تھی۔


اور اُس نے اپنے بیٹے کو آگ میں چلایا اور وہ شگُون نِکالتا اور افسُونگری کرتا اور جِنّات کے یاروں اور جادُوگروں سے تعلُّق رکھتا تھا۔ اُس نے خُداوند کے آگے اُس کو غُصّہ دِلانے کے لِئے بڑی شرارت کی۔


اور جب یہ اندر آیا تو اِس نے کھایا پِیا۔ پِھر کہنے لگا جاؤ اُس لَعنتی عَورت کو دیکھو اور اُسے دفن کرو کیونکہ وہ شہزادی ہے۔


اور یُوراؔم نے یاہُو کو دیکھ کر کہا اَے یاہُو خَیر ہے؟ اُس نے جواب دِیا جب تک تیری ماں اِیزؔبِل کی زِناکارِیاں اور اُس کی جادُوگرِیاں اِس قدر ہیں تب تک کَیسی خَیر؟


اور اخیاؔب نے ایلیّاہؔ سے کہا اَے میرے دُشمن کیا مَیں تُجھے مِل گیا؟ اُس نے جواب دِیا کہ تُو مُجھے مِل گیا اِس لِئے کہ تُو نے خُداوند کے حضُور بدی کرنے کے لِئے اپنے آپ کو بیچ ڈالا ہے!


اپنے اُن گُناہوں کے سبب سے جو اُس نے کِئے کہ خُداوند کی نظر میں بدی کی اور یرُبعاؔم کی راہ اور اُس کے گُناہ کی روِش اِختیار کی جو اُس نے کِیا تاکہ اِسرائیلؔ سے گُناہ کرائے۔


پس تُو نے خُداوند کی بات کیوں نہ مانی بلکہ لُوٹ پر لُوٹ کر وہ کام کر گُذرا جو خُداوند کی نظر میں بُرا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات