Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 3:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور شاہِ یہُوداؔہ یہُوؔسفط کے اٹھارھویں برس سے اخیاؔب کا بیٹا یہُوراؔم سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے بارہ سال سلطنت کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ کے اٹھّارہویں سال میں یہُورامؔ بِن احابؔ سامریہؔ میں اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے بَارہ سال حُکمرانی کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अख़ियब का बेटा यूराम यहूदाह के बादशाह यहूसफ़त के 18वें साल में इसराईल का बादशाह बना। उस की हुकूमत का दौरानिया 12 साल था और उसका दारुल-हुकूमत सामरिया रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اخی اب کا بیٹا یورام یہوداہ کے بادشاہ یہوسفط کے 18ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ اُس کی حکومت کا دورانیہ 12 سال تھا اور اُس کا دار الحکومت سامریہ رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 3:1
5 حوالہ جات  

سو وہ خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو ایلیّاہؔ نے کہا تھا مَر گیا اور چُونکہ اُس کا کوئی بیٹا نہ تھا اِس لِئے شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم بِن یہُوؔسفط کے دُوسرے سال سے یہُوراؔم اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کے پانچویں سال جب یہُوسفط یہُوداؔہ کا بادشاہ تھا شاہِ یہُوداؔہ یہُوسفط کا بیٹا یہُوراؔم سلطنت کرنے لگا۔


اور اخیاؔب کا بیٹا اخزیاؔہ شاہِ یہُوداؔہ یہُوؔسفط کے سترھویں سال سے سامرؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے اِسرائیلؔ پر دو برس سلطنت کی۔


چُنانچہ شاہِ اِسرائیلؔ اور شاہِ یہُوداؔہ اور شاہِ ادوؔم نِکلے اور اُنہوں نے سات دِن کی منزِل کا چکّر کاٹا اور اُن کے لشکر اور چَوپایوں کے لِئے جو پِیچھے پِیچھے آتے تھے کہِیں پانی نہ تھا۔


اور اُس نے اُن کے مشورہ پر عمل بھی کِیا اور شاہِ اِسرائیل اخیاؔب کے بیٹے یہُوراؔم کے ساتھ شاہِ اراؔم حزائیل سے راماؔت جِلعاد میں لڑنے کو گیا اور ارامیوں نے یہُوراؔم کو زخمی کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات