Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 25:30 - کِتابِ مُقادّس

30 اور اُس کو عُمر بھر بادشاہ کی طرف سے وظِیفہ کے طَور پر ہر روز رسد مِلتی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 اَور عمر بھر اُسے شاہِ بابیل کی طرف سے روزمرّہ کے خرچہ کے لئے روزانہ وظیفہ ملتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 बादशाह ने मुक़र्रर किया कि यहूयाकीन को उम्र-भर इतना वज़ीफ़ा मिलता रहे कि उस की रोज़मर्रा ज़रूरियात पूरी होती रहें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 بادشاہ نے مقرر کیا کہ یہویاکین کو عمر بھر اِتنا وظیفہ ملتا رہے کہ اُس کی روزمرہ ضروریات پوری ہوتی رہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 25:30
10 حوالہ جات  

ہماری روز کی روٹی ہر روز ہمیں دِیا کر۔


ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے۔


کیونکہ اُن کی بابت بادشاہ کی طرف سے حُکم ہو چُکا تھا اور گانے والوں کے لِئے ہر روز کی ضرُورت کے مُطابِق مُقرّرہ رسد تھی۔


اور بادشاہ نے اُن کے لِئے شاہی خُوراک میں سے اور اپنے پِینے کی مَے میں سے روزانہ وظِیفہ مُقرّر کِیا کہ تِین سال تک اُن کی پرورِش ہو تاکہ اِس کے بعد وہ بادشاہ کے حضُور کھڑے ہو سکیں۔


اور تمام اِسرائیل زرُبّابل کے اور نحمیاؔہ کے دِنوں میں ہر روز کی ضرُورت کے مُطابِق گانے والوں اور دربانوں کے حِصّے دیتے تھے۔ یُوں وہ لاوِیوں کے لِئے چِیزیں مخصُوص کرتے اور لاوی بنی ہارُون کے لِئے مخصُوص کرتے تھے۔


اُن دِنوں میں جب شاگِرد بُہت ہوتے جاتے تھے تو یُونانی مائِل یہُودی عِبرانِیوں کی شِکایت کرنے لگے۔ اِس لِئے کہ روزانہ خبرگِیری میں اُن کی بیواؤں کے بارے میں غفلت ہوتی تھی۔


اور اُس کو عُمر بھر یعنی مَرنے تک شاہِ بابل کی طرف سے وظِیفہ کے طَور پر ہر روز رسد مِلتی رہی۔


پر برزِؔلّی جِلعادی کے بیٹوں پر مِہربانی کرنا اور وہ اُن میں شامِل ہوں جو تیرے دسترخوان پر کھانا کھایا کریں گے کیونکہ وہ اَیسا ہی کرنے کو میرے پاس آئے جب مَیں تیرے بھائی ابی سلوؔم کے سبب سے بھاگا تھا۔


ہاں مَیں تُجھے اور تیری ماں کو جِس سے تُو پَیدا ہُؤا غَیر مُلک میں جو تُمہاری زادبُوم نہیں ہے ہانک دُوں گا اور تُم وہِیں مرو گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات