Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 25:12 - کِتابِ مُقادّس

12 پر جلوداروں کے سردار نے مُلک کے کنگالوں کو رہنے دِیا تاکہ کھیتی اور تاکِستانوں کی باغبانی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 مگر شَہنشاہی مُحافظ دستے کے سپہ سالار نے مُلک کے کنگالوں کو تاکستان اَور کھیتوں میں کام کرنے کے لیٔے وہیں چھوڑ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 लेकिन नबूज़रादान ने सबसे निचले तबक़े के बाज़ लोगों को मुल्के-यहूदाह में छोड़ दिया ताकि वह अंगूर के बाग़ों और खेतों को सँभालें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 لیکن نبوزرادان نے سب سے نچلے طبقے کے بعض لوگوں کو ملکِ یہوداہ میں چھوڑ دیا تاکہ وہ انگور کے باغوں اور کھیتوں کو سنبھالیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 25:12
10 حوالہ جات  

جب لشکروں کے سب سرداروں نے اور اُن کے آدمِیوں نے جو مَیدان میں رہ گئے تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کو مُلک کا حاکِم مُقرّر کِیا ہے اور مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں کو اور مُملکت کے مِسکِینوں کو جو اسِیر ہو کر بابل کو نہ گئے تھے اُس کے سپُرد کِیا ہے۔


اور وہ سارے یروشلیِم کو اور سب سرداروں اور سب سُورماؤں کو جو دس ہزار آدمی تھے اور سب دستکاروں اور لُہاروں کو اسِیر کر کے لے گیا۔ سو وہاں مُلک کے لوگوں میں سے سِوا کنگالوں کے اَور کوئی باقی نہ رہا۔


کہ اَے آدمؔ زاد مُلکِ اِسرائیل کے وِیرانوں کے باشِندے یُوں کہتے ہیں کہ ابرہامؔ ایک ہی تھا اور وہ اِس مُلک کا وارِث ہُؤا پر ہم تو بُہت سے ہیں۔ مُلک ہم کو مِیراث میں دِیا گیا ہے۔


پر جلَوداروں کے سردار نبُوز رادان نے مُلک کے کنگالوں کو رہنے دِیا تاکہ کھیتی اور تاکِستانوں کی باغبانی کریں۔


پر قَوم کے مِسکِینوں کو جِن کے پاس کُچھ نہ تھا جلوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے یہُوداؔہ کے مُلک میں رہنے دِیا اور اُسی وقت اُن کو تاکِستان اور کھیت بخشے۔


اور یہُوؔیاکِین کو وہ بابل لے گیا اور بادشاہ کی ماں اور بادشاہ کی بِیویوں اور اُس کے عُہدہ داروں اور مُلک کے رئِیسوں کو وہ اسِیر کر کے یروشلیِم سے بابل کولے گیا۔


اور سب طاقتور آدمِیوں کو جو سات ہزار تھے اور دستکاروں اور لُہاروں کو جو ایک ہزار تھے اور سب کے سب مضبُوط اور جنگ کے لائِق تھے شاہِ بابل اسِیر کر کے بابل میں لے آیا۔


اور جب اُسے تمام کر چُکے تو باقی رُوپیہ بادشاہ اور یہُویدؔع کے پاس لے آئے جِس سے خُداوند کے گھر کے لِئے ظرُوف یعنی خِدمت کے اور قُربانی چڑھانے کے برتن اور چمچے اور سونے اور چاندی کے برتن بنے اور وہ یہُویدؔع کے جِیتے جی خُداوند کے گھر میں ہمیشہ سوختنی قُربانِیاں چڑھاتے رہے۔


کہ حنانی جو میرے بھائیوں میں سے ایک ہے اور چند آدمی یہُوداؔہ سے آئے اور مَیں نے اُن سے اُن یہُودیوں کے بارے میں جو بچ نِکلے تھے اور اسِیروں میں سے باقی رہے تھے اور یروشلیِم کے بارے میں پُوچھا۔


اِس سبب سے لَعنت نے زمِین کو نِگل لِیا اور اُس کے باشِندے مُجرم ٹھہرے اور اِسی لِئے زمِین کے لوگ بھسم ہُوئے اور تھوڑے سے آدمی بچ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات