Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 24:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور خُداوند نے کسدیوں کے دَل اور اراؔم کے دَل اور موآؔب کے دَل اور بنی عمُّون کے دَل اُس پر بھیجے اور یہُوداؔہ پر بھی بھیجے تاکہ اُسے جَیسا خُداوند نے اپنے بندوں نبیوں کی معرفت فرمایا تھا ہلاک کر دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور یَاہوِہ نے کَسدی، ارامی، مُوآبی اَور عمُّونی مال غنیمت لُوٹنے والے دستے بھیجے تاکہ یہ یہُوداہؔ کو ہلاک کر دیں، یہ یَاہوِہ کے اُس کلام کے مُطابق ہُوا تھا جو اُنہُوں نے اَپنے خادِموں، نبیوں کی مَعرفت اعلان کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तब रब ने बाबल, शाम, मोआब और अम्मोन से डाकुओं के जत्थे भेज दिए ताकि उसे तबाह करें। वैसा ही हुआ जिस तरह रब ने अपने ख़ादिमों यानी नबियों की मारिफ़त फ़रमाया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تب رب نے بابل، شام، موآب اور عمون سے ڈاکوؤں کے جتھے بھیج دیئے تاکہ اُسے تباہ کریں۔ ویسا ہی ہوا جس طرح رب نے اپنے خادموں یعنی نبیوں کی معرفت فرمایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 24:2
26 حوالہ جات  

لیکن یُوں ہُؤا کہ جب شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اِس مُلک پر چڑھ آیا تو ہم نے کہا کہ آؤ ہم کسدیوں اور ارامیوں کی فَوج کے ڈر سے یروشلیِم کو چلے جائیں۔ یُوں ہم یروشلیِم میں بستے ہیں۔


اور خُداوند نے فرمایا کہ مَیں یہُوداؔہ کو بھی اپنی آنکھوں کے سامنے سے دُور کرُوں گا جَیسے مَیں نے اِسرائیلؔ کو دُور کِیا اور مَیں اِس شہر کو جِسے مَیں نے چُنا یعنی یروشلیِم کو اور اِس گھر کو جِس کی بابت مَیں نے کہا تھا کہ میرا نام وہاں ہو گا ردّ کر دُوں گا۔


تب بُہت سی قَومیں تمام مُمالِک سے اُس کی گھات میں بَیٹِھیں اور اُنہوں نے اُس پر اپنا جال پَھیلایا۔ وہ اُن کے گڑھے میں پکڑا گیا۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِس شہر کو کسدیوں کے اور شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کے حوالہ کر دُوں گا اور وہ اِسے لے لے گا۔


دیکھو مَیں تمام شِمالی قبائِل کو اور اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلا بھیجُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اِس مُلک اور اِس کے باشِندوں پر اور اِن سب قَوموں پر جو آس پاس ہیں چڑھا لاؤُں گا اور اِن کو بِالکُل نیست و نابُود کر دُوں گا اور اِن کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا اور ہمیشہ کے لِئے وِیران کرُوں گا۔


دیکھ وہ دِن آتے ہیں کہ سب کُچھ جو تیرے گھر میں ہے اور جو کُچھ تیرے باپ دادا نے آج کے دِن تک جمع کر کے رکھّا ہے بابل کو لے جائیں گے۔ خُداوند فرماتا ہے کُچھ بھی باقی نہ رہے گا۔


سو اُس نے اُن کے لِئے بُہت سا کھانا تیّار کِیا اور جب وہ کھا پی چُکے تو اُس نے اُن کو رُخصت کِیا اور وہ اپنے آقا کے پاس چلے گئے اور اراؔم کے جتھے اِسرائیلؔ کے مُلک میں پِھر نہ آئے۔


اِس لِئے صِیُّون تُمہارے ہی سبب سے کھیت کی طرح جَوتا جائے گا اور یروشلیِم کھنڈر ہو جائے گا اور اِس گھر کا پہاڑ جنگل کی اُونچی جگہوں کی مانِند ہو گا۔


پِھر ایک اَور شخص نے خُداوند کے نام سے نبُوّت کی یعنی اُورِیّاؔہ بِن سمعیاؔہ نے جو قِریت یعرِؔیم کا تھا۔ اُس نے اِس شہر اور مُلک کے خِلاف یَرمِیاؔہ کی سب باتوں کے مُطابِق نبُوّت کی۔


تو مَیں اِس گھر کو سیَلا کی مانِند کر ڈالُوں گا اور اِس شہر کو زمِین کی سب قَوموں کے نزدِیک لَعنت کا باعِث ٹھہراؤُں گا۔


وہ دُور مُلک سے آسمان کی اِنتِہا سے آتے ہیں۔ ہاں خُداوند اور اُس کے قہر کے ہتھیار تاکہ تمام مُلک کو برباد کریں۔


خُداوند تُجھ پر اور تیرے لوگوں اور تیرے باپ کے گھرانے پر اَیسے دِن لائے گا جَیسے اُس دِن سے جب اِفرائِیم یہُوداؔہ سے جُدا ہُؤا آج تک کبھی نہ لایا یعنی شاہِ اسُور کے دِن۔


وہ ابھی یہ کہہ ہی رہا تھا کہ ایک اَور بھی آ کر کہنے لگا کہ کسدی تِین غول ہو کر اُونٹوں پر آ گِرے اور اُنہیں لے گئے اور نَوکروں کو تہِ تیغ کِیا اور فقط مَیں ہی اکیلا بچ نِکلا کہ تُجھے خبر دُوں۔


اِس لِئے خُداوند اُن پر شاہِ اسُور کے سِپہ سالاروں کو چڑھا لایا جو منسّی کو زنجِیروں سے جکڑ کر اور بیڑیاں ڈال کر بابل کو لے گئے۔


اور گُذرتے وقت تُم کو بہا لے جائے گا۔ ہر صُبح اور شب و روز آئے گا بلکہ اُس کا چرچا سُننا بھی خوفناک ہو گا۔


کیا میری مِیراث میرے لِئے ابلق شِکاری پرِندہ ہے؟ کیا شِکاری پرِندے اُس کو چاروں طرف گھیرے ہیں؟ آؤ سب دشتی درِندوں کو جمع کرو۔ اُن کو لاؤ کہ وہ کھا جائیں۔


وہ کلام جو شاہِ یہُوداؔہ یہویقِیم بِن یوسیاؔہ کے چَوتھے برس میں جو شاہِ بابل نبُوکدنضرؔ کا پہلا برس تھا یہُوداؔہ کے سب لوگوں کی بابت یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


یہ وہ لوگ ہیں جن کو نبُوکدؔرضر اسِیر کر کے لے گیا۔ ساتویں برس میں تِین ہزار تیئِیس یہُودی۔


صِیُّون نے ہاتھ پَھیلائے۔ اُسے تسلّی دینے والا کوئی نہیں یعقُوبؔ کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ اُس کے اِردگِرد والے اُس کے دُشمن ہوں۔ یروشلیِم اُن کے درمِیان نجاست کی مانِند ہے۔


اہلِ بابل اور سب کسدیوں کو فِقود اور شوع اور قوع اور اُن کے ساتھ تمام اسُوریوں کو۔ سب کے سب دِل پسند جوان مَردوں کو سرداروں اور حاکِموں کو اور بڑے بڑے امِیروں اور نامی لوگوں کو جو سب کے سب گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں تُجھ پر چڑھا لاؤُں گا۔


کیونکہ دیکھو مَیں کسدیوں کو چڑھا لاؤُں گا۔ وہ تُرش رُو اور تُند مِزاج قَوم ہیں جو وُسعتِ زمِین سے ہو کر گُذرتے ہیں تاکہ اُن بستِیوں پر جو اُن کی نہیں ہیں قبضہ کر لیں۔


کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اِس کِتاب کی اُن سب باتوں کے مُطابِق جِن کو شاہِ یہُوداؔہ نے پڑھا ہے اِس مقام پر اور اِس کے سب باشِندوں پر بلا نازِل کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات