Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 24:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اور شاہِ بابل نے اُس کے باپ کے بھائی متّنیاؔہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا اور اُس کا نام بدل کر صِدقیاہ رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اُس شاہِ بابیل نے یہُویاکینؔ کے چچا متّنیاہؔ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنا دیا اَور اُس کا نام بدل کر صِدقیاہؔ رکھ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 यरूशलम में बाबल के बादशाह ने यहूयाकीन की जगह उसके चचा मत्तनियाह को तख़्त पर बिठाकर उसका नाम सिदक़ियाह में बदल दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 یروشلم میں بابل کے بادشاہ نے یہویاکین کی جگہ اُس کے چچا متنیاہ کو تخت پر بٹھا کر اُس کا نام صِدقیاہ میں بدل دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 24:17
13 حوالہ جات  

اور صِدقیاہ بِن یوسِیاؔہ جِس کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے مُلکِ یہُوداؔہ پر بادشاہ مُقرّر کِیا تھا کُونیاؔہ بِن یہویقِیم کی جگہ بادشاہی کرنے لگا۔


اور شاہِ مِصرؔ نے اُس کے بھائی اِلیا قِیم کو یہُوداؔہ اور یروشلیِم کا بادشاہ بنایا اور اُس کا نام بدل کر یہُوؔیقِیم رکھّا اور نِکوہ اُس کے بھائی یہُوآؔخز کو پکڑ کر مِصرؔ کو لے گیا۔


اور فرِعونؔ نِکوہ نے یُوسیاؔہ کے بیٹے الِیاقِیم کو اُس کے باپ یُوسیاؔہ کی جگہ بادشاہ بنایا اور اُس کا نام بدل کر یہُوؔیقِیم رکھّا لیکن یہُوآؔخز کو لے گیا۔ سو وہ مِصرؔ میں آ کر وہاں مَر گیا۔


جب صِدقیاہ سلطنت کرنے لگا تو اِکِّیس برس کا تھا اور اُس نے گیارہ برس یروشلیِم میں سلطنت کی اور اُس کی ماں کا نام حمُوطل تھا جو لِبناہی یَرمِیاؔہ کی بیٹی تھی۔


شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم بِن یوسیاؔہ کے دِنوں میں بھی شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ بِن یوسیاؔہ کے گیارھویں سال کے تمام ہونے تک اہلِ یروشلیِم کے اسِیری میں جانے تک جو پانچویں مہِینے میں تھا نازِل ہوتا رہا۔


وہ کلام جو خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا جب صِدقِیاہ بادشاہ نے فشحُور بِن ملکیاہ اور صفنیاؔہ بِن معسیاؔہ کاہِن کو اُس کے پاس یہ کہنے کو بھیجا۔


خُداوند کا کلام جو شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کی سلطنت کے شرُوع میں عَیلاؔم کی بابت یَرمِیاؔہ نبی پر نازِل ہُؤا۔


اور اُس نے شاہی نسل میں سے ایک کو لِیا اور اُس کے ساتھ عہد باندھا اور اُس سے قَسم لی اور مُلک کے بہادُروں کو بھی لے گیا۔


خُداوند خُدا فرماتا ہے کہ مُجھے اپنی حیات کی قَسم وہ اُسی جگہ جہاں اُس بادشاہ کا مسکن ہے جِس نے اُسے بادشاہ بنایا اور جِس کی قَسم کو اُس نے حقِیر جانا اور جِس کا عہد اُس نے توڑا یعنی بابل میں اُسی کے پاس مَرے گا۔


پس اہلِ بابل اُس کے پاس آ کر عِشق کے بِستر پر چڑھے اور اُنہوں نے اُس سے بدکاری کر کے اُسے آلُودہ کِیا اور وہ اُن سے ناپاک ہُوئی تو اُس کی جان اُن سے بے زار ہو گئی۔


اور خواجہ سراؤں کے سردار نے اُن کے نام رکھّے۔ اُس نے دانی ایل کو بیلطشضر اور حننیاؔہ کو سدرؔک اور مِیسااؔیل کو مِیسک اور عزریاؔہ کو عبدنجُو کہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات