Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 23:33 - کِتابِ مُقادّس

33 سو فرِعونؔ نِکوہ نے اُسے رِبلہ میں جو مُلکِ حمات میں ہے قَید کر دِیا تاکہ وہ یروشلیِم میں سلطنت نہ کرنے پائے اور اُس مُلک پر سَو قِنطار چاندی اور ایک قِنطار سونا خِراج مُقرّر کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 اَور فَرعوہؔ نِکوہؔ نے اُسے مُلک حماتؔ کے رِبلہؔ شہر میں قَید کر دیا تاکہ وہ یروشلیمؔ میں سلطنت نہ کر سکے اَور یہُوداہؔ کے مُلک پر ایک سَو تالنت چاندی اَور ایک تالنت سونا خراج کے طور پر مُقرّر کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 निकोह फ़िरौन ने मुल्के-हमात के शहर रिबला में उसे गिरिफ़्तार कर लिया, और उस की हुकूमत ख़त्म हुई। मुल्के-यहूदाह को ख़राज के तौर पर तक़रीबन 3,400 किलोग्राम चाँदी और 34 किलोग्राम सोना अदा करना पड़ा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 نکوہ فرعون نے ملکِ حمات کے شہر رِبلہ میں اُسے گرفتار کر لیا، اور اُس کی حکومت ختم ہوئی۔ ملکِ یہوداہ کو خراج کے طور پر تقریباً 3,400 کلو گرام چاندی اور 34 کلو گرام سونا ادا کرنا پڑا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 23:33
18 حوالہ جات  

سو وہ بادشاہ کو پکڑ کر رِبلہ میں شاہِ بابل کے پاس لے گئے اور اُنہوں نے اُس پر فتویٰ دِیا۔


سو سُلیماؔن نے اور اُس کے ساتھ سارے اِسرائیلؔ یعنی ایک بڑی جماعت نے جو حمات کے مدخل سے لے کر مِصرؔ کی نہر تک کی حدُود سے آئی تھی خُداوند ہمارے خُدا کے حضُور سات روز اور پِھر سات روز اَور یعنی چَودہ روز عِید منائی۔


شدِید اُلغضب آدمی سزا پائے گا کیونکہ اگر تُو اُسے رہائی دے تو تُجھے بار بار اَیسا ہی کرنا ہو گا۔


اُسی کے ایّام میں شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ نِکو شاہِ اسُور پر چڑھائی کرنے کے لِئے دریایِ فرات کو گیا تھا اور یُوسیاؔہ بادشاہ اُس کا سامنا کرنے کو نِکلا۔ سو اُس نے اُسے دیکھتے ہی مجِدّو میں قتل کر دِیا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ نے شاہِ اسُور کو لکِیس میں کہلا بھیجا کہ مُجھ سے خطا ہُوئی۔ میرے پاس سے لَوٹ جا۔ جو کُچھ تُو میرے سر کرے مَیں اُسے اُٹھاؤُں گا۔ سو شاہِ اسُور نے تِین سَو قِنطار چاندی اور تِیس قِنطار سونا شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ کے ذِمّہ لگایا۔


اور یہ سرحد سفام سے رِبلہ تک جو عَین کے مشرِق میں ہے جائے اور وہاں سے نِیچے کو اُترتی ہُوئی کِنّرت کی جِھیل کے مشرِقی کنارے تک پُہنچے۔


سو وہ روانہ ہُوئے اور دشتِ صِینؔ سے رحوبؔ تک جو حَمات ؔکے راستہ میں ہے مُلک کو خُوب دیکھا بھالا۔


اگر لوگ آپس میں مار پِیٹ کریں اور کِسی حامِلہ کو اَیسی چوٹ پُہنچائیں کہ اُسے اِسقاط ہو جائے پر اَور کوئی نُقصان نہ ہو تو اُس سے جِتنا جُرمانہ اُس کا شَوہر تجوِیز کرے لِیا جائے اور وہ جِس طرح قاضی فَیصلہ کریں جُرمانہ بھر دے۔


اور یہُوؔیقِیم نے وہ چاندی اور سونا فرِعونؔ کو پُہنچایا پر اِس نقدی کو فرِعونؔ کے حُکم کے مُطابِق دینے کے لِئے اُس نے مُملکت پر خِراج مُقرّر کِیا یعنی اُس نے اُس مُلک کے لوگوں سے ہر شخص کے لگان کے مُطابِق چاندی اور سونا لِیا تاکہ فرِعونؔ نِکوہ کو دے۔


اِن کو جلوداروں کا سردار نبوزراداؔن پکڑ کر شاہِ بابل کے حضُور رِبلہ میں لے گیا۔


مِصرؔ کی بابت:۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ نِکوؔہ کی فَوج کی بابت جو دریایِ فُراؔت کے کنارے پر کرکمِیس میں تھی جِس کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم بِن یوسیاؔہ کے چَوتھے برس میں شِکست دی۔


اور اُس نے اُن کے قصروں کو برباد کِیا اور اُن کے شہروں کو وِیران کِیا۔ اُس کی گرج سے مُلک اُجڑ گیا اور اُس کی آبادی نہ رہی۔


اور اُنہوں نے اُسے زنجِیروں سے جکڑ کر پِنجرے میں ڈالا اور شاہِ بابل کے پاس لے آئے۔ اُنہوں نے اُسے قلعہ میں بند کِیا تاکہ اُس کی آواز اِسرائیل کے پہاڑوں پر پِھر سُنی نہ جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات