Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 22:4 - کِتابِ مُقادّس

4 کہ تُو خِلقیاہ سردار کاہِن کے پاس جا تاکہ وہ اُس نقدی کو جو خُداوند کے گھر میں لائی جاتی ہے اور جِسے دربانوں نے لوگوں سے لے کر جمع کِیا ہے گِنے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”خِلقیاہؔ اعلیٰ کاہِن کے پاس جاؤ تاکہ وہ اُس نقدی کو گنے جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لائی گئی ہے اَور جسے دربانوں نے عوام سے لے کر جمع کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 “इमामे-आज़म ख़िलक़ियाह के पास जाकर उसे बता देना कि उन तमाम पैसों को गिन लें जो दरबानों ने लोगों से जमा किए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ”امامِ اعظم خِلقیاہ کے پاس جا کر اُسے بتا دینا کہ اُن تمام پیسوں کو گن لیں جو دربانوں نے لوگوں سے جمع کئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 22:4
14 حوالہ جات  

اور یہُوآؔس نے کاہِنوں سے کہا کہ مُقدّس کی ہُوئی چِیزوں کی سب نقدی جو رائج سِکّہ میں خُداوند کے گھر میں پُہنچائی جاتی ہے یعنی اُن لوگوں کی نقدی جِن کے لِئے ہر شخص کی حَیثِیّت کے مُطابِق اندازہ لگایا جاتا ہے اور وہ سب نقدی جو ہر ایک اپنی خُوشی سے خُداوند کے گھر میں لاتا ہے۔


کیونکہ تیری بارگاہوں میں ایک دِن ہزار سے بِہتر ہے۔ مَیں اپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا شرارت کے خَیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کرُوں گا۔


اور دربان عقُّوب اور طلمُوؔن اور اُن کے بھائی جو پھاٹکوں کی نِگہبانی کرتے تھے ایک سَو بہتّر تھے۔


اور اُس نے اپنے باپ داؤُد کے حُکم کے مُوافِق کاہِنوں کے فرِیقوں کو ہر روز کے فرض کے مُطابِق اُن کے کام پر اور لاویوں کو اُن کی خِدمت پر مُقرّر کِیا تاکہ وہ کاہِنوں کے رُوبرُو حمد اور خِدمت کریں اور دربانوں کو بھی اُن کے فرِیقوں کے مُطابِق ہر پھاٹک پر مُقرّر کِیا کیونکہ مَردِ خُدا داؤُد نے اَیسا ہی حُکم دِیا تھا۔


اور سلُوم بِن قورؔے بِن ابی آسف بِن قورح اور اُس کے آبائی خاندان کے بھائی یعنی قورحی خِدمت کی کارگُذاری پر تعِینات تھے اور خَیمہ کے پھاٹکوں کے نِگہبان تھے۔ اُن کے باپ دادا خُداوند کی لشکر گاہ پر تعِینات اور مدخل کے نِگہبان تھے۔


اور عزریاؔہ بِن خِلقیاہ بِن مُسلاّؔم بِن صدُوؔق بِن مرایوؔت بِن اخِیطوؔب جو خُدا کے گھر کا ناظِم تھا۔


اور سلُوم سے خِلقیاہ پَیدا ہُؤا اور خِلقیاہ سے عزریاؔہ پَیدا ہُؤا۔


اور جب اُنہوں نے بادشاہ کو پُکارا تو الِیاقِیم بِن خِلقیاہ جو گھر کا دِیوان تھا اور شبناؔہ مُنشی اور آسف محرِّر کا بیٹا یُوآؔخ اُن کے پاس نِکل کر آئے۔


اِس سب کو کاہِن اپنے اپنے جان پہچان سے لے کر اپنے پاس رکھ لیں اور ہَیکل کی دراڑوں کی جہاں کہِیں کوئی دراڑ مِلے مرمّت کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات