Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 22:1 - کِتابِ مُقادّس

1 جب یُوسیاؔہ سلطنت کرنے لگا تو آٹھ برس کا تھا۔ اُس نے اِکتِیس برس یروشلیِم میں سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام جدِیدؔہ تھا جو بُصقتی عدایاؔہ کی بیٹی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یُوشیاہؔ آٹھ سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں اِکتیس سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام یدِیداہؔ تھا جو عدایاہؔ کی بیٹی تھی اَور بُصقتؔ کی باشِندہ تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 यूसियाह 8 साल की उम्र में बादशाह बना, और यरूशलम में रहकर उस की हुकूमत का दौरानिया 31 साल था। उस की माँ यदीदा बिंत अदायाह बुसक़त की रहनेवाली थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 یوسیاہ 8 سال کی عمر میں بادشاہ بنا، اور یروشلم میں رہ کر اُس کی حکومت کا دورانیہ 31 سال تھا۔ اُس کی ماں یدیدہ بنت عدایاہ بُصقت کی رہنے والی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 22:1
14 حوالہ جات  

لکِیس اور بُصقت اور عجلُوؔن۔


اور حِزقِیاؔہ سے مُنسّیؔ پَیدا ہُؤا اور مُنسّیؔ سے امُوؔن پَیدا ہُؤا اور امُوؔن سے یُوسیاہؔ پَیدا ہُؤا۔


خُداوند کا کلام جو شاہِ یہُوداؔہ یُوسیاؔہ بِن آمُوؔن کے ایّام میں صفنیاؔہ بِن کُوؔشی بِن جدلیاؔہ بِن امریاؔہ بِن حِزقیاہ پر نازِل ہُؤا۔


جِس پر خُداوند کا کلام شاہِ یہُوداؔہ یوسیاؔہ بِن امُون کے دِنوں میں اُس کی سلطنت کے تیرھویں سال میں نازِل ہُؤا۔


اور مَیں لڑکوں کو اُن کے سردار بناؤُں گا اور ننّھے بچّے اُن پر حُکمرانی کریں گے۔


اَے مُملِکت تُجھ پر افسوس جب نابالِغ تیرا بادشاہ ہو اور تیرے سردار صُبح کو کھائیں۔


تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سے بچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیا تاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کر دے۔


جب منسّی سلطنت کرنے لگا تو بارہ برس کا تھا۔ اُس نے پچپن برس یروشلیِم میں سلطنت کی اور اُس کی ماں کا نام حِفصِیباؔہ تھا۔


اور جب یہُوآؔس سلطنت کرنے لگا تو سات برس کا تھا۔


اور وہ خُداوند کے حُکم سے مذبح کے خِلاف چِلاّ کر کہنے لگا اَے مذبح! اَے مذبح! خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ داؤُد کے گھرانے سے ایک لڑکا بنام یُوسیاؔہ پَیدا ہو گا۔ سو وہ اُونچے مقاموں کے کاہِنوں کی جو تُجھ پر بخُور جلاتے ہیں تُجھ پر قُربانی کرے گا اور وہ آدمِیوں کی ہڈِّیاں تُجھ پر جلائیں گے۔


لیکن اُس مُلک کے لوگوں نے اُن سب کو جِنہوں نے امُون بادشاہ کے خِلاف سازِش کی تھی قتل کِیا اور مُلک کے لوگوں نے اُس کے بیٹے یُوسیاؔہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا۔


اور وہ اپنی گور میں عُزّا کے باغ میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا یُوسیاؔہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


لیکن اگر اُس کے ہاں اَیسا بیٹا پَیدا ہو جو اُن تمام گُناہوں کو جو اُس کا باپ کرتا ہے دیکھے اور خَوف کھا کر اُس کے سے کام نہ کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات