Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 19:29 - کِتابِ مُقادّس

29 اور تیرے لِئے یہ نِشان ہو گا کہ تُم اِس سال وہ چِیزیں جو از خُود اُگتی ہیں اور دُوسرے سال وہ چِیزیں جو اُن سے پَیدا ہوں کھاؤ گے اور تِیسرے سال تُم بونا اور کاٹنا اور تاکِستان لگا کر اُن کا پَھل کھانا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 ”اَے حِزقیاہؔ تمہارے لیٔے یہ نِشان ہوگا، ”اِس سال تُم وُہی فصل کو کھاؤگے جو خُود بخُود اُگتی ہے: اَور دُوسرے سال جو اُن میں سے اُگے گی لیکن تیسرے سال تُم بیج بوؤگے اَور فصل کاٹوگے، تاکستان لگاؤگے اَور اُن کا پھل کھاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 ऐ हिज़क़ियाह, मैं इस निशान से तुझे तसल्ली दिलाऊँगा कि इस साल और आनेवाले साल तुम वह कुछ खाओगे जो खेतों में ख़ुद बख़ुद उगेगा। लेकिन तीसरे साल तुम बीज बोकर फ़सलें काटोगे और अंगूर के बाग़ लगाकर उनका फल खाओगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 اے حِزقیاہ، مَیں اِس نشان سے تجھے تسلی دلاؤں گا کہ اِس سال اور آنے والے سال تم وہ کچھ کھاؤ گے جو کھیتوں میں خود بخود اُگے گا۔ لیکن تیسرے سال تم بیج بو کر فصلیں کاٹو گے اور انگور کے باغ لگا کر اُن کا پھل کھاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 19:29
13 حوالہ جات  

اُس نے کہا مَیں ضرُور تیرے ساتھ رہُوں گا اور اِس کا کہ مَیں نے تُجھے بھیجا ہے تیرے لِئے یہ نِشان ہو گا کہ جب تُو اُن لوگوں کو مِصرؔ سے نِکال لائے گا تو تُم اِس پہاڑ پر خُدا کی عِبادت کرو گے۔


اور اِس کا تُمہارے لِئے یہ نِشان ہے کہ تُم ایک بچّہ کو کپڑے میں لِپٹا اور چرنی میں پڑا ہُؤا پاؤ گے۔


اور تیرے لِئے یہ نِشان ہو گا کہ تُم اِس سال وہ چِیزیں جو از خُود اُگتی ہیں اور دُوسرے سال وہ چِیزیں جو اُن سے پَیدا ہوں کھاؤ گے اور تِیسرے سال تُم بونا اور کاٹنا اور تاکِستان لگا کر اُن کا پَھل کھانا۔


اور جو کُچھ تیرے دونوں بیٹوں حُفنی اور فِینحاؔس پر نازِل ہو گا وُہی تیرے لِئے نِشان ٹھہرے گا۔ وہ دونوں ایک ہی دِن مَر جائیں گے۔


اِس لِئے خُداوند نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا ہے کہ کُنواری دُختِر صِیُّون نے تُجھ کو حقِیر جانا اور تیرا مضحکہ اُڑایا ہے۔ یروشلِیم کی بیٹی نے تُجھ پر سر ہِلایا ہے۔


اور کھیت بوئیں اور تاکِستان لگائیں اور پَیداوار حاصِل کریں۔


لیکن یہُوداؔہ کے گھرانے پر رحم کرُوں گا اور مَیں خُداوند اُن کا خُدا اُن کو رہائی دُوں گا اور اُن کو کمان اور تلوار اور لڑائی اور گھوڑوں اور سواروں کے وسِیلہ سے نہیں چُھڑاؤُں گا۔


اور زمِین کا یہ سبت تیرے اور تیرے غُلاموں اور تیری لَونڈِیوں اور مزدُوروں اور اُن پردیسِیوں کے لِئے جو تیرے ساتھ رہتے ہیں تُمہاری خُوراک کا باعِث ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات