Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 19:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اِس لِئے خُداوند نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا ہے کہ کُنواری دُختِر صِیُّون نے تُجھ کو حقِیر جانا اور تیرا مضحکہ اُڑایا ہے۔ یروشلِیم کی بیٹی نے تُجھ پر سر ہِلایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ” ’اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 अब रब का उसके ख़िलाफ़ फ़रमान सुन, कुँवारी सिय्यून बेटी तुझे हक़ीर जानती है, हाँ यरूशलम बेटी अपना सर हिला हिलाकर हिक़ारतआमेज़ नज़र से तेरे पीछे देखती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اب رب کا اُس کے خلاف فرمان سن، کنواری صیون بیٹی تجھے حقیر جانتی ہے، ہاں یروشلم بیٹی اپنا سر ہلا ہلا کر حقارت آمیز نظر سے تیرے پیچھے دیکھتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 19:21
24 حوالہ جات  

اَے دُخترِ یروشلیِم مَیں تُجھے کیا نصِیحت کرُوں اور کِس سے تشبِیہ دُوں اَے کُنواری دُخترِ صِیُّون تُجھے کِس کی مانِند جان کر تسلّی دُوں؟ کیونکہ تیرا زخم سمُندر سا بڑا ہے۔ تُجھے کَون شِفا دے گا؟


اور راہ چلنے والے سر ہِلا ہِلا کر اُس کو لَعن طَعن کرتے اور کہتے تھے۔


اور تُو اُن سے یُوں کہنا کہ میری آنکھیں شب و روز آنسُو بہائیں اور ہرگِز نہ تھمیں کیونکہ میری کُنواری دُخترِ قَوم بڑی خستگی اور ضربِ شدِید سے شِکستہ ہے۔


مَیں بھی تُمہاری طرح بات بنا سکتا ہُوں۔ اگر تُمہاری جان میری جان کی جگہ ہوتی تو مَیں تُمہارے خِلاف باتیں گھڑ سکتا اور تُم پر اپنا سر ہِلا سکتا۔


سب آنے جانے والے تُجھ پر تالِیاں بجاتے ہیں۔ وہ دُخترِ یروشلیِم پر سُسکارتے اور سر ہِلاتے ہیں کہ کیا یہ وُہی شہر ہے جِسے لوگ کمالِ حُسن اور فرحتِ جہان کہتے تھے؟


مَیں اُن کی ملامت کا نِشانہ بن گیا ہُوں۔ جب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو سر ہلاتے ہیں۔


اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔ اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔ وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔


اَے گلّہ کی دِیدگاہ! اَے بِنتِ صِیُّون کی پہاڑی! یہ تیرے ہی لِئے ہے۔ قدِیم سلطنت یعنی دُخترِ یروشلیِم کی بادشاہی تُجھے مِلے گی۔


اِسرائیل کی کُنواری گِر پڑی۔ وہ پِھر نہ اُٹھے گی۔ وہ اپنی زمِین پر پڑی ہے۔ اُس کو اُٹھانے والا کوئی نہیں۔


اَے دُخترِ ادُوم جو عُوض کی سرزمِین میں بستی ہے خُوش و خُرّم ہو! یہ پِیالہ تُجھ تک بھی پُہنچے گا۔ تُو مَست اور برہنہ ہو جائے گی۔


خُداوند نے میرے اندر ہی میرے بہادُروں کو ناچِیز ٹھہرایا۔ اُس نے میرے خِلاف ایک خاص جماعت کو بُلایا کہ میرے بہادُروں کو کُچلے۔ خُداوند نے یہُوداؔہ کی کُنواری بیٹی کو گویا کولُھو میں کُچل ڈالا


اَے کُنواری دُخترِ مِصرؔ! جِلعاد کو چڑھ جا اور بلسان لے۔ تُو بے فائِدہ طرح طرح کی دوائیں اِستعمال کرتی ہے۔ تُو شِفا نہ پائے گی۔


اَے اِسرائیل کی کُنواری! مَیں تُجھے پِھر آباد کرُوں گا اور تُو آباد ہو جائے گی۔ تُو پِھر دف اُٹھا کر آراستہ ہو گی اور خُوشی کرنے والوں کے ناچ میں شامِل ہونے کو نِکلے گی۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دریافت کرو کہ قَوموں میں سے کِسی نے کبھی اَیسی باتیں سُنی ہیں؟ اِسرائیل کی کُنواری نے نِہایت ہَولناک کام کِیا۔


اَے کسدِیوں کی بیٹی چُپ ہو کر بَیٹھ اور اندھیرے میں داخِل ہو کیونکہ اب تُو مُملکتوں کی خاتُون نہ کہلائے گی۔


اَے کُنواری دُخترِ بابل! اُتر آ اور خاک پر بَیٹھ۔ اَے کسدیوں کی دُختر! تُو بے تخت زمِین پر بَیٹھ کیونکہ اب تُو نرم اندام اور نازنِین نہ کہلائے گی۔


اور اُس نے کہا اَے مظلُوم کُنواری دُخترِ صَیدا! تُو پِھر کبھی فخر نہ کرے گی۔ اُٹھ کِتّیِم میں چلی جا۔ تُجھے وہاں بھی چَین نہ مِلے گا۔


اَے دُخترِ ترسِیس! دریایِ نِیل کی طرح اپنی سرزمِین پر پَھیل جا۔ اب کوئی بند باقی نہیں رہا۔


اور صِیّون کی بیٹی چھوڑ دی گئی ہے جَیسی جَھونپڑی تاکِستان میں اور چھپّر ککڑی کے کھیت میں یا اُس شہر کی مانِند جو محصُور ہو گیا ہو۔


اَے بابل کی بیٹی! جو ہلاک ہونے والی ہے وہ مُبارک ہو گا جو تُجھے اُس سلُوک کا جو تُو نے ہم سے کِیا بدلہ دے


تاکہ مَیں تیری کامِل سِتایش کا اِظہار کرُوں۔ صِیُّون کی بیٹی کے پھاٹکوں پر مَیں تیری نجات سے شادمان ہُوں گا۔


تُو ہم کو قَوموں کے درمیان ضربُ المثل اور اُمّتوں میں سر ہلانے کا باعِث ٹھہراتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات