Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 19:12 - کِتابِ مُقادّس

12 کیا اُن قَوموں کے دیوتاؤں نے اُن کو یعنی جَوزان اور حاراؔن اور رصف اور بنی عدن جو تِلّسار میں تھے جِن کو ہمارے باپ دادا نے ہلاک کِیا چُھڑایا؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 گُوزانؔ، حارانؔ اَور رصفؔ میں رہنے والی جِن قوموں کو اَور تِلاسارؔ میں رہنے والے بنی عدنؔ کو میرے آباؤاَجداد نے ہلاک کیا۔ کیا اُن کے معبُودوں نے اُنہیں بچا سکے تھے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 क्या जौज़ान, हारान और रसफ़ के देवता उनकी हिफ़ाज़त कर पाए? क्या मुल्के-अदन में तिलस्सार के बाशिंदे बच सके? नहीं, कोई भी देवता उनकी मदद न कर सका जब मेरे बापदादा ने उन्हें तबाह किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کیا جوزان، حاران اور رصف کے دیوتا اُن کی حفاظت کر پائے؟ کیا ملکِ عدن میں تلسّار کے باشندے بچ سکے؟ نہیں، کوئی بھی دیوتا اُن کی مدد نہ کر سکا جب میرے باپ دادا نے اُنہیں تباہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 19:12
11 حوالہ جات  

اور ہُوؔسِیع کے نویں برس شاہِ اسُور نے سامرِؔیہ کو لے لِیا اور اِسرائیلؔ کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزاؔن کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں بسایا۔


حرّان اور کنّہ اور عدؔن اور سبا کے سَوداگر اور اسُور اور کِلمد کے باشِندے تیرے ساتھ سَوداگری کرتے تھے۔


اور تارؔح نے اپنے بیٹے ابرامؔ کو اور اپنے پوتے لُوط ؔکو جو حارانؔ کا بیٹا تھا اور اپنی بہُو سارَؔی کو جو اُس کے بیٹے ابرامؔ کی بِیوی تھی ساتھ لِیا اور وہ سب کَسدِیوں کے اُور سے روانہ ہُوئے کہ کنعانؔ کے مُلک میں جائیں اور وہ حارانؔ تک آئے اور وہِیں رہنے لگے۔


کیا اُن قَوموں کے دیوتاؤں نے اُن کو یعنی جُوزاؔن اور حاراؔن اور رصف اور بنی عدن کو جو تِلساؔر میں تھے جِن کو ہمارے باپ دادا نے ہلاک کِیا چُھڑایا؟


اِس پر وہ کَسدِیوں کے مُلک سے نِکل کر حاراؔن میں جا بسا اور وہاں سے اُس کے باپ کے مَرنے کے بعد خُدا نے اُس کو اِس مُلک میں لا کر بسا دِیا جِس میں تُم اب بستے ہو۔


تب اِسرائیل کے خُدا نے اسُور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اسُور کے بادشاہ تِلگات پِلناؔصر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُن کو یعنی رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو اسِیر کر کے لے گئے اور اُن کو خلح اور خابُور اور ہارا اور جَوزاؔن کی ندی تک لے آئے۔ یہ آج کے دِن تک وہِیں ہیں۔


تب یعقُوبؔ نے اُن سے کہا اَے میرے بھائِیو تُم کہاں کے ہو؟ اُنہوں نے کہا ہم حارانؔ کے ہیں۔


اور خُداوند خُدا نے مشرِق کی طرف عدن میں ایک باغ لگایا اور اِنسان کو جِسے اُس نے بنایا تھا وہاں رکھّا۔


دیکھ تُو نے سُنا ہے کہ اسُور کے بادشاہوں نے تمام ممالک کو بِالکُل غارت کر کے اُن کا کیا حال بنایا ہے۔ سو کیا تُو بچا رہے گا؟


اور تارحؔ کی عُمر دو سَو پانچ برس کی ہُوئی اور اُس نے حارانؔ میں وفات پائی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات