Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 18:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اور جب اُنہوں نے بادشاہ کو پُکارا تو الِیاقِیم بِن خِلقیاہ جو گھر کا دِیوان تھا اور شبناؔہ مُنشی اور آسف محرِّر کا بیٹا یُوآؔخ اُن کے پاس نِکل کر آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تَب شاہی محل کے دیوان خِلقیاہؔ کے بیٹا اِلیاقیؔم، شبناہؔ جو مُنشی تھا اَور آسفؔ کا بیٹا یُوآخؔ جو محرِّر تھا اُس سے مِلنے کے لیٔے باہر آئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 इन तीन असूरी अफ़सरों ने इत्तला दी कि बादशाह हमसे मिलने आए, लेकिन हिज़क़ियाह ने महल के इंचार्ज इलियाक़ीम बिन ख़िलक़ियाह, मीरमुंशी शिबनाह और मुशीरे-ख़ास युआख़ बिन आसफ़ को उनके पास भेजा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اِن تین اسوری افسروں نے اطلاع دی کہ بادشاہ ہم سے ملنے آئے، لیکن حِزقیاہ نے محل کے انچارج اِلیاقیم بن خِلقیاہ، میرمنشی شبناہ اور مشیرِ خاص یوآخ بن آسف کو اُن کے پاس بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 18:18
12 حوالہ جات  

اور اُس نے گھر کے دِیوان الِیاؔقِیم اور شبناہ مُنشی اور کاہِنوں کے بزُرگوں کو ٹاٹ اُڑھا کر آمُوص کے بیٹے یسعیاہ نبی کے پاس بھیجا۔


اور اُس نے گھر کے دِیوان الِیاقِیم اور شبناؔہ مُنشی اور کاہِنوں کے بزُرگوں کو ٹاٹ اُڑھا کر آمُوص کے بیٹے یسعیاہ نبی کے پاس بھیجا۔


اور الِیاقِیم بِن خِلقیاہ جو گھر کا دِیوان تھا اور شبنا مُنشی اور یُوآخ بِن آسف مُحرِّر اپنے کپڑے چاک کِئے ہُوئے حِزقیاہ کے پاس آئے اور ربشاقی کی باتیں اُسے سُنائِیں۔


تب الِیاقِیم بِن خِلقیاہ جو گھر کا دِیوان تھا اور شبنا مُنشی اور مُحرِّر یُوآؔخ بِن آسف نِکل کر اُس کے پاس آئے۔


اور اپنی سلطنت کے اٹھارھویں برس جب وہ مُلک اور ہَیکل کو پاک کر چُکا تو اُس نے اصلیاؔہ کے بیٹے سافن کو اور شہر کے حاکِم معسیاؔہ اور یُوآخز کے بیٹے یُوآؔخ مُورِّخ کو بھیجا کہ خُداوند اپنے خُدا کے گھر کی مرمّت کریں۔


اور سِیسہ کے بیٹے الِیحورؔف اور اخیاہ مُنشی تھے اور اخِیلُود کا بیٹا یہُوؔسفط مُورِّخ تھا۔


اور ادوراؔم خِراج کا داروغہ تھا اور اخِیلُود کا بیٹا یہوسفط مُورِّخ تھا۔


تب الِیاؔقِیم بِن خِلقیاہ اور شبناؔہ اور یُوآؔخ نے ربشاقی سے عرض کی کہ اپنے خادِموں سے ارامی زُبان میں بات کر کیونکہ ہم اُسے سمجھتے ہیں اور اُن لوگوں کے سُنتے ہُوئے جو دِیوار پر ہیں یہُودیوں کی زُبان میں باتیں نہ کر۔


تب الِیاقِیم بِن خِلقیاہ جو گھر کا دِیوان تھا اور شبناہ مُنشی اور یُوآخ بِن آسف مُحرِّر اپنے کپڑے چاک کِئے ہُوئے حِزقیاہ کے پاس آئے اور ربشاقی کی باتیں اُسے سُنائِیں۔


دیکھ اُن کے بہادُر باہر فریاد کرتے ہیں اور صُلح کے ایلچی پُھوٹ پُھوٹ کر روتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات