Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 18:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور شاہِ اسُور اِسرائیلؔ کو اسِیر کر کے اسُور کو لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزان کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور شاہِ اشُور بنی اِسرائیل کو اسیر کرکے مُلکِ اشُور میں لے گیا اَور اُنہیں دریائے گُوزانؔ کے کنارے پر حالاحؔ اَور حابُورؔ نامی مقاموں میں اَور مادیوں کے شہروں میں آباد کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 असूर के बादशाह ने इसराईलियों को जिलावतन करके कुछ ख़लह के इलाक़े में, कुछ जौज़ान के दरियाए-ख़ाबूर के किनारे पर और कुछ मादियों के शहरों में बसाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اسور کے بادشاہ نے اسرائیلیوں کو جلاوطن کر کے کچھ خلح کے علاقے میں، کچھ جوزان کے دریائے خابور کے کنارے پر اور کچھ مادیوں کے شہروں میں بسائے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 18:11
21 حوالہ جات  

تب اِسرائیل کے خُدا نے اسُور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اسُور کے بادشاہ تِلگات پِلناؔصر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُن کو یعنی رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو اسِیر کر کے لے گئے اور اُن کو خلح اور خابُور اور ہارا اور جَوزاؔن کی ندی تک لے آئے۔ یہ آج کے دِن تک وہِیں ہیں۔


کیا اُن قَوموں کے دیوتاؤں نے اُن کو یعنی جُوزاؔن اور حاراؔن اور رصف اور بنی عدن کو جو تِلساؔر میں تھے جِن کو ہمارے باپ دادا نے ہلاک کِیا چُھڑایا؟


اور ہُوؔسِیع کے نویں برس شاہِ اسُور نے سامرِؔیہ کو لے لِیا اور اِسرائیلؔ کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزاؔن کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں بسایا۔


بلکہ تُم مولک کے خَیمہ اور رفان دیوتا کے تارے کو لِئے پِھرتے تھے۔ یعنی اُن مُورتوں کو جنہیں تُم نے سِجدہ کرنے کے لِئے بنایا تھا۔ پس مَیں تُمہیں بابل کے پرے لے جا کر بساؤں گا۔


تُم خُداوند کے طالِب ہو اور زِندہ رہو۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ یُوسفؔ کے گھرانے میں آگ کی مانِند بھڑکے اور اُسے کھا جائے اور بَیت ایل میں اُسے بُجھانے والا کوئی نہ ہو۔


وہ خُداوند کے مُلک میں نہ بسیں گے بلکہ اِفرائِیم مِصرؔ کو واپس جائے گا اور وہ اسُور میں ناپاک چِیزیں کھائیں گے۔


کیا جَیسا مَیں نے سامرؔیہ سے اور اُس کے بُتوں سے کِیا وَیسا ہی یروشلیِم اور اُس کے بُتوں سے نہ کرُوں گا؟


اسُور یعنی میرے قہر کے عصا پر افسوس! جو لٹھ اُس کے ہاتھ میں ہے سو میرے قہر کا ہتھیار ہے۔


کیونکہ اِس سے پیشتر کہ یہ لڑکا ابّا اور امّاں کہنا سِیکھے دمِشق کا مال اور سامرؔیہ کی لُوٹ کو اُٹھوا کر شاہِ اسُور کے حضُور لے جائیں گے۔


کیونکہ ارام کا دارُالسّلطنت دمِشق ہی ہو گا اور دمِشق کا سردار رضِین اور پَینسٹھ برس کے اندر اِفرائِیم اَیسا کٹ جائے گا کہ قَوم نہ رہے گا۔


دیکھ تُو نے سُنا ہے کہ اسُور کے بادشاہوں نے تمام ممالک کو بِالکُل غارت کر کے اُن کا کیا حال بنایا ہے۔ سو کیا تُو بچا رہے گا؟


اور مَیں اَیسا نہ کرُوں گا کہ بنی اِسرائیل کے پاؤں اُس مُلک سے باہر آوارہ پِھریں جِسے مَیں نے اُن کے باپ دادا کو دِیا بشرطیکہ وہ اُن سب احکام کے مُطابِق اور اُس شرِیعت کے مُطابِق جِس کا حُکم میرے بندہ مُوسیٰ نے اُن کو دِیا عمل کرنے کی اِحتِیاط رکھّیں۔


اور خُداوند نے فرمایا کہ مَیں یہُوداؔہ کو بھی اپنی آنکھوں کے سامنے سے دُور کرُوں گا جَیسے مَیں نے اِسرائیلؔ کو دُور کِیا اور مَیں اِس شہر کو جِسے مَیں نے چُنا یعنی یروشلیِم کو اور اِس گھر کو جِس کی بابت مَیں نے کہا تھا کہ میرا نام وہاں ہو گا ردّ کر دُوں گا۔


اور شاہِ اسُور نے ربشاقی کو ایک بڑے لشکر کے ساتھ لکِیس سے حِزقیاہ کے پاس یروشلیِم کو بھیجا اور اُس نے اُوپر کے تالاب کی نالی پر دھوبیوں کے مَیدان کی راہ میں مقام کِیا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِسرائیل کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے صادِق کو رُوپیہ کی خاطِر اور مِسکِین کو جُوتِیوں کے جوڑے کی خاطِر بیچ ڈالا۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کر ایُّوؔن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِؔس اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتالی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔


تَو بھی تُو بُہت برسوں تک اُن کی برداشت کرتا رہا اور اپنی رُوح سے اپنے نبیوں کی معرفت اُن کے خِلاف گواہی دیتا رہا تَو بھی اُنہوں نے کان نہ لگایا اِس لِئے تُو نے اُن کو اَور مُلکوں کے لوگوں کے ہاتھ میں کر دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات