Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 16:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور شاہِ اسُور نے اُس کی بات مانی چُنانچہ شاہِ اسُور نے دمشق پر لشکر کشی کی اور اُسے لے لِیا اور وہاں کے لوگوں کو اسِیر کر کے قِیر میں لے گیا اور رضِین کو قتل کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور شاہِ اشُور نے آحازؔ کی بات مان کر دَمشق پر حملہ کرکے اُس پر قبضہ کر لیا اَور اُس کے باشِندوں کو قَید کرکے قیرؔ میں جَلاوطن کر دیا اَور وہیں اُس نے رِضینؔ کو قتل کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तिग्लत-पिलेसर राज़ी हो गया। उसने दमिश्क़ पर हमला करके शहर पर क़ब्ज़ा कर लिया और उसके बाशिंदों को गिरिफ़्तार करके क़ीर को ले गया। रज़ीन को उसने क़त्ल कर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تِگلت پِل ایسر راضی ہو گیا۔ اُس نے دمشق پر حملہ کر کے شہر پر قبضہ کر لیا اور اُس کے باشندوں کو گرفتار کر کے قیر کو لے گیا۔ رضین کو اُس نے قتل کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 16:9
12 حوالہ جات  

خُداوند فرماتا ہے اَے بنی اِسرائیل! کیا تُم میرے لِئے اہِلِ کُوش کی اَولاد کی مانِند نہیں ہو؟ کیا مَیں اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے اور فلِستِیوں کو کفتُور سے اور ارامیوں کو قِیر سے نہیں نِکال لایا ہُوں؟


کیونکہ عیلاؔم نے جنگی رتھوں اور سواروں کے ساتھ ترکش اُٹھا لِیا اور قِیر نے سِپر کا غِلاف اُتار دِیا۔


اِس لِئے خُداوند رضِین کی مُخالِف گُروہوں کو اُن پر چڑھا لائے گا اور اُن کے دُشمنوں کو خُود مُسلّح کرے گا۔


پر اِس سے پیشتر کہ یہ لڑکا نیکی اور بدی کے ردّ و قبُول کے قابِل ہو یہ مُلک جِس کے دونوں بادشاہوں سے تُجھ کو نفرت ہے وِیران ہو جائے گا۔


کیونکہ آخز نے خُداوند کے گھر اور بادشاہ اور سرداروں کے محلّوں سے مال لے کر شاہِ اسُور کو دِیا تَو بھی اُس کی کُچھ مدد نہ ہُوئی۔


اِس لِئے خُداوند اُس کے خُدا نے اُس کو شاہِ اراؔم کے ہاتھ میں کر دِیا۔ سو اُنہوں نے اُسے مارا اور اُس کے لوگوں میں سے اسِیروں کی بِھیڑ کی بِھیڑ لے گئے اور اُن کو دمِشق میں لائے اور وہ شاہِ اِسرائیل کے ہاتھ میں بھی کر دِیا گیا جِس نے اُسے مارا اور بڑی خُون ریزی کی۔


کیا کلنو کرکمِیس کی مانِند نہیں ہے؟ اور حماؔت ارفاد کی مانِند نہیں؟ اور سامرؔیہ دمِشق کی مانِند نہیں ہے؟


دمِشق کی بابت بارِ نبُوّت۔ دیکھو دمِشق اب تو شہر نہ رہے گا بلکہ کھنڈر کا ڈھیر ہو گا۔


اَے خُداوند! در حقِیقت اسُور کے بادشاہوں نے سب قَوموں کو اُن کے مُلکوں سمیت تباہ کِیا۔


اور بِن ہدد نے آسا بادشاہ کی بات مانی اور اپنے لشکروں کے سرداروں کو اِسرائیلی شہروں پر چڑھائی کرنے کو بھیجا۔ سو اُنہوں نے عیُوؔن اور دان اور ابِیل ماؔئِم اور نفتالی کے ذخِیرہ کے سب شہروں کو غارت کِیا۔


کہ اِینٹیں گِر گئِیں پر ہم تراشے ہُوئے پتّھروں کی عِمارت بنائیں گے۔ گُولر کے درخت کاٹے گئے پر ہم دیودار لگائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات