Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور شاہِ یہُوداؔہ عزرؔیاہ کے اڑتِیسویں سال یرُبعاؔم کے بیٹے زکرؔیاہ نے اِسرائیلؔ پر سامرِؔیہ میں چھ مہِینے بادشاہی کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے اڑتیسویں سال میں زکریاؔہ بِن یرُبعامؔ سامریہؔ میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے چھ مہینے تک بادشاہی کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ज़करियाह बिन यरुबियाम यहूदाह के बादशाह उज़्ज़ियाह की हुकूमत के 38वें साल में इसराईल का बादशाह बना। उसका दारुल-हुकूमत भी सामरिया था, लेकिन छः माह के बाद उस की हुकूमत ख़त्म हो गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 زکریاہ بن یرُبعام یہوداہ کے بادشاہ عُزیّاہ کی حکومت کے 38ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ اُس کا دار الحکومت بھی سامریہ تھا، لیکن چھ ماہ کے بعد اُس کی حکومت ختم ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:8
14 حوالہ جات  

اور یرُبعاؔم اپنے باپ دادا یعنی اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کے ساتھ سو گیا اور اُس کا بیٹا زکریاؔہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور یہُوداؔہ کے سب لوگوں نے عزرؔیاہ کو جو سولہ برس کا تھا اُس کے باپ امصِیاؔہ کی جگہ بادشاہ بنایا۔


شاہِ اِسرائیلؔ یرُبعاؔم کے ستائِیسویں برس سے شاہِ یہُوداؔہ امصِیاؔہ کا بیٹا عزریاؔہ سلطنت کرنے لگا۔


اور عزرؔیاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤُد کے شہر میں اُس کے باپ دادا کے ساتھ دفن کِیا اور اُس کا بیٹا یُوتام اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی جِس طرح اُس کے باپ دادا نے کی تھی اور نباط کے بیٹے یرُبعاؔم کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا باز نہ آیا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ عُزّیاہ کے اُنتالِیسویں برس یبِیس کا بیٹا سلُوم بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے سامرِؔیہ میں مہِینہ بھر سلطنت کی۔


اور شاہِ یہُوداؔہ عزرؔیاہ کے اُنتالِیسویں برس سے جادؔی کا بیٹا مناحِم اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سامرِؔیہ میں دس برس سلطنت کی۔


اور شاہِ یہُوداؔہ عزریاؔہ کے پچاسویں سال مناحِم کا بیٹا فِقحیاؔہ سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس سلطنت کی۔


مُلک کی خطاکاری کے سبب سے حاکِم بُہت سے ہیں لیکن صاحب عِلم و فہم سے اِنتظام بحال رہے گا۔


اور خُداوند نے اُسے کہا اُس کا نام یزرعیل رکھ کیونکہ مَیں عنقرِیب ہی یاہُو کے گھرانے سے یِزرعیل کے خُون کا بدلہ لُوں گا اور اِسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کرُوں گا۔


اور اِضحاق کے اُونچے مقام برباد ہوں گے اور اِسرائیل کے مَقدِس وِیران ہو جائیں گے اور مَیں یُربعاؔم کے گھرانے کے خِلاف تلوار لے کر اُٹُھوں گا۔


اور خُداوند نے یاہُو سے کہا چُونکہ تُو نے یہ نیکی کی ہے کہ جو کُچھ میری نظر میں بھلا تھا اُسے انجام دِیا ہے اور اخیاؔب کے گھرانے سے میری مرضی کے مُطابِق برتاؤ کِیا ہے اِس لِئے تیرے بیٹے چَوتھی پُشت تک اِسرائیلؔ کے تخت پر بَیٹھیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات