Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:37 - کِتابِ مُقادّس

37 اُن ہی دِنوں میں خُداوند شاہِ اراؔم رضِین کو اور فِقح بِن رملیاؔہ کو یہُوداؔہ پر چڑھائی کرنے کے لِئے بھیجنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اُن ایّام میں یَاہوِہ نے شاہِ ارام رِضینؔ اَور پِقاحؔ بِن رملیاہؔ کو یہُوداہؔ کے خِلاف بھیجنا شروع کر دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 उन दिनों में रब शाम के बादशाह रज़ीन और फ़िक़ह बिन रमलियाह को यहूदाह के ख़िलाफ़ भेजने लगा ताकि उससे लड़ें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 اُن دنوں میں رب شام کے بادشاہ رضین اور فِقَح بن رملیاہ کو یہوداہ کے خلاف بھیجنے لگا تاکہ اُس سے لڑیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:37
18 حوالہ جات  

اور شاہِ یہُوداؔہ آخز بِن یُوتاؔم بِن عُزیّاہ کے ایّام میں یُوں ہُؤا کہ رضِین شاہِ اراؔم اور فِقح بِن رملیاؔہ شاہِ اِسرائیل نے یروشلیِم پر چڑھائی کی لیکن اُس پر غالِب نہ آ سکے۔


تب شاہِ اراؔم رضِین اور شاہِ اِسرائیلؔ رملیاؔہ کے بیٹے فِقح نے لڑنے کو یروشلِیم پر چڑھائی کی اور اُنہوں نے آخز کو گھیر لِیا لیکن اُس پر غالِب نہ آ سکے۔


اور جب یہ باتیں ہونے لگیں تو سِیدھے ہو کر سر اُوپر اُٹھانا اِس لِئے کہ تُمہاری مَخلصی نزدِیک ہو گی۔


اور اُن سے کہہ کہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلاؤُں گا اور اِن پتّھروں پر جِن کو مَیں نے لگایا ہے اُس کا تخت رکُھّوں گا اور وہ اِن پر اپنا قالِین بِچھائے گا۔


کیونکہ دیکھ مَیں اِس شہر پر جو میرے نام سے کہلاتا ہے آفت لانا شرُوع کرتا ہُوں اور کیا تُم صاف بے سزا چُھوٹ جاؤ گے؟ تُم بے سزا نہ چُھوٹو گے کیونکہ مَیں زمِین کے سب باشِندوں پر تلوار کو طلب کرتا ہُوں ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


خُداوند فرماتا ہے دیکھ مَیں بُہت سے ماہی گِیروں کو بُلواؤُں گا اور وہ اُن کو شِکار کریں گے اور پِھر مَیں بُہت سے شِکارِیوں کو بُلواؤُں گا اور وہ ہر پہاڑ سے اور ہر ٹِیلے سے اور چٹانوں کے شِگافوں سے اُن کو پکڑ نِکالیں گے۔


کیونکہ ارام کا دارُالسّلطنت دمِشق ہی ہو گا اور دمِشق کا سردار رضِین اور پَینسٹھ برس کے اندر اِفرائِیم اَیسا کٹ جائے گا کہ قَوم نہ رہے گا۔


اُس نے عذاب کے فرِشتوں کی فَوج بھیج کر اپنے قہر کی شِدّت غَیظ و غضب اور بلا کو اُن پر نازِل کِیا۔


اور فِقح بِن رملیاؔہ نے ایک ہی دِن میں یہُوداؔہ میں سے ایک لاکھ بِیس ہزار کو جو سب کے سب سُورما تھے قتل کِیا کیونکہ اُنہوں نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو چھوڑ دِیا تھا۔


اُن دِنوں خُداوند اِسرائیلؔ کو گھٹانے لگا اور حزائیل نے اُن کو اِسرائیلؔ کی سب سرحدّوں میں مارا۔


اُس دِن مَیں عیلی پر سب کُچھ جو مَیں نے اُس کے گھرانے کے حق میں کہا ہے شرُوع سے آخِر تک پُورا کرُوں گا۔


اِس لِئے بُھوکا اور پِیاسا اور ننگا اور سب چِیزوں کا مُحتاج ہو کر تُو اپنے اُن دُشمنوں کی خِدمت کرے گا جِن کو خُداوند تیرے برخِلاف بھیجے گا اور غنِیم تیری گردن پر لوہے کو جُؤا رکھّے رہے گا جب تک وہ تیرا ناس نہ کر دے۔


اور یُوتام کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا سو کیا وہ یہُوداؔہ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟


اور یُوتام اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے باپ داؤُد کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا آخز اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ عزرؔیاہ کے باونویں برس سے فِقح بِن رملیاؔہ سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے بِیس برس سلطنت کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات