Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:30 - کِتابِ مُقادّس

30 اور ہُوسِیع بِن اَیلہ نے فِقح بِن رملیاؔہ کے خِلاف سازِش کی اور اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ عُزّیاہ کے بیٹے یُوتام کے بِیسویں برس بادشاہ ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 تَب اُسی دَوران ہوشِیعؔ بِن اَیلہ نے پِقاحؔ بِن رملیاہؔ کے خِلاف سازش کی اَور حملہ کرکے اُسے قتل کر دیا اَور اُس کی جگہ پر بادشاہ بَن گیا۔ یہ واقعہ یُوتامؔ بِن عُزّیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے بیسویں سال میں ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 एक दिन होसेअ बिन ऐला ने फ़िक़ह के ख़िलाफ़ साज़िश करके उसे मौत के घाट उतार दिया। फिर वह ख़ुद तख़्त पर बैठ गया। यह यहूदाह के बादशाह यूताम बिन उज़्ज़ियाह की हुकूमत के 20वें साल में हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 ایک دن ہوسیع بن ایلہ نے فِقَح کے خلاف سازش کر کے اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پھر وہ خود تخت پر بیٹھ گیا۔ یہ یہوداہ کے بادشاہ یوتام بن عُزیّاہ کی حکومت کے 20ویں سال میں ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:30
15 حوالہ جات  

اور شاہِ یہُوداؔہ آخز کے بارھویں برس سے اَیلہ کا بیٹا ہُوؔسِیع اِسرائیلؔ پر سامرِؔیہ میں سلطنت کرنے لگا اور اُس نے نَو برس سلطنت کی۔


تُمہاری بے نِہایت شرارت کے سبب سے بَیت ایل میں تُمہارا یِہی حال ہو گا۔ شاہِ اِسرائیلؔ علیٰ الصَّباح بِالکُل فنا ہو جائے گا۔


سامرؔیہ کا بادشاہ کٹ گیا ہے۔ وہ پانی پر تَیرتی شاخ کی مانِند ہے۔


یقِیناً اب وہ کہیں گے ہمارا کوئی بادشاہ نہیں کیونکہ جب ہم خُداوند سے نہیں ڈرتے تو بادشاہ ہمارے لِئے کیا کر سکتا ہے؟


چُونکہ اِن لوگوں نے چشمۂِ شِیلوؔخ کے آہستہ رَو پانی کو ردّ کِیا اور رضِین اور رملیاؔہ کے بیٹے پر مائِل ہُوئے۔


اُس وقت آخز بادشاہ نے اسُور کے بادشاہوں کے پاس کہلا بھیجا کہ اُس کی مدد کریں۔


اور رملیاؔہ کے بیٹے فِقح کے سترھویں برس سے شاہِ یہُوداؔہ یُوتام کا بیٹا آخز سلطنت کرنے لگا۔


اور فِقح بِن رملیاؔہ نے جو اُس کا ایک سردار تھا اُس کے خِلاف سازِش کی اور اُس کو سامرِؔیہ میں بادشاہ کے محلّ کے مُحکم حِصّہ میں ارجُوب اور ارِیہ کے ساتھ مارا اور جِلعادیوں میں سے پچاس مَرد اُس کے ہمراہ تھے۔ سو وہ اُسے قتل کر کے اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔


اور یبِیس کے بیٹے سلُوم نے اُس کے خِلاف سازِش کی اور لوگوں کے سامنے اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کر ایُّوؔن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِؔس اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتالی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔


اور فِقح کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔


پر اِس سے پیشتر کہ یہ لڑکا نیکی اور بدی کے ردّ و قبُول کے قابِل ہو یہ مُلک جِس کے دونوں بادشاہوں سے تُجھ کو نفرت ہے وِیران ہو جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات