Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:25 - کِتابِ مُقادّس

25 اور فِقح بِن رملیاؔہ نے جو اُس کا ایک سردار تھا اُس کے خِلاف سازِش کی اور اُس کو سامرِؔیہ میں بادشاہ کے محلّ کے مُحکم حِصّہ میں ارجُوب اور ارِیہ کے ساتھ مارا اور جِلعادیوں میں سے پچاس مَرد اُس کے ہمراہ تھے۔ سو وہ اُسے قتل کر کے اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 تَب پِقاحؔ کی فَوج کے سپہ سالار پِقاحؔ بِن رملیاہؔ نے جو اُس کے اعلیٰ افسروں میں سے ایک تھا، گِلعادیوں کے پچاس اَشخاص کے ساتھ مِل کر اُس کے خِلاف سازش کی اَور اُس نے اَپنے ساتھ ارگوبؔ اَور ارِیہؔ کو لے کر سامریہؔ میں شاہی محل کے قلعہ میں پِقاحِیاہؔ کو قتل کر دیا۔ اَور خُود اُس کی جگہ بادشاہ بَن گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 एक दिन फ़ौज के आला अफ़सर फ़िक़ह बिन रमलियाह ने उसके ख़िलाफ़ साज़िश की। जिलियाद के 50 आदमियों को अपने साथ लेकर उसने फ़िक़हियाह को सामरिया के महल के बुर्ज में मार डाला। उस वक़्त दो और अफ़सर बनाम अरजूब और अरिया भी उस की ज़द में आकर मर गए। इसके बाद फ़िक़ह तख़्त पर बैठ गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 ایک دن فوج کے اعلیٰ افسر فِقَح بن رملیاہ نے اُس کے خلاف سازش کی۔ جِلعاد کے 50 آدمیوں کو اپنے ساتھ لے کر اُس نے فِقَحیاہ کو سامریہ کے محل کے بُرج میں مار ڈالا۔ اُس وقت دو اَور افسر بنام ارجوب اور اریہ بھی اُس کی زد میں آ کر مر گئے۔ اِس کے بعد فِقَح تخت پر بیٹھ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:25
10 حوالہ جات  

اور فِقح بِن رملیاؔہ نے ایک ہی دِن میں یہُوداؔہ میں سے ایک لاکھ بِیس ہزار کو جو سب کے سب سُورما تھے قتل کِیا کیونکہ اُنہوں نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو چھوڑ دِیا تھا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ عزرؔیاہ کے باونویں برس سے فِقح بِن رملیاؔہ سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے بِیس برس سلطنت کی۔


اور یبِیس کے بیٹے سلُوم نے اُس کے خِلاف سازِش کی اور لوگوں کے سامنے اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔


سو یاہُو بِن یہُوسفط بِن نِمسی نے یُوراؔم کے خِلاف سازِش کی (اور یُوراؔم سارے اِسرائیلؔ سمیت شاہِ اراؔم حزائیل کے سبب سے راماؔت جِلعاد کی حِمایت کر رہا تھا۔


اور جب وہ پُہنچا تو لشکر کے سردار بَیٹھے ہُوئے تھے۔ اُس نے کہا اَے سردار میرے پاس تیرے لِئے ایک پَیغام ہے۔ یاہُو نے کہا ہم سبھوں میں سے کِس کے لِئے؟ اُس نے کہا اَے سردار تیرے لِئے۔


اور اُس کے خادِم زِمرؔی نے جو اُس کے آدھے رتھوں کا داروغہ تھا اُس کے خِلاف سازِش کی۔ اُس وقت وہ تِرضہ میں تھا اور ارضہ کے گھر میں جو تِرضہ میں اُس کے گھر کا دِیوان تھا شراب پی پی کر متوالا ہوتا جاتا تھا۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب زِمرؔی نے دیکھا کہ شہر سر ہو گیا تو شاہی محلّ کے مُحکم حِصّہ میں جا کر شاہی محلّ میں آگ لگا دی اور جل مَرا۔


اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی۔ وہ نباط کے بیٹے یرُبعاؔم کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا باز نہ آیا۔


اور فِقحیاؔہ کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔


اور شاہِ یہُوداؔہ آخز بِن یُوتاؔم بِن عُزیّاہ کے ایّام میں یُوں ہُؤا کہ رضِین شاہِ اراؔم اور فِقح بِن رملیاؔہ شاہِ اِسرائیل نے یروشلیِم پر چڑھائی کی لیکن اُس پر غالِب نہ آ سکے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات