Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور شاہِ یہُوداؔہ عُزّیاہ کے اُنتالِیسویں برس یبِیس کا بیٹا سلُوم بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے سامرِؔیہ میں مہِینہ بھر سلطنت کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ کے اُنتالیسویں سال میں شلُّومؔ بِن یابیسؔ بادشاہ بنا اَور اُس نے سامریہؔ میں ایک مہینے حُکمرانی کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 सल्लूम बिन यबीस यहूदाह के बादशाह उज़्ज़ियाह के 39वें साल में इसराईल का बादशाह बना। वह सामरिया में रहकर सिर्फ़ एक माह तक तख़्त पर बैठ सका।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 سلّوم بن یبیس یہوداہ کے بادشاہ عُزیّاہ کے 39ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ وہ سامریہ میں رہ کر صرف ایک ماہ تک تخت پر بیٹھ سکا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:13
12 حوالہ جات  

شاہِ اِسرائیلؔ یرُبعاؔم کے ستائِیسویں برس سے شاہِ یہُوداؔہ امصِیاؔہ کا بیٹا عزریاؔہ سلطنت کرنے لگا۔


جِس کے سر پر کِسی کا خُون ہے وہ گڑھے کی طرف بھاگے گا۔ اُسے کوئی نہ روکے۔


مُلک کی خطاکاری کے سبب سے حاکِم بُہت سے ہیں لیکن صاحب عِلم و فہم سے اِنتظام بحال رہے گا۔


لیکن اَے خُدا! تُو اُن کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتارے گا۔ خُونی اور دغاباز اپنی آدھی عُمر تک بھی جِیتے نہ رہیں گے پر مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔


وہ دَولت کو نِگل گیا ہے پر وہ اُسے پِھر اُگلے گا۔ خُدا اُسے اُس کے پیٹ سے باہر نِکال دے گا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ عزرؔیاہ کے اڑتِیسویں سال یرُبعاؔم کے بیٹے زکرؔیاہ نے اِسرائیلؔ پر سامرِؔیہ میں چھ مہِینے بادشاہی کی۔


اور اُس نے سامرؔیہ کا پہاڑ سمر سے دو قِنطار چاندی میں خرِیدا اور اُس پہاڑ پر ایک شہر بنایا اور اُس شہر کا نام جو اُس نے بنایا تھا پہاڑ کے مالِک سمر کے نام پر سامریہ رکھّا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے ستائِیسویں برس میں زِمرؔی نے تِرضہ میں سات دِن بادشاہی کی۔ اُس وقت لوگ جِبّتُون کے مُقابِل جو فِلستِیوں کا تھا خَیمہ زن تھے۔


یسعیاہ بِن آمُوص کی رویا جو اُس نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کی بابت یہُوداؔہ کے بادشاہوں عُزیّاہ اور یُوتاؔم اور آخز اور حِزقیاہ کے ایّام میں دیکھی۔


اُنہوں نے بادشاہ مُقرّر کِئے پر میری طرف سے نہیں۔ اُنہوں نے اُمرا کو ٹھہرایا ہے اور مَیں نے اُن کو نہ جانا۔ اُنہوں نے اپنے سونے چاندی سے بُت بنائے تاکہ نیست و نابُود ہوں۔


یقِیناً اب وہ کہیں گے ہمارا کوئی بادشاہ نہیں کیونکہ جب ہم خُداوند سے نہیں ڈرتے تو بادشاہ ہمارے لِئے کیا کر سکتا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات